میڈرڈ۔ اسپین میں ایک ایساآلہ متعارف کرایا گیا ہے جس کے استعمال سے بجلی کے بل میں60 فیصد سے زائدکمی واقع ہوگی اوراس سے ماحول میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج بھی ایک فیصد سالانہ کم ہو گا۔ جو صارفین پہلے بجلی کا بل تین سوساٹھ پونڈ ادا کرتے تھے اس کے استعمال کے بعد انہیں صرف پینتالیس پونڈ ادا کرنے پڑیں گے۔سروے رپورٹ کے مطابق یورپ میں صارفین کمپیوٹر ٹی وی وغیر ہ صرف اسٹینڈ بائی بٹن سے آف کرتے ہیں جس سے بجلی کا ضیاع ہو تا ہے اور یہ آلہ صارفین کو سہل پسندی سے چھٹکارہ دلائے بغیر انکی بجلی کا غیر ضروری استعمال روک کر انکے اخراجات میں کمی اور توانائی کی بچت کرے گا
Bookmarks