Results 1 to 2 of 2

Thread: فیس بک میسنجر میں چھپی وہ خفیہ گیم جس کے بار&#

  1. #1
    bomb's Avatar
    bomb is offline Advance Member
    Last Online
    21st July 2023 @ 09:20 PM
    Join Date
    20 Feb 2010
    Posts
    847
    Threads
    118
    Credits
    1,644
    Thanked
    51

    Default فیس بک میسنجر میں چھپی وہ خفیہ گیم جس کے بار&#

    فیس بک میسنجر میں چھپی وہ خفیہ گیم جس کے بارے میں آپ کو معلوم نہیں









    فیس بک تو آپ یقیناًاستعمال کرتے ہوں گے لیکن آپ کو یہ معلوم نہیں ہو گا کہ اس میں خفیہ طور پر شطرنج کی گیم بھی رکھی گئی ہے جو آپ ایک سادہ سی کمانڈ کے ذریعے اپنے کسی بھی دوست کے ساتھ کھیل سکتے ہیں۔ شطرنج فیس بک میسنجر، ویب پیج پر چیٹنگ پاپ اپ(Pop Up) یا پیغامات کی روایتی ونڈو پر دوستوں کے ساتھ چیٹنگ کرتے ہوئے کھیلی جا سکتی ہے۔ اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ جب آپ فیس بک میسینجر یا ویب پیج پر کسی دوست کے ساتھ چیٹنگ کر رہے ہوں تو دوران گفتگو اپنے دوست کو ’’@fbchess play‘‘ کا پیغام بھیجئے۔ یہ پیغام بھیجتے ہی آپ کی چیٹنگ بار میں شطرنج کا بورڈ اور مہرے نمودار ہو جائیں گے۔ جو شخص گیم شروع کرے گا سفید مہرے اس کے ہوں گے اور پہلی چال بھی وہی چلے گا۔ فیس بک پر اس گیم تک رسائی تو آسان ہے لیکن اسے کھیلنا قدرے مشکل ہو سکتا ہے، لیکن آپ چند منٹوں کی مشق سے اسے آسانی سے سیکھ سکتے ہیں۔

    بورڈ پر افقی طور پر انگریزی کے حروف اے سے ایچ تک لکھے ہوئے ہیں اور عموداً 1سے 8تک نمبر درج ہیں، انگریزی کے حرف ہر کالم اور نمبر ہر خانے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ شطرنج کے مہروں کے لیے بھی ان کے انگریزی ناموں کے پہلے حروف مختص کیے گئے ہیں، بشپ(ہاتھی)کے لیے B، روک(توپ) کے لیے R، کوئین(ملکہ) کے لیے Q، کنگ(بادشاہ) کے لیے K، نائٹ (گھوڑا) کے لیے Nاور پاؤن(پیادہ) کے لیے Pمخصوص کیا گیا ہے۔ ان حروف کو دبا کر آپ متعلقہ مہرے کو حرکت دیں گے اور جس کالم کے جس خانے میں آپ اسے رکھنا چاہتے ہیں ان کے حروف اور نمبر دبائیں گے، مہرہ خود بخود وہاں چلا جائے گا۔ اسی طرح جواب میں آپ کا دوست اپنی چال چلے گا۔

  2. #2
    Eagel_Gang's Avatar
    Eagel_Gang is offline Programmer
    Last Online
    6th September 2022 @ 12:21 PM
    Join Date
    09 May 2010
    Location
    Islamabad
    Age
    33
    Gender
    Male
    Posts
    951
    Threads
    60
    Credits
    1,385
    Thanked
    36

    Default

    NOt working, I've checked
    SON 0f GUN...!!!

Similar Threads

  1. Replies: 20
    Last Post: 7th July 2016, 01:38 PM
  2. Replies: 29
    Last Post: 31st May 2016, 12:20 PM
  3. Replies: 14
    Last Post: 4th August 2014, 12:28 PM
  4. Replies: 1
    Last Post: 25th December 2011, 12:27 PM
  5. Replies: 4
    Last Post: 29th April 2010, 08:57 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •