Results 1 to 12 of 12

Thread: Aqal K Chor ( عقل کے چور)

  1. #1
    Najam Mirani's Avatar
    Najam Mirani is offline Senior Member+
    Last Online
    28th July 2016 @ 11:49 PM
    Join Date
    08 Dec 2013
    Location
    Larkana
    Gender
    Male
    Posts
    2,334
    Threads
    973
    Credits
    10
    Thanked
    1244

    Arrow Aqal K Chor ( عقل کے چور)



    عقل کے چور

    حضرت سیدنا عبد الواحد بن یزید علیہ رحمۃاللہ المجید فرماتے ہیں :'' ایک مرتبہ میں ایک راہب کے پاس سے گزرا جو لوگو ں سے الگ تھلگ اپنے صومعہ (یعنی عبادت خانہ) میں رہتا تھا۔ میں نے اس سے پوچھا :''اے راہب !تو کس کی عبادت کرتا ہے؟'' کہنے لگا: ''میں اس کی عبادت کرتا ہوں جس نے مجھے اور تجھے پیدا کیا ۔''میں نے پوچھا:'' اس کی عظمت وبزرگی کا کیاعالم ہے؟'' اس نے جواب دیا: ''وہ بڑی عظمت ومرتبت کا مالک ہے، اس کی عظمت ہر چیزسے بڑھ کر ہے ۔'' میں نے پوچھا :''انسان کو دولتِ عشق کب نصیب ہوتی ہے ؟'' تو وہ کہنے لگا:'' جب اس کی محبت بے غرض ہو اور وہ اپنے معاملہ میں مخلص ہو۔''
    میں نے پوچھا:''محبت کب خالص وبے غر ض ہوتی ہے ؟'' اس نے جواب دیا:'' جب غم کی کیفیت طاری ہو اور وہ محبوب کی اطاعت میں لگ جائے ۔''میں نے کہا:'' محبت میں اخلاص کی پہچان کیا ہے ؟'' کہنے لگا:'' جب غمِ فرقت کے علاوہ کوئی اور غم نہ ہو۔
    میں نے پوچھا:'' تم نے خلوت نشینی کو کیوں پسند کیا ؟''کہنے لگا:''اگر توتنہائی وخلوت کی لذت سے آشنا ہوجائے توتجھے اپنے آپ سے بھی وحشت محسوس ہونے لگے ۔''
    میں نے پوچھا:''انسان کو خلوت نشینی سے کیا فائدہ حاصل ہوتا ہے ؟'' راہب نے جواب دیا:'' لوگو ں کے شر سے امان مل جاتی ہے اور ان کی آمد ورفت کی آفت سے جان چھوٹ جاتی ہے۔'' میں نے کہا:'' مجھے کچھ اور نصیحت کر۔'' تووہ کہنے لگا: ''ہمیشہ حلال رزق کھاؤ پھر جہاں چاہوسوجا ؤ تمہیں غم وپریشانی نہ ہوگی۔''میں نے پوچھا:'' راحت وسکون کس عمل میں ہے ؟'' اس نے کہا:'' خلافِ نفس کام کرنے میں۔''مَیں نے پوچھا: ''انسان کو راحت وسکون کب میسر آئے گا ؟ ''تووہ کہنے لگا:'' جب وہ جنت میں پہنچ جائے گا۔''
    میں نے پوچھا:'' اے راہب! تو نے دنیا سے تعلق توڑ کر اس صومعہ (یعنی عبادت خانہ) کو کیوں اختیار کرلیا؟'' کہنے لگا:'' جو شخص زمین پر چلتا ہے وہ اوندھے منہ گر جاتا ہے اور دنیا داروں کو ہروقت چوروں کا خوف رہتا ہے،پس میں نے دنیا داروں سے تعلق ختم کرلیا اور دنیا کے فتنہ وفساد سے محفو ظ رہنے کے لئے اپنے آپ کواس ذات کے سپرد کردیا جس کی بادشاہی زمین و آسمان میں ہے، دنیا دار لوگ عقل کے چور ہیں پس مجھے خوف ہوا کہ یہ میری عقل چُرا لیں گے اور حقیقی بات یہ ہے کہ جب انسان اپنے دل کو تمام خواہشاتِ نفسانیہ اور بر ائیوں سے پاک کرلیتا ہے تو اس کے لئے زمین تنگ ہوجاتی ہے ( یعنی اسے دنیا قید خانہ معلوم ہوتی ہے) پھر وہ آسمانوں کی طر ف بلندی چاہتا ہے اور قُربِ الٰہی عزوجل کا متمنّی ہوجاتا ہے اور اس بات کو پسند کرتا ہے کہ ابھی فوراََ اپنے مالک حقیقی عزوجل سے جا ملے۔''
