مُسْلِم بِنْ عُقْبَہ یَزِیْدِی کاعبرتناک اَنجام
سن 63ھمیں یزید بدبخت نے مسلم بن عقبہ کو بارہ یابیس ہزارکالشکردے کرمَدِینَۂ مُنَوََّرَہ اور مَکَّۂ مُکَرَّمَہ زَادَہُمَااللہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْمًاپرحملہ کرنے کے لیے بھیجا، اس بد بخت لشکر نے مَدِینہ مُنَوََّرَہ زَادَہَااللہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْمًامیں وہ طوفان برپا کیاکہ اَلْاَمَان وَالْحَفِیْظ ، قتل وغارت گری،گھروں کولوٹااورطرح طرح کے مظالم کابازارگرم کیا،سات سوصحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کوشہیدکیااورتابعین رَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْن وغیرہ کو ملاکرکل دس ہزارسے زیادہ مسلمانوں کوشہیدکیا،نوجوانوں کوقیدکرلیااوراسی پربس نہ کیابلکہ ان بدکاروں نے وہاں کی عفت ماب، پاکدامن بیبیوں کوتین دن تک اپنی ہَوس کا نشانہ بنائے رکھا۔سرکاردوعالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے روضۂ مُقَدَّسَہ کی سخت بے حرمتی کی،مسجدنبوی شریف میں گھوڑے باندھے ان کی لیداورپیشاب منبراطہرپرپڑے،تین دن تک مسجدِنبوی شریف میں لوگ نماز کے لئے حاضرنہ ہوسکے صرف حضرتِ سَیِّدُناسعیدبن مسیب رَحْمَۃُاللہِ تَعاَلٰی عَلَیْہ جو اَکابرتابعین میں سے تھے، مجنون بن کروہاں حاضررہے،ظالموں نے انہیں بھی گرفتارکرلیا،لیکن پھردیوانہ سمجھ کرچھوڑدیا،پھرکچھ لشکریوں نے ایک نوجوان کوقیدکرلیاتواس کی بوڑھی ماں مسلم بن عقبہ کے سامنے روپڑی منت سماجت کرتے ہوئے اپنی لختِ جگرکی رہائی کی فریادکی اس ظالم نے اس کے لڑکے کوبلاکرگردن تن سے جداکردی اورسراس کی ماں کی طرف پھینکتے ہوئے کہا: ’’کیاتواپنے زندہ رہنے کوغنیمت نہیں سمجھتی کہ بیٹے کولینے آگئی؟ اسی طرح ایک اور شخص کو قتل کیاگیاتواس کی ماں ام یزیدبن عبداللہ بن ربیعہ نے قسم کھائی کہ اگرمیں قدرت پاؤں گی تو مسلم بن عقبہ کو زندہ یامردہ جلاؤں گی،جب وہ ظالم مَدِیْنَۂ مُنَوََّرَہ میں قتل وغارت کے بعدمَکَّۂ مُکَرَّمَہ زَادَہَااللہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْمًاکی طرف چلا،تاکہ حضرت سَیِّدُناعبداللہ بن زبیررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ اوروہاں کے ان مسلمانوں کاکام تمام کرے جویزیدکے خلاف ہیں تو راستے میں اس بدبخت پرفالج کاحملہ ہوااوریہ موت کے گھاٹ اُترگیا،یزیدکے حکم پرحُصَیْن بِن نُمَیْر کولشکرکاا میربنا دیا گیا، مسلم بن عقبہ کووہیں دفن کرکے یہ لشکرآگے بڑھ گیا،جب اس عورت کو مسلم بن عقبہ کے مرنے کاپتہ چلاوہ کچھ آدمیوں کولے کراس کی قبرپرآئی تاکہ اسے قبرسے نکال کرجلائے اوراپنی قسم پوری کرے۔ چنانچہ، قبرکھودی گئی تولوگوں نے دیکھاکہ ایک خوفناک اژدھااس کی گردن سے لپٹاہواہے اوراس کی ناک کی ہڈی کواپنے منہ میں لے رکھاہے،یہ خوفناک منظردیکھ کرسب لوگ بھاگنے لگے اورعورت سے کہا:خدائے قہَّاروجَبّارنے خودہی اسے سزادے دی ہے اورعذاب کافرشتہ اس پرمسلط کردیا،اب تواس کورہنے دے،عورت نے کہا:خداکی قسم!میں اپنی قسم ضرورپوری کروں گی اوراس کوجلاکراپنے دل کو ٹھنڈا کروں گی، عورت کے اصرار پر لوگوں نے مجبور ہوکر کہا:’’اچھاپھراسے پیروں کی طرف سے نکالناچاہیے۔‘‘ جب ادھرسے مٹی ہٹائی توپیروں پر بھی ایک اژدھالپٹاہواتھا،لوگوں نے عورت سے کہا کہ اب اسے چھوڑدے اسے یہی عذاب کافی ہے،مگروہ نہ مانی، وضوکرکے دورکعت نمازاداکی اوراللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں یوں دعامانگنے لگی: الٰہی عَزَّوَجَلَّ!توخوب جانتاہے اس ظالم پرمیراغصہ محض تیری رضاکے لیے ہے، مجھے یہ قدرت دے کہ میں اپنی قسم پوری کروں اوراس کوجلاؤں ،یہ دعاکرکے اس نے ایک لکڑی سانپ کی دُم پرماری وہ گردن سے اترکرچلاگیاپھردوسرے سانپ کوماری وہ بھی چلاگیا،پھرمسلم بن عقبہ کی لاش کوقبرسے نکال کرجلادیاگیا۔
(خطبات محرم،ص۴۴۰،بحوالہ شام کربلا)
؎سچ ہے کہ بُرے کام کاانجام بُراہے
تُوْبُوْا اِلَی اللہ اَسْتَغْفِرُ اللہ
محفوظ سدارکھناشہا!بے ادبوں سے اورمجھ سے بھی سرْزَدنہ کبھی بے اَدبی ہو
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الاَْمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
Bookmarks