بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم !؛۔
مائکروسافٹ نے اپنی ویب سائٹ پر ونڈوز10 کے تین آپشنز فراہم کیے ہیں ،ایک اپ گریڈ کرنا،دو یو ایس بی فلش ڈرائیو بنانا،تین آئسو امیج ڈاؤن لوڈ کرنا۔
یقیناً ان تینوں میں سے اپگریڈ کے علاوہ بقیہ دونوں آپشنز ایسے ہیں جن کے ہوتے ہوئے ہمیں ونڈوز کے حصول کے لیے کوئی تیسرا طریقہ اختیار نہیں کرناپڑتا۔
لیکن مائکروسافٹ نے ان تینوں آپشنز کے علاوہ ازخود ونڈوز کی ریلیز سےتقریباً دو ماہ پہلے
Get Window 10
کی اپ ڈیٹ جاری کی تھی جو ٹاسک ٹرے پردائیں جانب تب تک موجود رہتی ہے جب تک کہ اپ گریڈ نہیں کرلیتے۔
مائکروسافٹ نے ہزاروں لاکھوں کمپیوٹروں پر "ای ایس ڈی "فائل بھیجی جو خاموشی سے بیک گراؤنڈ میں ڈاؤن لوڈ ہوئی چنانچہ فائل تک رسائی پاکرمستقبل کے لیے کوئی بھی فرد اس کو آئسو
ISO
امیج میں کنورٹ کرسکتے ہیں۔
اگرآپ نے فائل آئسو امیج میں کنورٹ کرناہے تو پہلے ایک چھوٹا سا ڈی کریپٹر ٹول ڈاؤن لوڈ کرناہوگا جوای ایس ڈی کو آئسو امیج میں تبدیل کردیتاہے۔
https://www.dropbox.com/s/tp7lwvwkcu...mlib-4.7z?dl=0
ڈاؤن لوڈنگ کے بعد مندرجہ اسکرین شاٹ ملاحظہ کریں۔
سی ڈرائیو میں جائیں جہاں ونڈوز انسٹالڈ ہوتی ہے،
بی ٹی فولڈر پر کلک کریں
سورسز فولڈر میں جائیں اور مندرجہ ذیل نام کی فائل تلاش کریں
انسٹال ڈاٹ ای ایس ڈی۔
اوریہی ونڈوز 10 ہے جسے آئسو امیج میں کنورٹ کرناہے۔
اب وہ "ای ایس ڈی ۔ڈی کریپٹر"جو ڈاؤن لوڈ کیا ہے اسے اسی "سورسز3"کے فولڈر میں لاکرایکسٹریکٹ کریں یا کہیں پر بھی کرتے ہیں لیکن کاپی اور اسی "سورسز" فولڈر میں پیسٹ کردیں،۔
اور پھر "انسٹال ای ایس ڈی "فائل کو "ای ایس ڈی "فولڈ میں کٹ اور پیسٹ کردیں(یاد رہے کہ سورسز فولڈر کے اندر ہی رہناہے )۔
مزید تفصیل ذیلی اسکرین شاٹ میں دیکھئے کہ سورسز فولڈر کے اندر سے ونڈو10 کی اپ ڈیٹ ای ایس ڈی کٹ کرکے پیسٹ کی گئی ہے اور "ای ایس ڈی"فولڈر وہی ہے جس کا لنک اوپر دیاہے ایکسٹریکٹ کرنے سے قبل ایک فولڈر بناکر اس کا نام "ای ایس ڈی "کردیں۔
ڈی کریپٹ ڈاٹ سی ایم ڈی پر کرسر رکھ کر "رن ایز ایڈمنسٹریٹر"کلک کردیں۔
جاری ہے
Bookmarks