    پھر میں نے اس سے پوچھا:'' اے راہب! تو کہا ں سے کھاتا ہے ؟'' کہنے لگا:'' میں ایسی کھیتی سے اپنا رزق حاصل کرتاہو ں جسے میں نے کاشت نہیں کیا بلکہ اسے تو اس ذات نے پیدا فرمایا ہے جس نے یہ چکّی یعنی داڑھیں میرے منہ میں نصب کیں،میں اسی کا دیا ہوا رزق کھاتا ہوں۔'' میں نے پوچھا:'' تم اپنے آپ کو کیسا محسو س کرتے ہو؟'' کہنے لگا:'' اس مسافر کا کیا حال ہوگا جو بہت دشوار گزار سفر کے لئے بغیر زادِراہ کے روانہ ہوا ہو ، او راس شخص کا کیا حال ہوگا جو اندھیری اور وحشت ناک قبر میں اکیلا رہے گا، وہاں کوئی غم خوار ومو نِس نہ ہوگا پھر اس کا سامنا اس عظیم و قہار ذات سے ہوگا جو احکمُ الحاکمین ہے جس کی بادشاہی تمام جہانوں میں ہے۔'' اتنا کہنے کے بعد وہ راہب زار وقطار رونے لگا۔
    میں نے پوچھا:'' تجھے کس چیز نے رلایا ؟'' کہنے لگا:''مجھے جوانی کے گزرے ہوئے وہ ایام رُلا رہے ہیں جن میں ،مَیں کچھ نیکی نہ کرسکا اور سفرِ آخرت میں زادِ راہ کی کمی مجھے رُلا رہی ہے، کیا معلوم میرا ٹھکانا جہنم ہے یا جنت؟''
    میں نے پوچھا:'' غریب کون ہے ؟'' کہنے لگا:'' غریب اور قابلِ رحم وہ شخص نہیں جو روزی کے لئے شہربہ شہر پھرے بلکہ غریب (اور قابلِ رحم) تو وہ شخص ہے جو نیک ہو اور فاسقوں میں پھنس جائے ۔''
    بار بارصرف(زبان سے) استغفار کرنا (اور دل سے توبہ نہ کرنا) توجھوٹو ں کا طریقہ ہے ، اگر زبان کو معلوم ہوجاتا کہ کس عظیم ذات سے مغفرت طلب کی جارہی ہے تو وہ منہ میں خشک ہوجاتی۔ جب کوئی دنیا سے تعلق قائم کرتا ہے توموت اس کا تعلق ختم کردیتی ہے ۔
    پھرکہنے لگا:''اگر انسان سچے دل سے تو بہ کرے تواللہ عزوجل اس کے بڑے بڑے گناہوں کو بھی معاف فرمادیتا ہے ، اور جب بندہ گناہوں کو چھوڑنے کا عزمِ مصمّم کرلے تو اس کے لئے آسمانوں سے فتوحات اترتی ہیں،اور اس کی دعائیں قبول کی جاتی ہیں ، او ر ان دعاؤں کی برکت سے اس کے سارے غم کافور ہوجاتے ہیں۔''راہب کی حکمت بھری باتیں سن کرمیں نے اس سے کہا:'' میں تمہارے ساتھ رہنا چاہتا ہوں ،کیا تم اس بات کو پسند کر وگے ؟''تو وہ راہب کہنے لگا:''میں تمہارے ساتھ رہ کر کیا کروں گا، مجھے تو اس خدا عزوجل کا قرب نصیب ہے جو رزّاق ہے اورروحوں کو قبض کر نے والا ہے ،وہی موت وحیات دینے والا ہے ، وہی مجھے رزق دیتا ہے ،کوئی اور ایسی صفات کا مالک ہو ہی نہیں سکتا (یعنی مجھے وہ ذات کا فی ہے ، میں کسی غیر کا محتاج نہیں

    (عیون الحکایات ،حصہ اول ،صفحہ 106-105)

