Results 1 to 2 of 2

Thread: سوچنے کا مقام

  1. #1
    simple-man is offline Senior Member
    Last Online
    16th September 2020 @ 10:53 AM
    Join Date
    30 Oct 2014
    Location
    peshawar
    Age
    30
    Gender
    Male
    Posts
    172
    Threads
    23
    Thanked
    15

    Default سوچنے کا مقام

    ھمارے گاؤں میں عسائیوں کا ایک ھی گھر تھا.. اس گھر کی ایک ادھیڑ عمر عورت کا وقت نزع قریب آیا تو گاؤں کے ایک معزز اور دیندار بزرگ چند نمازیوں سمیت مسجد سے ھی ان کی عیادت کیلۓ تشریف لے گۓ.. وھاں پہنچ کر اس کی حال خیر دریافت کرنے کے بعد کہا.. "بی بی ! آپ نے اتنی عمر گزاری ھے.. کیا آپ نہیں سمجھتیں کہ اسلام ھی واحد مذھب برحق ھے جس میں دونوں جہانوں کی فلاح ھے..؟"
    وہ بولی.. "تمہارا مطلب ھے میں تمہارا کلمہ پڑھ لوں..؟"
    بزرگ کہنے لگے.. "جی ھاں ! ھم چاھتے ھیں کہ آپ کی آخرت سنور جاۓ.. اللہ پاک اس کی برکت سے پورے گاؤں پہ رحمت فرمایئں گے.."
    وہ کہنے لگی.. "پڑھ لیتی ھوں کلمہ مگر ھمیں کس نبی کا کلمہ پڑھاؤ گے..؟
    نوری نبی کا یا نبی بشر کا..؟
    میں نے اپنی ہوش سے لیکر آج تک یہی دیکھا ھے کہ تم لوگوں نے اپنے نبی کو اختلافات کا محور ھی بناۓ رکھا ھے..
    نور یا بشر کا اختلاف..
    زندہ یا فوت کا اختلاف..
    غیب جاننے یا نہ جاننے کا اختلاف..
    تم لوگ جب کسی ایک بات پہ متفق ھو کے آجاؤ تو پڑھ لونگی کلمہ.."
    "لیکن پھر ایک مسئلہ ھوگا.." وہ کہنے لگی.. "کلمہ پڑھنے کے بعد کوئی کہے گا بریلوی ھو جا.. کوئی کہے گا اھل حدیث ھو جا.. کوئی کہے گا دیوبندی ھو جا.. پھر میں کدھر جاؤں گی..؟
    تم لوگوں نے تو دین کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے.. اور جس کے پاس جتنا ٹکڑا آیا ' وہ پہلے تو اسے باپ دادا کا فرقہ ' پھر انا کا مسئلہ بنا کر اتنے سے دین کی ھی پرستش کرتا چلا گیا..
    پہلے خود تو اپنے باپ دادا کے بجائے اپنے نبی کے دین پر آ جاؤ پھر میں بھی تمہارا دین قبول کرلوں گی.."
    وہ بزرگ اپنا سا منہ لے کر رہ گیۓ.. ان کے پاس کہنے کو کچھ نہیں بچا تھا..
    یہ کہانی محض ایک تمثیل ھے لیکن افسوس کہ جو کچھ اس میں بتایا گیا ھے وہ %100صحیح ھے.. بدقسمتی سے آج ھم اتنا دفاع اپنے دین کا نہیں کر رھے جتنا اپنے اپنے فرقے کا کر رھے ھیں..
    اللہ پاک سے ھمیشہ صراط مستقیم پہ چلنے کی توفیق مانگتے رھیۓ.. وہ سننے والا ھے مہربان ھے..

  2. #2
    abdul6616's Avatar
    abdul6616 is offline Advance Member
    Last Online
    15th April 2024 @ 02:21 PM
    Join Date
    13 May 2014
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    1,394
    Threads
    291
    Credits
    6,161
    Thanked
    103

    Default

    belkul sahi

Similar Threads

  1. عشق کے مضمون کا اُستاد ہونا چاہیے
    By Muhammad Aizaz in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 13
    Last Post: 28th December 2015, 04:13 PM
  2. Replies: 5
    Last Post: 7th February 2015, 11:39 PM
  3. Replies: 0
    Last Post: 21st February 2012, 11:13 PM
  4. ~*~انجام ہم نے عشق کا سوچا تو رو دیے~*~
    By darpanrukh in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 10
    Last Post: 3rd January 2011, 10:06 AM
  5. Replies: 8
    Last Post: 5th June 2010, 09:51 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •