دوستو کیسے ہو! امید ہے سب دوست ٹھیک ٹھاک ہوں گے اور خوشی خوشی زندگی گزار رہے ہوں گے۔
چلتے ہیں آج کے تھڑید کی جانب
پارکنگ میں اپنی گاڑی ڈھونڈئیے؛اینڈرائڈ ایپلی کیشن کے ذریعے
اگر آپ پارکنگ میں اپنی گاڑی کھڑی کر کے بھول جاتے ہیں تو یہ ایپلی کیشن آپ کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔۔۔
دوستو آپ کو کیسا لگے گا اگر آپ تین سے چار گھنٹے شاپنگ مال میں گزار کر واپسی کے ارادے سے آئیں اور یہ ہی بھول جائیں کہ آپ نے گاڑی پارک کہاں کی تھی؟اگر آپ بھی ان لوگوں میں سے ہیں جو اپنی گاڑی پارکنگ ایریا میں لگا کر بھول جاتے ہیں تو اینڈرائڈ کی آٹو فائنڈ ایپ نے دوستو آپ کی یہ مشکل حل کر دی ہے۔
اب آپ اینڈرائڈ کی آٹو فائنڈ ایپ کی مدد سے اپنی گاڑی پارک کرتے وقت جگہ ٹیک کر سکتے ہیں جس کے بعد گاڑی تک واپس جانے میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
دوستو دوسری گاڑی ڈھونڈنے والی ایپس کے مقابلے میں یہ خودبخود آپ کی پارک کی ہوئی جگہ کو پن پوائنٹ کر دیتی ہے اور فون میں موجود موشن سینسر کی مدد سے آپ گاڑی تک آرام سے پہنچ سکتے ہیں۔
یہ جی پی ایس اور موبائل ڈیٹا کی مدد سے کام کرتی ہے اور دوستو یہ ایپ بالکل مفت دستیاب ہے۔
اس ایپ کو درج ذیل لنکس سے ڈاون لوڈ کریں
آج کا تھڑید اپنے اختتام کو پہنچا
اپنے دوست کو اجازت دیں
اللہ حافظ
Bookmarks