Results 1 to 6 of 6

Thread: اُم المومنین سیدہ حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عن¬

  1. #1
    bomb's Avatar
    bomb is offline Advance Member
    Last Online
    21st July 2023 @ 09:20 PM
    Join Date
    20 Feb 2010
    Posts
    847
    Threads
    118
    Credits
    1,644
    Thanked
    51

    Default اُم المومنین سیدہ حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عن¬




    اُم المومنین سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا خلیفہ دوم سیدنا عمررضی اللہ عنہ کی بیٹی ہیں۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی والدہ کا نام زینب بنت مظعون ہے۔ سیدہ حفصہ رسول اللہ ﷺ کے مقام نبوت پر فائز ہونے سے پانچ سال قبل پیدا ہوئیں۔ جب قریش خانہ کعبہ کی تعمیر نو کر رہے تھے۔ سیدہ حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاکی پہلی شادی حضرت خنیس بن حذاف رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ہوئی اور انہی کے ساتھ سیدہ حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے مدینہ کی طرف ہجرت کی لیکن غزوہ بدر میں حضرت خنیس بن حذاف رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بہت زیادہ زخم آئے جن کی وجہ سے وہ جام شہادت نوش فرما گے۔ سید حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے بیوہ ہو جانے کے بعد سیدناعمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو سیدہ حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے نکاح کی فکر ہوئی تو انھوں نے سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اس بات کا ذکر کیا اور کہا کے آپ میری بیٹی سے نکاح کر لیں (یہ عرب روایت میں تھا کہ بیٹی والے بھی لڑکے والوں سے رشتہ مانگ لیتے تھے) ۔ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جواب دیا کہ میں سوچ کر بتاوٴں گا۔ پھر سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ذکر کیا تو انھوں نے بھی خاموشی اختیار کر لی۔ اللہ تعالیٰ کا کرنا ایسا ہوا کہ کچھ دنوں کے بعد رسول اللہ ﷺ نے عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو سیدہ حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے ساتھ اپنے نکاح کا پیغام دیا۔ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے لیے اس سے بڑھ کر خوش قسمتی کیا ہو سکتی تھی ؟ انھوں نے یہ رشتہ بخوشی قبول کر لیا اور نکاح ہو گیا۔ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نکاح کے بعد ایک دن جب سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ملے تو انھیں بتایا کہ میں نے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نکاح کے پیغام کا اس لیے جواب نہیں دیا تھا کہ رسول اللہ ﷺ نے خود سیدہ حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے ساتھ نکاح کرنے کا ذکر کیا تھا تو میں ہاں کیسے کہہ سکتا تھا؟ اگر آپ ﷺ آمادہ نہ ہوتے تو میں ضرور آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی صاحبزادی سے نکاح کر لیتا۔
    رسول اللہ ﷺ اپنی ازواج مطہرات کے ساتھ بہت اچھا سلوک کرتے تھے۔ آپ ﷺ نے تمام ازواج مطہرات کو برابری کے حقوق دیئے ہوئے تھے یہی وجہ ہے کہ ازواج مطہرات کے روئیے میں بہت اعتماد نظر آتا تھا۔ سیدنا عمرفاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ زمانہ جاہلیت میں ہم خواتین کو کوئی چیز نہیں سمجھتے تھے۔ میں ایک دن کسی معاملے پرغور کر رہا تھا تو میری بیوی نے اس معاملے میں مجھے مشورہ دیا۔ میں نے کہا کہ تمہیں ان معاملات میں کیا دخل تم اپنے کام سے کام رکھو ۔ وہ بولیں کہ تم میری بات کو پسند نہیں کرتے حالانکہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بیٹی تو رسول اللہ ﷺ کو بڑے اعتماد سے جواب دیتی ہیں۔ میں اٹھا اور سیدہ حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس آیا اور آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے پوچھا کہ تم رسول اللہ ﷺ کے جواب دیتی ہو یہاں تک کہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ پورا دن رنجیدہ رہے۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کہا کہ ہاں ہم ایسا کرتی ہیں۔ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا خبردار میں تمہیں عذاب الہٰی سے ڈراتا ہوں۔
    سیدہ حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو رسول اللہ ﷺ سے بہت زیادہ محبت تھی اس لیے جب آپ ﷺ نے اپنی ازواج مطہرات کو اس بات کا اختیار دیا کہ اگر وہ زندگی کی شان و شوکت چاہتی ہیں تو مجھ سے علیحدگی اختیار کر کے کہیں اور شادی کر لیں تو سیدہ حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سمیت تمام ازواجِ مطہرات نے یہ بات کہ کر آپ ﷺ کو مطمئن کیا کہ ہمیں آپ ﷺ دنیا کی تمام آسائشوں سے زیادہ عزیزہیں، ہم تو اس معاملے میں کسی سے مشورہ بھی نہیں کرنا چاہتیں ،ہمارا انتخاب صرف آپ ﷺ ہیں۔
    سیدہ حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے 45 ہجری میں وفات پائی ،وفات سے پہلے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے اپنے بھائی سے اس وصیت کو دہرایا جو سید نا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو کی تھی اور اس کے ساتھ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی طرف سے مال صدقہ کرنے کی وصیت بھی کی۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی نمازِ جنازہ حضرت مروان بن حکم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پڑھائی جو مدینہ منورہ کے گورنر تھے۔ اللہ تعالیٰ اُمہات المومنین کے درجات مین بلندی عطا فرمائے اور ہمیں ان کی سیرت پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔(آمین ثم آمین )

  2. #2
    ALi.HaiDEr's Avatar
    ALi.HaiDEr is offline ITD Army
    Last Online
    27th April 2024 @ 03:07 PM
    Join Date
    16 Aug 2015
    Location
    @itdunya.com
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    7,014
    Threads
    367
    Credits
    51,252
    Thanked
    862

    Default

    آمین

    شئیر کرنے کا شکریہ

  3. #3
    bomb's Avatar
    bomb is offline Advance Member
    Last Online
    21st July 2023 @ 09:20 PM
    Join Date
    20 Feb 2010
    Posts
    847
    Threads
    118
    Credits
    1,644
    Thanked
    51

    Default

    Quote ALi.HaiDEr said: View Post
    آمین

    شئیر کرنے کا شکریہ
    شکریہ

  4. #4
    abdul6616's Avatar
    abdul6616 is offline Advance Member
    Last Online
    15th April 2024 @ 02:21 PM
    Join Date
    13 May 2014
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    1,394
    Threads
    291
    Credits
    6,161
    Thanked
    103

    Default


  5. #5
    bomb's Avatar
    bomb is offline Advance Member
    Last Online
    21st July 2023 @ 09:20 PM
    Join Date
    20 Feb 2010
    Posts
    847
    Threads
    118
    Credits
    1,644
    Thanked
    51

    Default

    Quote abdul6616 said: View Post
    شکریہ

  6. #6
    nissa's Avatar
    nissa is offline Senior Member
    Last Online
    23rd April 2019 @ 10:44 AM
    Join Date
    21 Dec 2011
    Gender
    Female
    Posts
    1,424
    Threads
    54
    Credits
    3,044
    Thanked
    30

    Default

    JAZAK ALLAH
    [CENTER][SIGPIC][/SIGPIC][/CENTER]

Similar Threads

  1. Replies: 17
    Last Post: 11th April 2018, 01:25 PM
  2. Replies: 8
    Last Post: 4th March 2016, 12:23 PM
  3. Replies: 1
    Last Post: 25th August 2011, 01:12 AM
  4. Replies: 0
    Last Post: 26th July 2011, 07:50 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •