حمد
خدایا جب خسارے میں مری تقدیر ہوتی ھے
مری آنکھوں میں طیبہ کی حسیں تصویر ہوتی ھے
ہمیشہ نیند میں شہرِ مدینہ دیکھتا ہوں میں
نہ جانے کیا مرے اس خواب کی تعبیر ہوتی ھے
غلامانِ محمد کے غلاموں کی غلامی ھے
شہنشاہی سے بڑھ کر عزت و توقیر ہوتی ھے
سنا کرتا ہوں اکثر سرمئہ خاکِ مدینہ کو
نگاہوں میں لگا نے سے بڑی تنویر ہوتی ھے
عقیدت ہو تو دردِ دل کی خاطر پیس کر پی لوں
وہاں کی پھول کی پتّی بھی اک اکسیر ہوتی ھے
بنا لو زخم کا مرہم شفا مل جا ئے گی تم کو
مدینہ کے ہر اک ذرّے میں وہ تاثیر ہو تی ھے
شاعر نامعلوم
Bookmarks