بابری مسجد شہید کر کے مسلمانوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی گئی: بھارتی صدر بابری مسجد کی شہادت پر تمام بھارتیوں کے سر شرم سے جھک جانے چاہیے، ایودھیا میں رام جنم بھومی مندر کھولنے کا فیصلہ غلط تھا ،پرناب مکھرجی
بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے کہاہے کہ بابری مسجد شہید کر کے مسلمانوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی گئی جس پر تمام بھارتیوں کے سر شرم سے جھک جانے چاہیے ، انہوں نے 1984 میں ایودھیا میں رام جنم بھومی مندر کھولنے کو غلط فیصلہ قرار دے دیا۔بابری مسجد کی شہادت اور رام مندر کے معاملے پر بھارتی صدر پرناب مکھر جی بھی بول پڑے ، اپنی نئی کتاب دی ٹربولینٹ ایئرز میں انہوں نے لکھا کہ بابری مسجد شہید کرکے مسلمانوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی گئی جس پر تما م بھارتیوں کے سر شرم سے جھک جانے چاہیے
انہوں نے بابری مسجد کی شہادت کو اْس وقت کے وزیر اعظم نرسمہا راوٴ کی سب سے بڑی ناکامی قرار دیا۔ پرناب مکھر جی کے مطابق نرسمہا راوٴ کو بابری مسجد کی شہادت روکنے کے لیے مختلف پارٹیوں کے سینئر سیاستدانوں سے گفتگو کرنی چاہیے تھی۔پرناب مکھر جی کے مطابق 1986 میں ایودھیا میں رام جنم بھومی مندر کھولنا غلط فیصلہ تھا جس سے گریز کرنا چاہیے تھا ، رام جنم بھومی مندر کھولنے ہی کی تحریک تھی جس کی وجہ سے بابری مسجد کو شہید کر دیا گیا تھا۔
Bookmarks