Results 1 to 3 of 3

Thread: دانت اور داڑھ درد کا علاج

  1. #1
    Naveed216580 is offline Junior Member
    Last Online
    30th January 2016 @ 10:46 PM
    Join Date
    11 Sep 2015
    Location
    Karachi
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    11
    Threads
    2
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default دانت اور داڑھ درد کا علاج

    دانت اور داڑھ درد کا علاج
    ۔ اللہ پاک اس کوشش کو قبول فرما کر ہدایت کا ذریعہ بنائے (آمین)
    دانت اور داڑھ درد کا علاج کسی کے دانتوں میں درد ہو،گرم ٹھنڈا لگتا ہو یا عقل ڈاڑھ نکلنے کی تکلیف ہو بعض لوگ اس کے نکلنے کے دوران تکلیف کی شدت برداشت سے باہر ہونے کی بنا پر نکلوا دیتے ہیں۔ میرا بھائی مجھ سے 2سال بڑا ہے اس کے دانتوں میں تکلیف رہتی تھی ۔ جب وہ 20 سال کی عمر میں تھا تو وہ ہر وقت اوپر بیان کردہ تکالیف کی امی سے شکایت کرتا اور ڈاکٹر سے علاج کرواتا۔ یہاں تک اب وہ دانتوں کی فلنگ بھی کروا چکا ہے جبکہ میں نے کلام اللہ کا سہارا لیا۔ نہ تو دانتو ں میں تکلیف رہی نہ ہی ٹھنڈا و گرم لگتا ہے۔ نہ ہی (عقل ڈاڑھ) نکلنے کی تکلیف محسوس کی ہے۔
    میں نے درج ذیل طریقہ کو آزمایا ہے جو کہ بہت فائدہ مند ثابت ہوا ہے۔اپنے جاننے والوں کو بھی بتایا ہے
    ۔ (1) جب بھی دانتوں میں درد ہوا میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی فرمائی ہوئی دعا پڑھی جو کہ درج ذیل ہے۔ ” اَلحَمدُ لِلّٰہِ رَبِّ العٰلَمِینَ عَلٰی کُلِّ حَالٍ مَّاکَانَ “ 3مرتبہ اس دعا کو پڑھیں اور جس دانت یا ڈاڑ ھ میں درد ہو اس پر دم کر دیں
    ۔(2) عشاءکی نماز کے بعد جب وتر پڑھنے کیلئے کھڑے ہوں تو یہ تین سورتیں بالترتیب پڑھیں۔ سورۃ النصر، سورۃ اللہب، سورۃ اخلاص۔ سورتیں پڑھنے کا طریقہ یہ ہے۔
    (i) پہلی رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ النصر ،
    (ii) دوسری رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ اللہب،
    (iii)تیسری رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ اخلاص پڑھیں اور وتر کی نماز اسی ترتیب قرات سے
    مکمل کریں۔
    اس عمل کی مدت کچھ خاص نہیں ہے۔ جب آرام آجائے تو پھر چاہے پڑھیں یا نہ پڑھیں۔ بہتر یہی ہے کہ اسے اپنی روز مرہ وتر کی نماز کا حصہ بنا لیں۔ یہ میراتجربہ ہے اور میں نے آزمایا ہے۔