  2. #2
    Waleed Jani is offline Member
    Last Online
    26th June 2019 @ 03:26 PM
    Join Date
    17 Oct 2014
    Gender
    Male
    Posts
    653
    Threads
    51
    Thanked
    56

    Default


  3. #3
    ALJABIR's Avatar
    ALJABIR is offline Advance Member
    Last Online
    28th December 2023 @ 01:03 PM
    Join Date
    05 Jan 2015
    Location
    Lahore
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    3,632
    Threads
    99
    Credits
    1,617
    Thanked
    245

    Default


  4. #4
    Mehtab33's Avatar
    Mehtab33 is offline Member
    Last Online
    6th August 2015 @ 08:39 PM
    Join Date
    25 Dec 2014
    Location
    @Itdunya.com
    Gender
    Male
    Posts
    1,631
    Threads
    188
    Thanked
    169

    Default


  5. #5
    M-Tahir is offline Member
    Last Online
    24th October 2015 @ 09:12 PM
    Join Date
    13 May 2015
    Location
    Tando M Khan
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    3,207
    Threads
    359
    Thanked
    439

    Default

    جزاک اللہ

  6. #6
    Join Date
    22 Jun 2015
    Location
    kamlial,attock
    Gender
    Male
    Posts
    81
    Threads
    2
    Thanked: 1

    Default

    jazak allah

  7. #7
    Muaavia's Avatar
    Muaavia is offline Senior Member
    Last Online
    29th December 2018 @ 11:49 PM
    Join Date
    07 Jun 2014
    Gender
    Male
    Posts
    5,705
    Threads
    91
    Credits
    1,249
    Thanked
    434

    Default

    [SIZE="5"][CENTER][COLOR="Black"][FONT="Jameel Noori Nastaleeq"]آخر موت ہے[/FONT][/COLOR][/CENTER][/SIZE]

  8. #8
    Join Date
    16 Aug 2009
    Location
    Makkah , Saudia
    Gender
    Male
    Posts
    29,910
    Threads
    482
    Credits
    148,896
    Thanked
    970

    Default

    جزاک اللہ

  9. #9
    Roghan5's Avatar
    Roghan5 is offline Advance Member
    Last Online
    5th January 2023 @ 02:01 PM
    Join Date
    25 Dec 2012
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    976
    Threads
    185
    Credits
    1,741
    Thanked
    59

    Default

    Nice
    Attached Images Attached Images   

  10. #10
    shani147147's Avatar
    shani147147 is offline Member
    Last Online
    29th August 2016 @ 10:12 PM
    Join Date
    22 Jun 2016
    Location
    lahore
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    702
    Threads
    9
    Thanked
    24

    Default

    ﺑﮩﺖ ﭘﯿﺎﺭﯼ ﺷﯿﺌﺮﻧﮓ

  11. #11
    nissa's Avatar
    nissa is offline Senior Member
    Last Online
    23rd April 2019 @ 10:44 AM
    Join Date
    21 Dec 2011
    Gender
    Female
    Posts
    1,424
    Threads
    54
    Credits
    3,044
    Thanked
    30

    Default

    subhan ALLAH
    [CENTER][SIGPIC][/SIGPIC][/CENTER]

  12. #12
    NAGEEN's Avatar
    NAGEEN is offline Senior Member+
    Last Online
    18th August 2019 @ 08:20 AM
    Join Date
    25 Jan 2016
    Location
    Leiah
    Age
    30
    Gender
    Female
    Posts
    363
    Threads
    17
    Credits
    1,412
    Thanked
    10

    Default

    Mashallah

    Sent from my SM-G355H using ITD Mobile App

Similar Threads

  1. خلفاء راشدین کیسے منتخب ہوئے
    By simple-man in forum Islamic History aur Waqiat
    Replies: 12
    Last Post: 6th July 2021, 09:10 PM
  2. خلاصہ قرآن (آٹھواں پارہ)۔
    By Shehzad Iqbal in forum Quran
    Replies: 2
    Last Post: 29th July 2015, 08:30 PM
  3. خلاصہ قرآن (گیارواں پارہ)۔
    By Shehzad Iqbal in forum Quran
    Replies: 5
    Last Post: 5th June 2014, 05:24 PM
  4. شراب کے نقصانات
    By Real_Light in forum Baat cheet
    Replies: 6
    Last Post: 10th June 2007, 11:51 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •