اسلامُ علیکم اکیسپرٹس۔
مجھے ایکسل میں ایک خاص مدد چاہیئے۔ میں نے ایک ایکسل کی ایک فائیل اٹیچ کی ہے اس میں دو شیٹس ہیں، ایک لسٹ اور دوسرا فارم۔ لسٹ میں ماشینری کی معلومات ہیں اور ہر ایک ماشینری کے لیئے ایک فارم چاہیئے مُجھے۔ میں چاہتا ہوں کہ جو بھی معلومات میں لسٹ شیٹ میں انٹر کر لوں اس شیٹ کی ہر ایک کی ماشینری کے لیئے الگ سا فارم بن جائے، اگر اس لسٹ میں اضافہ اور کمی بیشی بھی کراسکوں۔
اسکا مثال ایسا ہے جیسا کہ طلباء کا ریزلٹ لسٹ بنایا جاتا ہے اور پھر اس لسٹ سے آٹومیٹکلی ہر ایک طالب علم کا علیحدہ علیحدہ ریزلٹ کارڈ بنایا جاتا ہے۔
میرا خیال ہے کہ میری جو ضرورت ہے وہ مایئکرو یا وی بی اے کے ذریعے حل ہو سکے لیکن مُجھے اسکا قطعاً علم نہیں اور نہ میں یہ جانتا ہے۔
مطلب ایسا کوئی طریقہ ہوگا کہ جب لسٹ فائینل ہو جائے تو صرف ایک کلک پر ساری ماشینری کے لیئے علیحدہ علیحدہ فارم بن جائے۔
پلیز ایک بات ذہن میں رکھیں لسٹ میں جو سورس کا کالم دیا گیا ہے، اس میں میں جو بھی ویلیو دیدو، اسکے مطابق فارم میں وہ ویلیو بولڈ اور انڈرلائین شو ہو۔
اگر کوئی اس بارے میں مدد کرسکے تو اسکی بہت مہربانی ہوگی،
شکریہ
Bookmarks