دوستو کیسے ہو! امید ہے سب دوست ٹھیک ٹھاک ہوں گے اور خوشی خوشی زندگی گزار رہے ہوں گے۔
چلتے ہیں آج کے تھڑید کی جانب
گوگل کیمرہ۔اینڈرائڈ ایپلی کیشن
دوستو آپ نے اپنے اینڈرائڈ موبائل پر کیمرہ کی ایپلی کیشن تو بہت بار استعمال کی ہوں گی لیکن دوستوں میں آپ کے ساتھ جو ایپلی کیشن شئیر کر رہا ہوں وہ ان سب سے منفرد ہے۔اس ایپ کا نام گوگل کیمرہ ہے۔گوگل کیمرہ کا سب سے دلچسپ فیچر لینزبلور ہے۔اس کی مدد سے آپ تصویر کو کھینچنے کے بعد فیلڈ کی گہرائی بدل سکتاہے؛یعنی کہ دوستو وہ پروفیشنل کیمروں کی طرح کسی بھی چیز کو دھندلا کر سکتا ہے۔اس کے علاوہ مخصوص سلائیڈر کی مدد سے یوزر پوائنٹ اور فوکس لیول تبدیل کر سکتا ہے۔
مثال کے طور پر نیچے دی گئ تصویر دیکھئے؛جس میں بائیں جانب تصویرمیں بلور نہیں کیا گیا؛اور دائیں جانب والی تصویرمیں خاتون کی بیک گراونڈ کو بلور یعنی دھندلا کیا گیا ہے۔جو کسی بڑے پروفیشنل کیمرے کی طرح کا افیکٹ دیتا ہے۔
دوستو اس ایپ میں پانورما موڈ کو بھی مزید بہتر کیا گیا ہے۔دوستو اب آپ گرد و پیش کے مناظر کو زیادہ ریزولیشن پر کھینچ سکیں گے۔
اس ایپ میں فوٹو سپیر بھی موجود ہے۔موبائل فوٹو گرافر پچاس میگا پکسل تک پر تین سو ساٹھ زاویہ فوٹو سپیر کیپچر کر سکیں گے۔
اس ایپ کو ڈاون لوڈ کرنے کے لیے درجہ ذیل لنکس پر کلک کریں
گوگل پلے
ڈائریکٹ لنک
آج کا تھڑید اپنے اختتام کو پہنچا
اپنے دوست کو اجازت دیں
اللہ حافظ
Bookmarks