    قارئین! آپ بھی آزمائیں اور دعا دیں۔ یقین کامل شرط ہے، شک ،وہم و گمان والے اس سے فائدہ کبھی نہیں اٹھا سکتے۔ شک بڑی سے بڑی کامیابی کو اندھیروں میں دھکیل دیتا ہے۔ کلام اللہ شک و شبہ سے پاک ہے۔ معجزاتی کلام، معجزاتی نتائج جب مشکلات گھیر لیں، مصیبتیں جکڑ لیں، اندھیرا چھا جائے اور کچھ بھی سمجھ میں نہ آئے کہ کیا کیا جائے؟ گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے۔
    ایک اور تجرباتی اور آزمودہ کلام الٰہی کا (نسخہ عمل) برائے پریشان حال اور مشکلات میں پھنسے ہوئے انسانوں کو نکالنے کیلئے حاضر خدمت ہے۔ یہ آج سے تقریباً آٹھ برس پہلے کی بات ہے۔ایک دن میرے حفاظ کرام دوست مسجد سے نکل رہے تھے۔ عصر کی نماز کے بعد کا وقت تھا۔ وہ کچھ سورتوں کے بارے میں آپس میں پوچھ گچھ کر رہے تھے تو میں نے بھی ان سے پوچھا اور انہوں نے مجھے ترتیب بتائی اور ساتھ یہ بھی بتایا کہ ہمارے قاری صاحب نے ایسے ہی بتایا ہے اور ایسے ہی پڑھنا ہے۔ ان دنوں ہماری گھریلو مالی حالات بہت خراب تھے۔ والد صاحب سرکاری ملازم تھے اور اب بھی ہیں۔ ان کا تبادلہ دوسرے شہر میں ہوا تھا۔ بس اللہ ہی بہتر جانتا ہے حالات کچھ ایسے تھے کہ بیان کرنے کے قابل نہیں ہیں۔پھر میں نے اسی ترتیب سے پڑھنا شروع کیا۔
    پہلے ہی دن میں نے کافی فرق محسوس کیا۔ مجھے ایسے لگا کہ جیسے کوئی چپکے چپکے میری مدد کررہا ہے۔ پہلے ذہن بوجھل اور پریشان رہتا تھا اب بالکل بھی نہیں ۔ اب جس چیز کو بھی دل چاہے وہ بلا کسی خرچ کے مل جاتی ہے۔ پہلے بھی مل جاتی تھی مگر اب تو پہلے سے زیادہ آسانی ہو گئی۔ تمام مشکلات ایسے غائب ہو گئیں جیسے کوئی جن بھاگتا ہے۔ عمل درج ذیل ہے۔
    (i) سورۃ الفاتحہ و سورۃ اخلاص
    (ii)سورۃ یٰسین، سورۃ الرحمن
    (iii)سورۃ الفتح،سورۃ الکھف
    (iv) سورۃ النباء
    (v) سورۃ المزمل، سورۃ الواقعہ،
    (vi) سورۃ الملک،
    (vii) ”یَاسَمِیعُ“ اللہ کا نام
    ۔ طریقہ: ہر نماز کے بعد ایک مرتبہ سورۃ الفاتحہ ، 3مرتبہ سورۃ اخلاص ایصال ثواب کی نیت سے پڑھیں۔
    (1) فجر کی نماز کے بعد سورۃ یٰسین اور سورۃ الرحمن پڑھیں۔
    (2) ظہر کی نماز کے بعد سورۃ الفتح اور جمعہ کے دن سورۃ الکھف بعد نماز جمعہ اور سورۃ فتح پڑھیں۔
    (3)سورۃ النباءعصر کی نماز کے بعد پڑھیں۔
    (4)سورۃ المزمل اور سورۃ الواقعہ مغرب کی نماز کے بعد پڑھیں۔
    (5)عشا ءکی نماز کے بعد سورۃ الملک پڑھیں۔
    (6) ”یَاسَمِیعُ“اللہ کا بہت پیارا نام ہے وہی ہے جو بندوں کی سنتا ہے۔ اس نام مبارک کو جمعرات کے دن بعد نماز ظہر 100مرتبہ کسی سے بات کیے بغیر پڑھیں اور اللہ تعالیٰ سے اپنی جائز حاجات مانگیں۔ ان شاءاللہ اللہ تعالیٰ آپ کو ضرور نوازیں گے۔
    عمل کی شرائط: (1) جھوٹ بولنے سے پرہیز کریں۔
    (2) کچا پیاز‘ لہسن اور بدبودار اشیاءجو منہ میں بدبو پیدا کرنے کا سبب بنتی ہیں
    Last edited by SHonas; 11th September 2015 at 04:51 PM. Reason: allignment + font size increase

  2. #2
    Yaseen Ahmad is offline Member
    Last Online
    18th January 2024 @ 05:00 PM
    Join Date
    30 Nov 2013
    Location
    Janat
    Age
    30
    Gender
    Male
    Posts
    3,565
    Threads
    288
    Thanked
    698

    Default

    wrong section

  3. #3
    SHonas's Avatar
    SHonas is offline Advance Member+
    Last Online
    2nd December 2021 @ 10:42 PM
    Join Date
    20 Sep 2013
    Location
    Karachi
    Gender
    Female
    Posts
    11,115
    Threads
    287
    Credits
    3,413
    Thanked
    1722

    Default

    move from introduction

Similar Threads

  1. خلفاء راشدین کیسے منتخب ہوئے
    By simple-man in forum Islamic History aur Waqiat
    Replies: 12
    Last Post: 6th July 2021, 09:10 PM
  2. مسجد اقصیٰ تاریخ کے آئینے میں
    By aziz_865 in forum Islamic History aur Waqiat
    Replies: 3
    Last Post: 11th April 2018, 10:45 AM
  3. Replies: 9
    Last Post: 14th April 2015, 11:46 AM
  4. Shab-e-barr'aat Aur Islam
    By ALLAH'S SLAVE in forum Islam
    Replies: 10
    Last Post: 28th July 2011, 05:11 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •