واشنگٹن۔ بچھو کو ایک انتہائی زہریلا کیڑا سمجھا جاتا ہے اور وہ جس کو کاٹ لے وہ شدید تکلیف میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ بچھو کی کچھ نسلیں ایسی بہی ہیں جن کا ڈنگ اتنا زہریلا ہے کہ اس سے انسان کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔ مگر اب طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے زہر میں ایک ایسا جزو موجود ہے جس سے دماغ کے سرطان کا علاج ہوسکتا ہے۔ امریکہ کے چار مختلف اسپتالوں میں چار ایسے مریضوں کا علاج بچھو کے زہر سے کیا جارہا ہے جن کے دماغ میں سرطان کی رسولی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بچھو کے زہر میں ایک خاص جزو ہے جس میں یہ خوبی ہے کہ وہ سرطان کا علاج کرنے والی دوا کو متاثرہ رسولی تک پہنچا سکتا ہے۔ جبکہ اس سے قبل ماہرین کو دماغ میں سرطان کی رسولی تک دوا پہنچانے میں دشواری کا سامنا تھا۔ طبی ماہرین کو توقع ہے کہ بچھو کے زہر سے حاصل کردہ جزو دماغ کے سرطان کے مریضوں کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوگا