Results 1 to 8 of 8

Thread: خواتین پر مردوں کی نگائیں کیوں؟

  1. #1
    Sabih Tariq is offline Senior Member+
    Last Online
    11th December 2015 @ 07:18 AM
    Join Date
    01 Nov 2013
    Gender
    Male
    Posts
    128
    Threads
    46
    Credits
    375
    Thanked
    45

    Default خواتین پر مردوں کی نگائیں کیوں؟

    مکرمی
    ان دونوں ہمارے ملک میں اخلاقی بے راہ روی بڑی عام ہوگئی ہے ؛مجھے روزانہ بس سے سفر کرنا پڑتاہے مگر جس بس اڈے پر دیکھو آوارہ لڑکوں بلکہ بعض اوقات بس اسٹاف کے تمام ہی مردوں کی نظریں خواتین اور نوجوان لڑکیوں کو گھورتی رہتی ہیں ؛۔لوگوں کو ذرا بھی حجاب محسوس نہیں ہوتا کہ وہ جن لڑکیوں کو اپنی نگاہوں کا نشانہ بناتے ہیں ان پر کیا گزرتی ہوگی پھر یہ بھی نہیں سوچتے کہ اگر ان کی ماؤں بہنوں کو کوئی غیر مرد اس طرح گھورے جس طرح یہ گھورتے ہیں توان کا کیا حال ہو?۔
    میں سمجھتی ہوں کہ چند ترقی پسند گھرانوں کو چھوڑ کر شائدہی کوئی ایسا پاکستانی ہوگا جو اپنے گھر کی خواتین کے بارےمیں غیور نہ واقع ہوا ہو مگر یہی لوگ جب دوسروں کی خواتین کو تاڑتے ہیں تو معلوم نہیں ان کی غیرت کہاں جا کر سوجاتی ہے ؛
    اگر کوئی بس اسٹاپ بدقسمتی سے کسی مردانہ کالج کے قریب ہوتو پھر حالت اور بھی ناقابل بیان ہوجاتی ہے مثال کے طور پہ ویال سنگھ کالج کے قریب جو بس اسٹاپ ہے وہاں بہت سی طالبات کو بسوں میں سوار ہو کر مختلف جگہوں پر جانا پڑتا ہے بلکہ اس کے بیسیوں بھائی بس اسٹاپ رُخصت کرنے کے لیئے آتے ہیں ؛میں اس خط میں صرف اپنے احساسات نہیں درج کررہی ہوں بلکہ مجھے جتنی طالبات اور دوسری خواتین سے اس مسئلہ پر گفتگو کا موقع ملا ہے میں نے سب کو اپنا ہم خیال اور ہم زبان پایا ہے ؛
    میں نے قانون سے تو کیا اس سلسلے میں گذارش کرسکتی ہوں کہ اس کی موجودگی میں سب کچھ ہوتاہے البتہ اپنے بھائیوں سے درخواست کروں گی کہ وہ ہم لوگوں کا کچھ تو خیال کریں ؛۔
    (ایک طالبہ لاہور)۔​
    ہمارے دوست شاہد عزیز (ایڈیٹر )کے خیالات
    یہ کہانی صرف ایک طالبہ کی نہیں بلکہ ہر ماں، بہن اور بیٹی کی کہانی ہے۔ آج کل ہمارے معاشرے میں ہر ماں، بہن، بیٹی کو اس طرح کے حالات دیکھنے پڑتے ہیں۔ نوجوان نسل کی بہتر تعلیم و تربیت میں جہاں ماں باپ کی تربیت کا شفقت بھرا ہاتھ ہوتا ہے وہاں قابل اساتذہ، بہتر تعلیمی و دینی اداروں کا کردار بھی اپنی جگہ موجود ہے لیکن اس بات سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ نوجوان نسل کی بے راہ روی میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا کردار بھی موجود ہے۔ الیکٹرانک میڈیا میں کیبل نیٹ ورک پر چلنے والے ملکی اور غیر ملکی تفریحی چینل ہماری نوجوان نسل کا اخلاق و کردار تباہ و برباد کر رہے ہیں۔ ان ملکی اور غیر ملکی چینلز پر چلنے والے ڈرامے، فلمیں اور دیگر پروگرامز کسی طرح بھی ایک اسلامی و دینی معاشرہ کیلئے فائدہ مند نہیں ہیںے​


    دکھ کی بات یہ ہے کہ آج کل کی فلموں اور ڈراموں میں سبق آموز کہانی اور نصیحت آمیز بات نام کی چیز سرے سے ہی موجود نہیں ہوتی۔ لڑائی، مارکٹائی، انتقام، عشقیہ پیار و محبت اِن ڈراموں اور فلموں کا ایک خاص جزو بن گیا ہے۔ ایسے چلنے والے ڈرامے فلمیں ہماری نوجوان نسل کا اخلاق و کردار تباہ و برباد کر رہے ہیں۔ کہتے ہیں اگر کسی ملک اور قوم کو زندگی کے کسی بھی محاذ پر شکست دینی ہو تو اس قوم کی نوجوان نسل کے اخلاق وکردار کو ثقافتی یلغار کے ذریعہ تباہ برباد کردیا جائے شکست خود بخود اس قوم کا مقدر بن جائے گی۔ ہماری نوجوان نسل کو تباہ وبرباد کرنے کیلئے ملکی اور غیر ملکی ذرائع ابلاغ کیبل نیٹ ورک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعہ ایک گھناﺅنا کردار ادا کر رہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ​


    میں سمجھتا ہوں کہ نوجوان نسل کی بہتر تعلیم وتربیت اور رہنمائی کیلئے الیکٹرانک میڈیا ریڈیو‘ ٹی وی‘ پرائیویٹ ٹی وی چینلز‘ پرنٹ میڈیا‘ رسائل‘ جرائد اور اخبارات موثر اور جامع کردار ادا کر سکتے ہیں اور یہ کوئی اتنا زیادہ مشکل کام بھی نہیں ہے بس تھوڑی سی توجہ لگن اور محنت کی ضرورت ہے۔ ​

    اللہ تعالیٰ ہمیں اور آپ سب کو اپنی حفظ وامان میں رکھے اور سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین

  2. #2
    Raza 834 is offline Advance Member
    Last Online
    22nd July 2021 @ 06:46 PM
    Join Date
    10 Dec 2013
    Location
    talwandi kasur
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    1,615
    Threads
    64
    Credits
    2,452
    Thanked
    96

    Default

    G ha har tarif yehi problem ha Allah hum sub ko hadyat naseeb farmey .

  3. #3
    Sameer78's Avatar
    Sameer78 is offline Advance Member
    Last Online
    5th June 2021 @ 10:50 AM
    Join Date
    10 Apr 2014
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    1,116
    Threads
    11
    Credits
    712
    Thanked
    68

    Default

    G bilkul aap ne bohot zabardast tehreer likhi hai...
    Aur meri dua hai Allah Pak Ham sub ko Hidayat Atta farmaye....(Ameen!)
    JazakAllah....

  4. #4
    Join Date
    06 Jan 2014
    Location
    Saudi , Makkah
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    3,178
    Threads
    304
    Credits
    2,092
    Thanked
    443

    Default

    Ameeeeeen

    bilkul theek kaha..
    agreeed

  5. #5
    UMAR-KHAN's Avatar
    UMAR-KHAN is offline Senior Member+
    Last Online
    19th January 2024 @ 04:41 PM
    Join Date
    03 Apr 2012
    Age
    29
    Gender
    Male
    Posts
    87
    Threads
    8
    Credits
    1,468
    Thanked
    2

    Default

    Nice

  6. #6
    Maham Abassi's Avatar
    Maham Abassi is offline Senior Member
    Last Online
    14th February 2018 @ 10:02 AM
    Join Date
    18 Jan 2015
    Location
    Rawalpindi
    Age
    27
    Gender
    Female
    Posts
    1,825
    Threads
    90
    Credits
    8,317
    Thanked
    174

    Default

    Nyc

  7. #7
    Arshad84567 is offline Junior Member
    Last Online
    5th April 2016 @ 03:46 PM
    Join Date
    24 Dec 2015
    Age
    38
    Gender
    Male
    Posts
    24
    Threads
    2
    Credits
    -21
    Thanked
    0

    Default

    yes ye he masla hay

  8. #8
    Irfan596 is offline Senior Member
    Last Online
    14th February 2019 @ 03:19 AM
    Join Date
    10 Jan 2014
    Age
    25
    Gender
    Male
    Posts
    1,035
    Threads
    98
    Credits
    128
    Thanked
    35

    Default

    For girls there is only one place where they can leave safe... Their house.
    So they shouldn't go outside from houses they will be safe for ever.
    AnY TimEs MeaN' No TiMe.

Similar Threads

  1. Replies: 2
    Last Post: 22nd June 2022, 07:20 AM
  2. Replies: 9
    Last Post: 8th September 2015, 04:03 PM
  3. Replies: 6
    Last Post: 19th May 2015, 03:01 PM
  4. Replies: 5
    Last Post: 18th October 2011, 01:30 AM
  5. Replies: 12
    Last Post: 4th February 2010, 01:13 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •