پہلا تھریڈ

دوسرا تھریڈ



Kali Linux 64 bit

Size 3.09GB





Kali Linux 32 bit Size
Size 3.16GB





کیسے ہیں سب دوست
امید کرتاہوں کے سب دوستو خیریت سے ہوں گے

میرے پہلے دو تھریڈ تو آپ سب نے وزٹ کر لیے ہوں گے اگر نہیں کیے تو ابھی کر لیں لنک میں نے اوپر دے دیئے ہیں
پہلے تھریڈ میں میں نے آپ کو ورچول بکس ڈونلوڈ کا لنک دیا تھا
اور
دوسرے تھریڈ میں اس کو انسٹال کرنے کا طریقہ کار بتایا تھا
آج میں آپ سب کو ورچول بکس کے ساتھ
کلی لینکس انسٹال کرنا بتاوں گا
اصل میں تھریڈ بہت بڑا ہو جائے گا
اس لیے
میں نے تھریڈ کو دو حصوں میں تقسیم کردیا ہے
آج پہلا حصہ لے کر حاضر ہوا ہوں اس کے بعد
اگلا حصہ پیش کروں گا
او۔ایس انسٹال کرنے سے پہلے ہم
ورچول بکس میں اس او۔ایس کا ایک سیٹ اپ بنائیں گے
آج میں اس او۔ایس کا سیٹ اپ بنانا سیکھوں گا
آج اس ورچول بکس کے ذریعے میں آپ سب کو
لینکس او۔ایس کا ایک ورژن
کلی لینکس ۰۔۲ انسٹال کرنا بتاوں گا
سکرین شاٹ دیکھیں
اگر کچھ سمجھ نہ آئے تو پوچھ سکتے ہیں

سب سے پہلے ورچول بکس کو اوپن کریں
اور
نیو پر کلک کریں
Name:  8.jpg
Views: 287
Size:  96.4 KB

اس کے بعد ایک وینڈو اوپن ہوگی
اس میں او۔ایس کا نام ،ٹائپ، اور ورژن سلیکٹ کرکے
نیکسٹ کردیں
Name:  10.jpg
Views: 282
Size:  52.5 KB


اس کے بعد میموری سلیکٹ کریں اپنی ریم کی جتنی آپ اپنے
اس او۔ایس کے لیے رکھنا چاہتے ہیں
Name:  12.jpg
Views: 279
Size:  43.9 KB

اس کے بعد ہارڈ ڈسک کا سلیکٹ کرنا ہے آپ نے
اگر آپ نے ورچول ہارڈڈسک یوز کرنی ہے تو دو نمبر والے آپشن کو سلیکٹ کریں
اگر کوئی اور ہارڈڈسک یوز کرنے ہے تو
ایک نمبر یہ تین نمبر سلیکٹ کریں
میں نے دو نمبر سلیکٹ کی ہے
اس کے بعد نیکسٹ کردیں

Name:  13.jpg
Views: 281
Size:  58.2 KB

اس جگہ آپ اپنی ہارڈڈسک کی امیج ٹائپ کو سلیکٹ کریں گے
اس میں پہلے آپشن کو سلیکٹ کرکے نیکسٹ کردیں


Name:  14.jpg
Views: 281
Size:  57.5 KB


اس آپشن میں آپ پہلے والے آپشن کو سلیکٹ کریں
تاکہ آپ ہارڈڈسک کا سائز تبدیل کرسکیں
اور
نیکسٹ کردیں


Name:  15.jpg
Views: 281
Size:  61.0 KB


اب اپنی ہارڈڈسک کا سائز جو آپ رکھنا چاہتے ہیں
وہ انٹر کریں اور
کریٹ پر کلک کردیں

Name:  16.jpg
Views: 286
Size:  57.8 KB


اب یہ کام ختم ہوگیا ہے
اس کے بعد ڈسپلے پر کلک کریں
اور میموری کو
128MB
کردیں
اور تھری ڈی کے چیک کو ٹک کردیں


Name:  18.jpg
Views: 284
Size:  71.5 KB


اس کے بعد سٹوریج پر کلک کریں
اور
وہ جگہ سلیکٹ کریں
جہاں سےآپ نے او۔ایس کو انسٹال کرنا ہے
اگر ڈی وی ڈی سے کرنا ہے تو
ڈی وی ڈی کو سلیکٹ کریں
اور
نیٹ سے ڈونلوڈ کرکے انسٹال کرنا ہے
تو
آئی ایس او فائل کو سلیکٹ کریں
اور
او کے کردیں

Name:  20.jpg
Views: 282
Size:  73.5 KB


لو جی دوستو
کام ختم ہوا
اب میں اپنے نیکسٹ تھریڈ میں آپ کوکلی لینکس انسٹال کرنے کا پورا طریقہ بتاوں گا
جب تک کے لیے اجازت دیں
اللہ حافظ
دعاوں کا طالب
رانا اسحاق