آپ نے مختلف طرح کے بسکٹس تو ضرور کھائے ہوں گے اور یہ چیز دیکھی ہوگی کہ کچھ بسکٹوں میں سوراخ ہوتے ہیں اور کچھ میں بالکل بھی سوراخ نہیں ہوتے۔یہ سوراخ بلامقصد نہیں ہوتے بلکہ ان کا ایک ایسا فائدہ ہے جسے جان کر آپ کافی حیران ہوں گے۔
جن بسکٹوں میں اس طرح کے سوراخ ہوتے ہیں انہیں عام طور پر کریکرز کہا جاتا ہے اور یہ بہت کرارے ہوتے ہیں جبکہ دیگر بسکٹ جن میں سوراخ نہیں ہوتے کافی نرم اور خستہ ہوتے ہیں۔انہیں سوراخوں کی وجہ ہی سے کریکرز کرارے ہوتے ہیں۔جب بسکٹ بھٹی میں پکتا ہے تو اس میں سے بھاپ نکلتی ہے،اگر بسکٹ میں سوراخ نہ ہوتوبھاپ بہت زیادہ مقدار میں نہیں نکلتی اور نتیجہ کے طور پر بسکٹ درمیان سے پھول کر نرم ہوجاتا ہے لیکن اگراس کے درمیان میں سوراخ موجود ہوں تو بھاپ درمیان سے نکل جاتی ہے جس سے بسکٹ سخت ہوجاتا ہے اور یوں کریکرز بنتے ہیں۔ضروری نہیں کہ ان سوراخوں میں یکسانیت موجود ہو بلکہ ان کے درمیان فاصلہ کم یا زیادہ ہوسکتا ہے۔اگرفاصلہ زیادہ ہوتویہ کم کرارے ہوتے ہیں اور عموماًایسے کریکرز کو پسند نہیں کیا جاتا۔::
Agr Thread Pasand Aye To Thanks ka Button Daba den
Bookmarks