[RIGHT]السلام علیکم و رحمتہ اللہ !
اگر میں اس تھریڈ کو غلط سیکشن میں پوسٹ کررہا ہوں تو اس کے لئے پیشگی معذرت کیوں کہ مجھے ویب ماسٹر زون میں اس قسم کے مسئلہ کو پوسٹ کر نے کا کوئی آپشن نظر نہیں آیا تو ادھر پوسٹ کر رہا ہوں۔
دوستو کل سے مجھے ایک مسئلہ درپیش ہے امید ہے آپ لوگ اس کا کوئی نہ کوئی مثبت حل بتا دیں گے۔میرے ایک دوست کی سائٹ ہے جس کو میں وزٹ کرنے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن وہ اوپن نہیں ہو رہی ہے۔ میں نےبہت کوشش کی ہے، مختلف قسم کے پراکسی سرور بھی ٹرائی کئے ہیں لیکن وہ سائٹ اوپن نہیں ہوتی ہے۔ گوگل پر سرچ بھی کیا ہے لیکن کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی ہے۔پرابلم یہ بھی ہے کہ جب وہ دوست اپنی اس سائٹ پر لاگ ان ہوتا ہے تو وہ ہو جاتا ہے لیکن جب کسی اور براؤزر، سرور ، کمپیوٹر یا کسی پراکسی پر اس سائٹ کو اوپن کرنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ اوپن نہیں ہوتی ہےپیغام یہ آ جاتا ہے کہ یہ سائٹ ایکسپائر ہو گئی ہے حالانکہ سائٹ ایکسپائر بھی نہیں ہوئی۔
امید ہے میرے سوال کا جواب اس فورم سے ضرور مل جائےگا۔
Link Removed
Bookmarks