دوستو امید کرتا ہوں آپ سب خیریت سے ہوں گے۔
آج کی میری یہ شیئرنگ ایک کیمرہ ایرر کے متعلق ہے ۔جس میں تصویر کھینچنے کے بعد جب تصویر کو دوبارہ دیکھا جائے تو ایک ایرر سامنے آتا ہے جو کچھ اس طر ح ہوتا ہے ۔
"Cannot generate thumbnail"
یہ ایرر زیادہ تر اینڈرائڈ لولی پاپ میں پیش آتا ہے ۔اسکا حل بہت آسان ہے بس ہدایات پر عمل کریں ۔
سب سے پہلے سیٹنگزمیں جایں ۔
پھر سٹور یج میں جایں۔
اب وہاں سب سے اوپر ڈیفالٹ رائٹ ڈسک کا آپشن ہو گا ۔
اس میں میموری کارڈ کو سلیکٹ کریں۔
بس صرف یہ کرنے کے بعد آپ کا کام ہو جائے گا۔اب بے فکر ہو کر کیمرہ استمال کریں اب آپ کی کوئی بھی تصویر ضایا نہیں ہو گی ۔
Bookmarks