مائیکروسافٹ ونڈوز کے صارفین کیلئے انتہائی ضروری معلومات، کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کا کمپیوٹر بھی۔






مائیکروسافٹ کے نئے آپریٹنگ سسٹم ”ونڈوز 10“ کو خاطرخواہ پذیرائی نہیں ملی جس پر کمپنی نے ایک ایسا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بارے میں جان کر آپ بھی پریشان ہو جائیں گے۔ کمپنی چاہتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ صارفین ونڈوز10استعمال کریں اس لیے اس نے خودکار طریقے سے لوگوں کے کمپیوٹرز میں یہ ونڈوز انسٹال کرنی شروع کر دی ہے۔کمپنی زیادہ تر ونڈوز 7اور ونڈوز 8استعمال کرنے والے صارفین کے کمپیوٹرز میں ونڈوز 10انسٹال کر رہی ہے۔ آپ بھی اپنے کمپیوٹر پر نظر رکھیں، کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کی ونڈوز 7یا 8کی جگہ مائیکروسافٹ ازخود ونڈوز 10انسٹال کر دے اور آپ کو پتا بھی نہ چلے۔
مزید جانئے: فیس بک لانے والا ہے ایک انتہائی شاندار سروس جس کے ذریعے سفر کرنا انتہائی آسان ہوجائے گا، اپنی گاڑی کی بجائے۔۔۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ”ہم صارفین کو دھوکے میں رکھ کر ان کے کمپیوٹرز میں ونڈوز 10انسٹال نہیں کر رہے۔ صارفین کے پاس اختیار ہے کہ وہ ونڈوز 10کی انسٹالیشن مسترد کر سکتے ہیں، مگر یہ انسٹالیشن ہمیشہ کے لیے مسترد نہیں کی جا سکتی، صارفین ایک مخصوص وقت تک کے لیے اسے موخر کر سکتے ہیں لیکن ونڈوز 10انہیں بہرحال اپنے سسٹم میں انسٹال کروانی پڑے گی۔ “برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کا کہنا تھا کہ ”ہم نے ونڈوز 7اورونڈوز 8کے صارفین کے لیے ونڈوز 10کی انسٹالیشن کو آسان بنا دیا ہے۔ “