Results 1 to 8 of 8

Thread: اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے ٹیکنالوجی کا سہا

  1. #1
    mueen786 is offline Senior Member+
    Last Online
    9th April 2016 @ 09:36 AM
    Join Date
    08 Jun 2009
    Location
    Lahore Pakistan
    Gender
    Male
    Posts
    57
    Threads
    13
    Credits
    5
    Thanked
    2

    Lightbulb اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے ٹیکنالوجی کا سہا



    تقریباً تمام والدین اپنے بچوں کو گھر سے باہر اکیلے نکلنے نہیں دیتے۔ ہمارے حالات ہی ایسے ہیں کہ بچوں کا نظروں سے دُور ہونا فوراًتشویش میں مبتلا کر دیتا ہے۔ حتیٰ کہ اگر چھوٹے بچے اسکول سے لیٹ ہو جائیں تب بھی والدین فوراً پریشان ہو جاتے ہیں۔ بڑے اور سمجھدار بچوں کے پاس اکثر موبائل فون موجود ہوتے ہیں تو ان کی طرف سے پریشانی کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے لیکن چھوٹے بچے جو فون نہیں سنبھال سکتے اگر وہ گھر سے باہر کہیں نکل جائیں یا اسکول سے لیٹ ہو جائیں تو ان کے بارے میں کچھ پتا نہیں چلتا کہ وہ کہاں ہیں۔ ایسی صورت میں بھاگ دوڑ کر کے انھیں تلاش کرنا پڑتا ہے۔ ٹیکنالوجی نے ہماری زندگی میں ہر طرح سے آسانی پیدا کی ہے تو اس صورت حال میں بھلا خلا کیسے رہ سکتا ہے؟ چھوٹے بچوں کے لیے ایسی خاص ڈیوائسز بنائی جا رہی ہیں جنھیں بچے گھڑی کی طرح پہن سکتے ہیں یا آپ انھیں بچوں کی جیب میں ڈال کر نہ صرف ہر وقت ان کے مقام سے باخبر رہ سکتے ہیں بلکہ کئی ڈیوائسز میں انھیں کال کرنے کی بھی سہولت موجود ہوتی ہے اور آڈیو پیغام بھی بھیجا جا سکتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق تقریباً اسی فیصد والدین کم عمر بچوں کو فون دِلانے کے حق میں نہیں ہیں۔ اس کے پیچھے کئی وجوہات ہیں۔ کم عمر بچے جہاں نہ صرف فون کو درست طریقے سے استعمال کرنے سے ناواقف ہوتے ہیں وہیں وہ اسے سنبھالنے کے قابل بھی نہیں ہوتے۔ جب بڑے اپنا فون کہیں رکھ کر بھول جاتے ہیں تو بچوں کا فون بھولنے کا امکان کہیں زیادہ ہوتا ہے۔ ان کا فون نہ صرف گم ہو سکتا ہے بلکہ ان سے کوئی باآسانی فون چھین بھی سکتا ہے۔ انہی تمام باتوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہ ڈیوائسز تیار کی گئی ہیں۔ زیادہ تر یہ ڈیوائسز بچوں کی گھڑی جیسی ہیں جنھیں ان کی کلائی پر باندھا جا سکتا ہے۔ امید کی جا سکتی ہے کہ مستقبل میں یہ ایسی گھڑی کی صورت میں دستیاب ہوں گی جنھیں بچے باآسانی اُتار بھی نہیں سکیں گے۔ بچوں کی حفاظت کے لیے ان ڈیوائسز میں کئی شاندار فیچرز موجود ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ انھیں اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ بچوں کی کلائی پر بوجھ نہ بنیں۔ جب کہ ان کا واٹرپروف ہونا ایک اور بڑے مسئلے کو حل کر دیتا ہے۔ ہم نے ایسی ڈیوائسز کی ایک فہرست مرتب کی ہے، ان ڈیوائسز میں فیچرز بھی مختلف مختلف ہیں اور ان کی قیمت بھی مختلف ہے۔ آپ اپنی ضرورت کے حساب سے اپنی من پسند ڈیوائس آن لائن خرید سکتے ہیں۔ کوئی ڈیوائس خریدنے سے پہلے اس پر اچھی طرح تحقیق ضرور کر لیں۔ ہماری کوشش ہےکہ آپ تک ضروری تمام معلومات اس مضمون میں پہنچائیں لیکن پھر بھی اگر کسی ڈیوائس کے حوالے سے آپ کا کوئی سوال ہو تو آپ اسے گوگل پر تلاش کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ تقریباً ہر ڈیوائس کے بارے میں وڈیوز بھی موجود ہیں جنھیں دیکھ کر آپ ان کے کام کرنے کا طریقہ کار جان کر انھیں خریدنے یا نہ خریدنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ ویسے مزیدار بات یہ ہے کہ ان ڈیوائسز کو بچوں کے علاوہ اپنی دیگر چیزوں جیسے کہ چابیوں، اپنے والٹ، بیگ یا پالتو جانور کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بلکہ اکثر لوگ انھیں اپنی گاڑی یا موٹر سائیکل کی حفاظت کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔

