دوستو کیسے ہو! امید ہے سب دوست ٹھیک ٹھاک ہوں گے اور خوشی خوشی زندگی گزار رہے ہوں گے۔
چلتے ہیں آج کے تھڑید کی جانب
پکچر کیو لاک ایپلی کیشن۔۔۔موبائل لاک کے لیے خوبصورت ایپلی کیشن
میں اپنے دوستوں کے ساتھ ایک لاک سکرین ایپلی کیشن جس کا نام پکچر سکیو لاک سکرین ہے؛شئیر کر رہا ہوں۔اس ایپلی کیشن میں خوبصورت تصاویر کے علاوہ بھی کئی خصوصیات ہیں۔
اس ایپلی کیشن کی مدد سے بنگ کی سکرین پر نظر آنے والی تصاویر بھی لاک سکرین پر نظر آئیں گیں
موبائل کو ہلا کر یا سکرین پر انگلی کی مدد سے پچھلے چھ دنوں کی تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں
لاک سکرین پر ہی بنگ سرچ انجن پر براہ راست سرچنگ کی جا سکتی ہے اور سکرین کے لاک کے ہوتے ہوئے بھی سرچ رزلٹ کو دیکھا جا سکتا ہے۔
لاک سکرین پر ہی تازہ ترین خبریں اور مضامین دیکھے جا سکتے ہیں
لاک سکرین پر تازہ ترین موسم کے حال کے علاوہ اگلے ہفتے کی پیشنگوئیاں بھی دیکھی جا سکتی ہیں
Bookmarks