Results 1 to 6 of 6

Thread: حسن ظن : خدائے پاک سے اچھی امیدیں وابستہ رکھ&#

  1. #1
    Join Date
    06 Jan 2014
    Location
    Saudi , Makkah
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    3,178
    Threads
    304
    Credits
    2,092
    Thanked
    443

    Post حسن ظن : خدائے پاک سے اچھی امیدیں وابستہ رکھ&a





    حضرت واثلہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ

    کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں میں بندوں کے گما ن اور امید جیسامعاملہ کرتاہوں ۔
    حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ

    نے فرمایا تم میں سے کوئی نہ مرے مگر اس حال میں کہ خدائے پاک عزوجل کے ساتھ اس کا گمان اچھا ہو ۔
    حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ

    نے فرمایا کہ اللہ پاک جل شانہ فرماتے ہیں کہ میں بندے کے گمان کے موافق فیصلہ کرتا ہوں۔
    (ترمذی ص64،مسلم ، بیہقی ص8)
    فائدہ :مطلب یہ ہےکہ عمل کرتے ہوئے اس کی گرفت سے ڈرتا رہے ۔طاعت وعبادت کے عدم قبولیت سے ڈرتا رہے۔بلاعمل کے امید نافع نہیں بلکہ موہوم ہے۔چنانچہ آپ

    کا فرمان حسن ظن ، حسن عبادت کے ساتھ ہے۔ابن ابی الدنیا نے بیان کیا ہے کہ بلاعمل کے امید پر بھروسہ کئے رہنا خدا پر جرأت ہے ۔
    (بیہقی ج2ص10)
    حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ

    نے فرمایا اے لوگو! رب العٰلمین کے ساتھ بہتر گمان رکھو ۔خدائے پاک اپنے بندے کے گمان کے ساتھ ہے۔
    (بیہقی ص8)
    حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ

    نے فرمایا جس مومن کے دل میں خوف اور امیدجمع ہو جائے ۔ خدائے پاک اس کی امیدوں کو پورا کرتے ہیں اور اسے خوف سے مامون کردیتے ہیں ۔
    (شعب الایمان)
    فائدہ : نہ محض خوف ہی کرتا رہے کہ اللہ ہمیں معاف نہیں کرےگا ۔ اور نہ امید ہی پربھروسہ کئے رہے کہ عمل سے ڈھیلا پڑ جائے ۔ چنانچہ ابو عثمانی مغربی نے کہا کہ جو اپنے نفس کو محض امیدوں پر رکھے تعطل میں پڑ جائے گا ۔اور جو اپنے نفس کو خوف پر ہی رکھے گا مایوس رحمت ہو جائے گا ۔
    (الشعب ج2ص22)
    محدث بیہقی رحمتہ اللہ علیہ نے سری رحمتہ اللہ علیہ کا قو ل نقل کیا ہے کہ خوف امید سے افضل ہے ۔ جب تک آدمی صحت مند رہے۔اور جب موت کے آثار طاری ہو جائیں تو امید افضل ہے خوف سے ۔
    (بیہقی فی اشعب ج 2 ص7)
    مطلب یہ ہے کہ صحت کی حالت میں خوف و خشیت بہتر ہے تاکہ اعمال صالحہ کا صدورہو ۔اور جب عمل کا وقت نہ رہے تو امید اور رضا بہتر ہے ۔امام بیہقی ؒ فرماتے ہیں کہ خوف کا مفہوم یہ ہے کہ خدا کی معصیت سے اپنے آپ کو روک دے اور اپنے آپ کو عبادت وطاعت پر ابھارے۔ یہاں تک کہ جب موت کا وقت آجائے تو خدا کی رحمت سے امید زیادہ وابستہ ہو جائے اور اس کے کرم وفضل پر زیا دہ دل متوجہ ہو جائے اللہ کے وعدہ پر بھروسہ کرتے ہوئے ۔امام نووی ؒنے" ریاض الصالحین " میں بیان کیا ہے کہ حالت صحت میں خو ف امید دونوں برابر ہوں اور مرض کی حالت میں صرف امید اور حسن ظن ہو۔
    (دلیل ج 2ص364)
    حضرت لقمان نے اپنے بیٹے سے کہا اے میرے بیٹےخدا سے امید تمہیں معصیت پر برانگیختہ نہ کردے ۔ اللہ پاک سے ایساخوف کر و کہ وہ تمہیں رحمت سے مایوس نہ کردے ۔
    (بیہقی فی اشعب ج 2ص18)
    امام بیہقی رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا ہے کہ خدا سے ایسا خوف نہ کرتا رہے کہ وہ اس کے کرم سے ناامید کردے ۔جیسا کہ ایسی امید ورجا ء نہ ہو کہ خدا کی گرفت سے مامون ہو جائے اور گناہ پر دلیر ہو جائے۔
    حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ

    نے فرمایا ۔ اللہ نے اپنے ایک بندے کو جہنم کا حکم دیا۔چنانچہ جب وہ جہنم کے قریب کھڑا ہوا تو کہا اے اللہ آپ کے متعلق میرا گمان بڑا اچھا تھا ( کہ آپ مغفرت فرمادیں گے) تو اللہ پاک نے کہا اسے لوٹاؤ میں اپنے بندے کے گمان کے ساتھ ہوں۔
    ((بیہقی فی اشعب ص9)
    ماخوذ از : شمائل کبریٰ ، جلد 1 حصہ سوم صفحہ 236
    تالیف:مولانا مفتی محمد ارشاد قاسمی مدظلہ العالی


    Last edited by ahadi958; 8th March 2016 at 11:04 AM. Reason: some mistakes

  2. #2
    abdul6616's Avatar
    abdul6616 is offline Advance Member
    Last Online
    15th April 2024 @ 02:21 PM
    Join Date
    13 May 2014
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    1,394
    Threads
    291
    Credits
    6,161
    Thanked
    103

    Default


  3. #3
    bomb's Avatar
    bomb is offline Advance Member
    Last Online
    21st July 2023 @ 09:20 PM
    Join Date
    20 Feb 2010
    Posts
    847
    Threads
    118
    Credits
    1,644
    Thanked
    51

  4. #4
    Join Date
    06 Jan 2014
    Location
    Saudi , Makkah
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    3,178
    Threads
    304
    Credits
    2,092
    Thanked
    443

    Default

    Quote abdul6616 said: View Post
    Quote bomb said: View Post
    nice
    آمین۔
    پسند کرنے کا شکریہ

  5. #5
    Mrs.Waqar's Avatar
    Mrs.Waqar is offline Advance Member+
    Last Online
    14th November 2019 @ 09:13 PM
    Join Date
    04 Aug 2015
    Location
    Gujranwala
    Age
    32
    Gender
    Female
    Posts
    5,143
    Threads
    278
    Credits
    48,576
    Thanked
    824

    Default

    جزاک اللہ

    رواں اپنی تلاش میں ۔۔۔۔۔۔۔

  6. #6
    Join Date
    06 Jan 2014
    Location
    Saudi , Makkah
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    3,178
    Threads
    304
    Credits
    2,092
    Thanked
    443

    Default

    Quote Mis.Kohinoor said: View Post
    جزاک اللہ
    Aameeen

Similar Threads

  1. Replies: 47
    Last Post: 20th April 2022, 10:49 PM
  2. Replies: 1
    Last Post: 15th June 2011, 10:22 AM
  3. Replies: 16
    Last Post: 19th January 2011, 10:46 PM
  4. Replies: 6
    Last Post: 5th October 2009, 05:07 PM
  5. سحر کے وقت یہ کیا میں نے خواب سا دیکھا
    By usmaanwahid in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 1
    Last Post: 5th May 2009, 01:42 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •