السلام عليكم ورحمۃ الله وبرکاتہ
وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے ذریعے لاکھوں طلباء میں مفت لیپ ٹاپ تقسیم کئے جا چکے ہیں اور اب اس کے ساتھ ان طلباءکیلئے مفت تھری جی انٹرنیٹ کی سہولیت بھی مہیا کرنے فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اس مقصد کیلئے سیلولر کمپنی زونگ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن )ایچ ای سی( کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے_
وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے ایک لاکھ طلباء کو مفت تھری جی ڈونگل بھی مہیا کی جائیں گی جن کے ذریعے وہ ابتدائی تین ماہ بالکل مفت انٹرنیٹ استعمال کر سکیں گے تاہم اس کے بعد کمپنی کے پیکیجز کے حساب سے قیمت ادا کرنا ہوگی_
ایچ ای سی اور زونگ نے معاہدہ طے پانے کے بعد اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ملک بھر کے طلباء طالبات کو بہترین انٹرنیٹ کی سروس مہیا کرنا چاہتے ہیںتاکہ وہ تعلیمی میدان میں اس سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکیں_
اس معاہدے کے تحت تھری جی ڈونگل حاصل کرنے والے طلباء ملک بھر میں کہیں بھی اور کسی بھی وقت ایچ ای سی کی ڈیجیٹل لائبری تک بھی رسائی حاصل کر سکیں گے جو اس سے قبل صرف مخصوص یونیورسٹیوں کے طلباء استعمال کرتے رہے ہیں_
زونگ اس معاہدے کی کامیابی اور لاکھوں طلباءکو انٹرنیٹ سروس تک مفت رسائی کیلئے ایچ ای سی کے ساتھ مل کر کام کرے گا_
Bookmarks