دوستو کیا آپ جانتے ہیں کہ آئی فون یا اینڈرائیڈ فون پر جس وقت سگنل پورے آ رہے ہوتے ہیں اس وقت ضروری نہیں کہ سگنل کی طاقت بھی پوری ہو۔ یعنی کہ دوستو سکرین پر ظاہر ہونے والے سگنلز فون کی اصل سگنل پاور کی درست عکاسی نہیں کرتے۔ یہی وجہ ہے کہ دوستو بعض اوقات سگنل آ رہے ہوتے ہیں لیکن ہم کال نہیں کر پاتے۔ میں آپ کو ایک ایسا طریقہ بتاتا ہوں جس کے ذریعے آپ اپنے آئی فون اور اینڈرائیڈ فون کی اصل سگنل پاور کا پتا چلا سکتے ہیں۔
آئی فون یوزر اپنے فون سے*3001#12345#*ڈائل کرکے کال کا بٹن دبائیں۔دوستو بٹن دباتے ہی آپ فیلڈ ٹیسٹ موڈ میں داخل ہو جائیں گے۔ آپ کے آئی فون کی سکرین پر سگنل انڈیکیٹر نمودار ہو گا جس پر ایک طرف سگنل آ رہے ہوں گے جبکہ دوستو دوسری طرف اعداد میں سگنل پاور ظاہر ہو رہی ہوگی۔ یہاں سگنلز کو نظر انداز کر دیں اور صرف سکرین پر نمودار ہونے والے نمبروں کو دیکھیں۔ یہ نمبر جتنے صفر
(0)
کے قریب ہوں گے اتنی ہی آپ کے آئی فون کی سگنل پاور زیادہ ہو گی۔ یعنی دوستو اگر یہاں
90
کی بجائے
60
آ رہا ہے تودوستو آپ کے سگنل مضبوط ہیں۔
دوستو نمودار ہونے والی اس سکرین کو غائب کرنے کے لیے پاور کا بٹن دبائیں اور اس کو تھام کر رکھیں۔جب پاور آف والی ’’بار‘‘ نمودار ہوجائے تو اس پر موجود پاور آف یا کوئی بھی اور بٹن دبائے بغیر ’’ہوم‘‘ کا بٹن دبائیں اور دوستو اس کو تب تک تھام کر رکھیں جب تک سگنل والی بار ختم نہ ہو جائے اور آپ ہوم سکرین پر نہ آ جائیں۔
اینڈرائیڈ فون کے یوزر اپنے فون کی سیٹنگز میں اباؤٹ فون
(About phone)
کے پورشن میں سگنل پاور دیکھ سکتے ہیں۔دوستو سگنل پاور کی آپشن آپ کےسمارٹ فون کے ماڈل کے حساب سے اباؤٹ فون میں نیٹ ورک یا سٹیٹس کی کیٹیگری میں موجود ہو گی۔
Bookmarks