  2. #2
    Join Date
    06 Sep 2015
    Location
    skt/isb
    Age
    38
    Gender
    Male
    Posts
    1,381
    Threads
    37
    Thanked
    106

    Default

    nice yaaar

  3. #3
    bomb's Avatar
    bomb is offline Advance Member
    Last Online
    21st July 2023 @ 09:20 PM
    Join Date
    20 Feb 2010
    Posts
    847
    Threads
    118
    Credits
    1,644
    Thanked
    51

  4. #4
    suleman.khan's Avatar
    suleman.khan is offline Advance Member
    Last Online
    5th October 2020 @ 10:02 PM
    Join Date
    27 Nov 2014
    Location
    HYDERABAD
    Age
    44
    Gender
    Male
    Posts
    904
    Threads
    51
    Credits
    1,754
    Thanked
    49

    Default

    is device ka name kya ha
    m.suleman

    love is life

  5. #5
    Sajid Jamali is offline Senior Member+
    Last Online
    31st October 2021 @ 10:31 AM
    Join Date
    27 Jan 2016
    Gender
    Male
    Posts
    185
    Threads
    11
    Credits
    1,328
    Thanked
    9

    Default


  6. #6
    AsifSattarvi's Avatar
    AsifSattarvi is offline Advance Member
    Last Online
    12th October 2022 @ 02:54 PM
    Join Date
    20 May 2012
    Gender
    Male
    Posts
    6,594
    Threads
    104
    Credits
    30,058
    Thanked
    960

    Default

    یہ آگاہی ہمارے ساتھ شئیر کرنے کا بہت شکریہ

  7. #7
    Mrs.Waqar's Avatar
    Mrs.Waqar is offline Advance Member+
    Last Online
    14th November 2019 @ 09:13 PM
    Join Date
    04 Aug 2015
    Location
    Gujranwala
    Age
    32
    Gender
    Female
    Posts
    5,143
    Threads
    278
    Credits
    48,576
    Thanked
    824

    Default

    ہمارے ساتھ شئیر کرنے کا بہت شکریہ

    رواں اپنی تلاش میں ۔۔۔۔۔۔۔

  8. #8
    abaid is offline Senior Member+
    Last Online
    4th November 2017 @ 07:06 AM
    Join Date
    14 Dec 2008
    Location
    pakistan
    Posts
    165
    Threads
    2
    Credits
    91
    Thanked
    10

    Default

    good

Similar Threads

  1. Replies: 13
    Last Post: 18th November 2020, 08:52 PM
  2. Replies: 12
    Last Post: 24th June 2019, 07:54 PM
  3. Replies: 0
    Last Post: 17th November 2013, 11:26 PM
  4. Replies: 2
    Last Post: 9th January 2010, 06:47 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •