السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
.
آئی ٹی دنیا کے معزز ساتھیو امید ہے آپ سب ایمان اور صحت کی بہترین حالت میں ہوں گے۔
آج "رباعی" کے حوالہ سے کچھ معلومات لایا ہوں،،امید کہ آپ پسند کرے گے
--------
رباعی

رباعی عربی زبان کے لفظ"ربع" سے ماخز ہے،جس کے معنی "چار" کے ہیں-
اصطلاحی معنوں میں رباعی وہ صنف_سخن ہے جو چار مصرعوں پر مبنی ہوتی ہے-رباعی میں،پہلا،دوسرا اور چوتھا مصرع ھم قافیہ و ہم ردیف ہوتا ہے‎
‎‏ قلی قطب شاہ کو اردو رباعی کا موجد کہا جاتاہے-
رباعی کا موضوع عاشقانہ،رندانہ،صوفیانہ اور اخلاقی افدار کا حامل بھی ہوسکتا ہے یعنی ہر موضوع پر رباعی کہی جاسکتی ہے-
--------
کچھ مثالیں درج ذیل ہے
--------
ماں باپ سے بھی سوا ہے شفقت تیری
افزوں ہے ترے غضب سے رحمت تیری
جنت انعام کرکہ دوزخ میں
وہ رحم ترا،یہ عدالت تیری
‏[میر انیس]
--------
شکریہ
والسلام