Results 1 to 12 of 12

Thread: Rozay K Kaffaray K Ahkaam( روزے کے کفارے کے احکام)

  1. #1
    Najam Mirani's Avatar
    Najam Mirani is offline Senior Member+
    Last Online
    28th July 2016 @ 11:49 PM
    Join Date
    08 Dec 2013
    Location
    Larkana
    Gender
    Male
    Posts
    2,334
    Threads
    973
    Credits
    10
    Thanked
    1244

    Arrow Rozay K Kaffaray K Ahkaam( روزے کے کفارے کے احکام)


    روزے کے کفارے کے احکام

    میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو!رَمَضانُ الْمُبارَک کا روزہ رکھ کربِغیر کسی صحیح مجبوری کے جان بُوجھ کر توڑ دینے سے بَعض صُورتوں میں صِرف قَضا ء لازِم آتی ہے اور بَعْض صُورتوں میں قَضاء کے ساتھ ساتھ کفَّارہ بھی لازِم ہوجاتا ہے۔اِس کے بارے میں چند اَحکام بَیان ہوں اِس سے پہلے یہ ذِہن نشین کرلیجئے کہ روزہ کا کفَّارہ کیا ہے۔

    روزہ کے کفارہ کا طریقہ

    روزہ توڑ نے کا کَفَّارہ یہ ہے کہ مُمکِن ہو تَو ایک باندی یا غُلام آزاد کرے اور یہ نہ کرسکے مَثَلاً اِس کے پاس نہ لونڈی ،غُلام ہے نہ اتنا مال کہ خریدسکے ،یامال تَوہے مگر غُلام مُیَسَّر نہیں،جیسا کہ آج کل لونڈی غُلام نہیں ملتے ۔تَواب پَے دَرْ پَے ساٹھ روزے رکھے۔یہ بھی اگر ممکِن نہ ہو تو ساٹھ مِسکِینوں کو پیٹ بھر کر دونوں وَقت کھانا کھِلائے یہ ضروری ہے کہ جس کو ایک وقت کھلایا دوسرے وقت بھی اُسی کو کھلائے ۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ساٹھ مساکین کو ایک ایک صَدَقَہ فِطر یعنی دوکلو سے 80 گرام کم گیہوں یا اُس کی رقم کا مالک کر دیا جائے ۔ ایک ہی مسکین کو اکٹّھے ساٹھ صَدَقَہ فِطْر نہیں دے سکتے۔ ہاں یہ کر سکتے ہیں کہ ایک ہی کو ساٹھ دن تک روزانہ ایک ایک صَدَقَہ فِطْر دیں۔ رَوزوں کی صُورت میں (دَورانِ کَفَّارہ)اگر درمیان میں ایک دِن کا بھی روزہ چُھوٹ گیا تَو پھر نئے سرے سے ساٹھ روزے رکھنے ہوں گے، پہلے کے روزے شامِلِ حِساب نہ ہوں گے اگر چِہ اُنسٹھ رکھ چُکا تھا۔چاہے بیماری وغیرہ کسی بھی عُذْر کے سَبَب چُھوٹا ہو۔ہاں عورت کو اگر حَیض آجائے تَو حَیض کی وجہ سے جتنے ناغے ہوئے ، یہ ناغے شُمار نہیں کئے جائیں گے۔یعنی پہلے کے روزے اور حَیض کے بعد والے دونوں مِل کر ساٹھ ہوجانےسے کَفَّارہ اداہوجائے گا۔
    (مُلَخَّص از ردالمحتار ج۳ص۳۹۰)
    جوکوئی رات سے ہی روزے کی نِیَّت کرچکا ہو اور پھر صُبح یادِن میں کسی بھی وَقْت بلکہ اگر اِفْطار سے ایک لَمحہ بھی قَبل کسی صحیح مجبُوری کے بِغیر کسی ایسی چیز جس سے طبیعتِ اِنسانی نفرت نہ کرتی ہو(مَثَلاً کھانا،پانی،چائے ،پھَل ،بِسکُٹ، شربت ، شہد ،مِٹھائی وغیرہ وغیرہ)سے عَمَداً(یعنی جان بوجھ کر )روزہ توڑ ڈالے تَواب رَمَضان شریف کے بعد اِس روزہ کی قَضاء کی نِیَّت سے ایک روزہ رکھنا ہوگا۔ اور پھر اُس کا کَفَّارہ بھی دینا ہوگا۔جس کا طریقہ اوپر گُزرا۔

    '' یا اﷲ کرم کر ''کے گیارہ حُرُوف کی نسبت سےکَفَّارہ سے مُتَعَلِّق 11 پَیرے

    رَمَضانُ الْمُبارَک میں کسی عاقِل بالِغ مُقیم (یعنی جو مُسافِر نہ ہو)نے ادائے روزہ رَمَضان کی نِیَّت سے روزہ رکھااور بِغیر کِسی صحیح مجبوری کے جان وجھ کر جِماع کیا یا کَروایا ،یاکوئی بھی چیز لَذَّت کیلئے کھائی یا پی تَو روزہ ٹوٹ گیااور اِس کی قَضا ء اور کَفَّارہ دونوں لازِم ہیں۔
    ( رَدُّالْمُحتَار ج۳ص۳۸۸)
    جس جگہ روزہ توڑنے سے کَفّارہ لازِم آتا ہے،اُس میں شرط یہ ہے کہ رات ہی سے روزَئہ رَمَضانُ المُبَارَک کی نِیَّت کی ہو۔اگر دِن میں نِیَّت کی اور توڑدیا تو کفَّارہ لازِم نہیں۔صرف قَضا ء کافی ہے ۔
    (الجوہرۃ النیرۃ ج۱ص۱۸۰)
    قَے آئی یا بُھول کرکھایا یا جِماع کیا اور اِن سب صُورتوں میں اِسے معلوم تھا کہ روزہ نہ گیاپھربھی کھالیا تَو کَفَّارہ لازِم نہیں۔
    ( رَدُّالْمُحتَار ج۳ص۳۷۵)
    اِحتِلام ہوا اور اسے معلوم بھی تھا کہ روزہ نہ گیااِس کے باوُجُود کھالیا تَو کَفَّارہ لازِم ہے۔
    ( رَدُّالْمُحتَار ج۳ص۳۷۵)
    اپنا لُعاب تُھوک کر چاٹ لیا۔یا دُوسرے کا تُھوک نِگل لیا تَو کَفَّارہ نہیں مگر مَحبوب کالذَّت یا مُعَظَّمِ دینی(یعنی بُزُرگ) کا تَبَرُّک کے طور پر تُھوک نِگل لیاتَو کَفَّارہ لازِم ہے۔
    (عالمگیری ج۱ص۲۰۳)
    خَربُوزہ یا تَربُوز کا چھِلکا کھایا۔ اگر خُشک ہویا ایسا ہوکہ لوگ اِس کے کھانے سے گھِن کرتے ہوں،تو کَفَّارہ نہیں،ورنہ ہے۔
    (عالمگیری ج۱ص۲۰۲)
    کچّے چاول ،باجرہ،مَسُوْر،مُونگ کھائی تَو کَفَّارہ لازِم نہیں، یہی حُکم کچّے جَو کا ہے اور بُھنے ہوئے ہوں تو کفّارہ لازِم ۔
    (عالمگیری ج۱ص۲۰۲)
    سَحَری کا نِوالہ مُنہ میں تھا کہ صُبحِ صادِق کا وَقْت ہوگیا،یا بُھول کر کھا رہے تھے ،نِوالہ مُنہ میں تھا کہ یاد آگیا،پھر بھی نِگل لیا تَو اِن دونوں صُورتوں میں کَفَّارہ واجِب اور اگر نوالہ مُنہ سے نِکال کر پھرکھالیاہوتو صِرف قَضاء واجِب ہوگی کَفَّارہ نہیں۔
    (عالمگیری ج۱ص۲۰۳)
    باری سے بُخار آتا تھا اور آج باری کا دِن تھالہٰذا یہ گُمان کرکے کہ بُخار آئے گا،روزہ قصْداً توڑ دیا تَو اِس صُورت میں کَفَّارہ ساقِط ہے (یعنی کَفَّارہ کی ضَرورت نہیں صرف قَضاء کافی ہے)یُوں ہی عورت کو مُعَیّن تارِیخ پر حَیض آتا تھا اور آج حَیض آنے کا دِن تھا اُس نے قَصْداً روزہ توڑدیا اور حیض نہ آیا تَو کَفَّارہ ساقِط ہوگیا۔(یعنی کَفَّارہ کی ضَرورت نہیں صرف قَضاء کافی ہے)۔
    (دُرِّ مُختار، رَدُّالْمُحتَار ج۳ص۳۹۱)
    اگر دو روزے توڑے تو دونوں کیلئے دو کَفَّارے دے اگرچِہ پہلے کا اَبھی کَفَّارہ ادا نہ کیا تھاجبکہ دونوں دورَمَضان کے ہوں اور اگر دونوں روزے ایک ہی رَمَضان کے ہوں اورپہلے کا کَفَّارہ نہ ادا کیا ہو تو ایک ہی کَفَّارہ دونوں کیلئے کافی ہے۔
    (الجَوْہَرۃ النیرۃ ج۱ص۱۸۲)
    کَفَّارہ لازِم ہونے کے لئے یہ بھی ضَروری ہے کہ روزہ توڑنے کے بعدکوئی ایسااَمْر واقِع نہ ہوا ہوجو روزہ کے مُنافی ہے یا بِغیر اختیار ایسااَمْر نہ پایا گیا ہو جس کی وجہ سے روزہ توڑنے کی رخصت ہوتی مثلاََعورت کو اس دن حیض یا نفاس آگیا یا روزہ توڑنے کے بعد اسی دن میں ایسا بیمار ہوا جس میں روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے تو کفَّارہ ساقِط ہے اور سفر سے ساقِط نہ ہو گا کہ یہ اختیا ری اَمْر ہے۔
    (الجَوْہَرۃ النیرۃ ج۱ص۱۸۱)
    جن صورتوں میں روزہ توڑنے پر کفّارہ لازِم نہیں ان میں شرط ہے کہ ایک بار ایسا ہوا ہو اور معصیّت ( یعنی نافرمانی) کا قصد (ارادہ) نہ کیا ہو ورنہ ان میں کفّارہ دینا ہوگا۔
    (اَلدُّرُالْمُخْتَار و رَدُّالْمُحْتَارج۳ص۴۴۰)

  2. #2
    Ibrar654's Avatar
    Ibrar654 is offline Advance Member
    Last Online
    17th December 2022 @ 12:28 PM
    Join Date
    25 May 2015
    Location
    Mianwali
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    2,739
    Threads
    91
    Credits
    190
    Thanked
    195

    Default

    ‎مزید شیئرنگ کا انتظار رہے گا.‏‎.

  3. #3
    AkashAfridi is offline Junior Member
    Last Online
    12th July 2015 @ 01:29 PM
    Join Date
    12 Jul 2015
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    4
    Threads
    1
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default

    NICE DEAR

  4. #4
    khan arbab's Avatar
    khan arbab is offline AjOoBa
    Last Online
    6th September 2021 @ 04:42 PM
    Join Date
    15 Dec 2014
    Location
    apni dhun me
    Gender
    Male
    Posts
    3,200
    Threads
    107
    Credits
    189
    Thanked
    122

    Default

    shukria

  5. #5
    M-Tahir is offline Member
    Last Online
    24th October 2015 @ 09:12 PM
    Join Date
    13 May 2015
    Location
    Tando M Khan
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    3,207
    Threads
    359
    Thanked
    439

    Default

    جزاک اللہ

  6. #6
    Awesome_Boy's Avatar
    Awesome_Boy is offline Senior Member+
    Last Online
    11th October 2016 @ 03:15 PM
    Join Date
    22 Apr 2013
    Location
    Islamabad
    Gender
    Male
    Posts
    7,772
    Threads
    258
    Credits
    6,794
    Thanked
    1013

    Default

    جزاک اللہ خیرا

  7. #7
    kashifamjad's Avatar
    kashifamjad is offline Senior Member+
    Last Online
    17th June 2017 @ 03:05 PM
    Join Date
    19 Jul 2014
    Location
    mardan
    Gender
    Male
    Posts
    431
    Threads
    29
    Credits
    62
    Thanked
    31

    Default

    Jazak kallah...

  8. #8
    Muaavia's Avatar
    Muaavia is offline Senior Member
    Last Online
    29th December 2018 @ 11:49 PM
    Join Date
    07 Jun 2014
    Gender
    Male
    Posts
    5,705
    Threads
    91
    Credits
    1,249
    Thanked
    434

    Default

    [SIZE="5"][CENTER][COLOR="Black"][FONT="Jameel Noori Nastaleeq"]آخر موت ہے[/FONT][/COLOR][/CENTER][/SIZE]

  9. #9
    SHonas's Avatar
    SHonas is offline Advance Member+
    Last Online
    2nd December 2021 @ 10:42 PM
    Join Date
    20 Sep 2013
    Location
    Karachi
    Gender
    Female
    Posts
    11,115
    Threads
    287
    Credits
    3,413
    Thanked
    1722

    Default


  10. #10
    Rung_E_Hina is offline Senior Member+
    Last Online
    13th April 2020 @ 04:57 PM
    Join Date
    15 Mar 2007
    Posts
    46
    Threads
    14
    Credits
    183
    Thanked
    2

    Default

    jazak ALLAH

  11. #11
    Usama4's Avatar
    Usama4 is offline Advance Member
    Last Online
    11th February 2021 @ 12:07 AM
    Join Date
    08 Jul 2015
    Location
    Jarranwala
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    2,260
    Threads
    102
    Credits
    2,572
    Thanked
    374

    Default

    ﺟﺰﺍﮎ ﺍﻟﻠﮧ

  12. #12
    M.shawal's Avatar
    M.shawal is offline Advance Member
    Last Online
    8th February 2020 @ 11:57 AM
    Join Date
    15 Apr 2016
    Location
    Dera ismailkhan
    Age
    40
    Gender
    Male
    Posts
    6,306
    Threads
    414
    Credits
    8,468
    Thanked
    315

    Default

    جزاک اللہ
    (ہر دوسرے انسان کی مدد)

Similar Threads

  1. مسجد اقصیٰ تاریخ کے آئینے میں
    By aziz_865 in forum Islamic History aur Waqiat
    Replies: 3
    Last Post: 11th April 2018, 10:45 AM
  2. Replies: 7
    Last Post: 25th June 2015, 12:34 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •