قرآن مجید اور حدیث شریف سے ثابت ہوتا ہے، کہ ذرہ جتنا بھی نیک کام ضائع نہیں جاتا، حدیث میں فرمایا)فِیْ کُلِّ کَبَدِ وَرَطْبِ اَجْرٌ((یعنی ہر ایک جاندار کو آرام پہنچانے میں ثواب ہے۔ انسان تو سب جانداروں سے افضل ہے، خواہ کسی دین اور مذہب کا ہو، آنحضرتﷺ کفار اور مشرکین کو بھی کھانا کھلایا کرتے تھے، بس اس نیت سے صورت مرقومہ میں کھانا کھلانا ثواب اور صدقہ ہے۔ )یکم رمضان ۳۵ھ( )فتاویٰ ثنائیہ جلد اول ص ۴۷۸(فتاویٰ علمائے حدیث
Bookmarks