پیارے فرینڈز۔۔۔خواتین و حضرات
السلام و علیکم ورحمتﷲ وبرکاتہ
اینڈرائڈ زون میں ایک بار پھر ایک زبردست شیئرنگ کے ساتھ حاضر ہوں۔۔۔۔۔۔
مسکراتے ہوئے
امید ہے خدمت کا موقع ضرور دیں گے
اینڈرائڈ فنگر پرنٹ ریڈر ایپ
آپ لوگوں نے ایپل اور آئ او ایس کے لیئے تو یہ ایپ دیکھی ہوگی۔۔۔۔مگر اب یہ اینڈرائڈ میں بھی دستیاب ہے
مزید انفارمیشن
اب اینڈرائیڈ میں آپ اپنے فنگر پرنٹس کی مدد سے اپنی سکرین کو لاک اور کھول سکتے ہیں اور یہ سب کسی بھی اضافی ہارڈوئیر کو انسٹال کئے بغیر یہ ممکن ہے۔۔۔۔۔۔
’’آئی سی ای‘‘ اپ کے پچھلے کیمرے کو آپ کی انگلی کی high
resolution تصویر لینے کے لیے استعمال کرتا ہے۔۔۔۔۔اسکا بائیو میٹرک سافٹ وئیر انگلی کے نشان کا تجزیہ کرتا ہے،اور اپنے ریکارڈز میں محفوظ کرلیتا ہے۔۔۔۔۔۔
پھر جب آپ اپنا موبائل لاک کریں گے آپ کو اپنی انگلی کیمرے کے آگے رکھنی ہوگی تا کہ یہ ثابت ہو جائے کہ یہ آپ ہی ہیں۔اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے پرانے اینڈرائیڈ پر بغیر کسی اضافی چیز کے ایپل کے آئی فون جیسا فنگر پرنٹ ریڈر استعمال کر سکتے ہیں وہ بھی بالکل مفت۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پچھلے سال ایپل کے آئی فون 5s نے فنگر پرنٹ ’’ ٹچ آئی ڈی‘‘ کو متعارف کروا کے سب کی توجہ اس نئی ٹیکنالوجی کی طرف مبذول کروائی تھی۔ ایپل آئی فون میں ٹچ آئی ڈی کی سہولت یقینًاقابلِ تعریف تھی اور اس کی وجہ سے آئی فون کی شرحِ فروخت میں بھی اضافہ ہوا تھا۔۔۔۔۔۔
اب مختلف کمپنیاں بھی اپنے سمارٹ فونز میں یہ ٹیکنالوجی کو متعارف کر وا رہی ہیں۔۔۔۔۔
جبکہ گوگل کے پلے سٹور میں آپ کو مصنوعی فنگر پرنٹ سکینر بھی ملیں گے۔۔۔۔۔
آپ کو پلے سٹور سے اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا اور فنگر پرنٹ کو محفوظ Capture
کرنے کے لیے سکرین پر آنے والے احکام کو پورا کرنا ہوگا ۔۔۔۔۔ایک دفعہ جب آپ رجسٹر ہو جاتے ہیں تو آپ اپنی سکرین کو ’’ان لاک ‘‘ کرنے کیلئے کیمرے کے پیچھے اپنے محفوط شدہ انگلی کو لانا ہوگا، فون کا کیمرہ آپ کی انگلی کا جائزہ لے گا اور فنگر پرنٹ میچ کرنے کے بعد آپ کے فون کو ان لاک کر دے گا۔۔۔۔۔۔
یہ زبردست ایپ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیئے لنک پر کلک کریں
https://play.google.com/store/apps/d...ceunlock&hl=en
والسلام
ہنستیں رہیں اور مسکراتیں رہیں
آپ سب کے لیئے دعا گو
Bookmarks