Results 1 to 5 of 5

Thread: گلیکسی ایس 7 کے 9 بہترین فیچرز

  1. #1
    Arslan.Ahmad's Avatar
    Arslan.Ahmad is offline Advance Member
    Last Online
    6th October 2022 @ 12:06 PM
    Join Date
    03 Feb 2015
    Age
    32
    Gender
    Male
    Posts
    1,323
    Threads
    82
    Credits
    1,945
    Thanked
    124

    Default گلیکسی ایس 7 کے 9 بہترین فیچرز


    سام سنگ نے اتوار کو بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران گلیکسی ایس سیون اور ایس سیون ایج کو باضابطہ طور پر متعارف کرادیا۔
    یہ فون 11 مارچ کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا مگر اس کے فیچرز اور فنکشنز پہلے ہی سامنے آگئے ہیں اور ان میں سے بیشتر ایسے ہیں جو آئی فون میں بھی موجود نہیں۔
    یہاں ایسے ہی فیچرز کا ذکر کیا گیا ہے جن سے آئی فون صارفین محروم ہیں۔
    گلیکسی ایس سیون پانی میں بھی کام کرسکتا ہے
    اگر تو آپ ایپل کے آئی فون سکس ایس کو پانی میں ڈبو دیں اور اس کی زندگی کی توقع رکھیں تو ایسا بالکل نہیں ہوتا مگر سام سنگ نے اپنے گلیکسی ایس سیون کو واٹر ریزیزٹنٹ قرار دیا ہے۔ اس کے بقول یہ مٹی اور پانی کے خلاف مزاحمت کرتا ہے اور آپ اسے لے کر ایک میٹر سے زائد گہرے پانی میں آدھے گھنٹے تک رہ سکتے ہیں۔
    یہ بہت تیزی سے چارج ہوتا ہے
    گلیکسی ایس سیون میں مائیکرو یو ایس بی کو دیا گیا ہے جو تیز ترین چارجنگ میں مددگار فیچر ہے۔ ابھی یہ کہنا تو مشکل ہے ایس سیون کتنی تیزی سے چارج ہوتا ہے تاہم یہ گلیکسی ایس سکس سے زیادہ تیز یعنی 2 گھنٹوں کے اندر چارج ہوسکتا ہے۔ اس کے مقابلے میں آئی فون سکس ایس پلس کو چارج ہونے کے لیے 3 گھنٹے کا وقت درکار ہوتا ہے۔
    یہ وائرلیس چارج ہوسکتا ہے
    درحقیقت یہ وائرلیس زیادہ تیزی سے چارج ہوتا ہے اور سام سنگ کا کہنا ہے کہ یہ معمول کی چارجنگ کے مقابلے میں وائرلیس زیادہ تیزی سے چارج ہوتا ہے۔ آپ کو بس اپنا فون چارجنگ ڈوک پر رکھنا ہے اور دن بھر چارجنگ کی فکر سے بے نیاز ہوجانا ہے۔ یہ فیچر تاحال آئی فون میں موجود نہیں۔
    تیز کیمرہ
    ایس سیون کے کیمرے کا آٹو فوکس آئی فون سکس ایس سے تیز ہے۔
    نائٹ فوٹو گرافی
    اگر تو آپ کو رات کو تصاویر لینے میں مزہ آتا ہے تو اچھی خبر یہ ہے کہ سام سنگ کا یہ نیا اسمارٹ فون اس حوالے سے بہترین ہے اور آئی فون سکس ایس تو اس کا مقابلہ بھی نہیں کرسکتا۔
    مائیکرو ایس ڈی کارڈ
    سام سنگ نے گلیکسی ایس سیون میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ کو دوبارہ متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے آپ فون کے اسٹوریج کو 200 جی بی تک بڑھا سکتے ہیں۔
    بہتر بیٹری
    گلیکسی ایس سیون کی بیٹری 3000 ایم اے ایچ جبکہ ایس سیون ایج کی 3600 ایم اے ایچ ہے۔ اس کے مقابلے میں آئی فون سکس ایس کی بیٹری 1715 ایم اے ایچ اور سکس ایس پلس 2750 ایم اے ایچ ہے۔ جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ ایس سیون کے دونوں فونز کی بیٹری آئی فون کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے۔
    آل ویز آن اسکرین
    سام سنگ کے نئے گلیکسی ایس سیون فونز میں آل ویز آن ڈسپلے کا فیچر ایک نظر میں بنیادی معلومات جیسے تاریخ، وقت اور نوٹیفکیشنز وغیرہ کی معلومات فون کو آن کیے بغیر دیتا ہے۔ اس کے مقابلے میں آئی فون پر وقت یا نوٹیفکیشنز دیکھنے کے لیے ہر بار فون کو ٹچ کرنا ہی پڑتا ہے۔
    گلیکسی ایس سیون ایج کی خم اسکرین پر ایپس تک رسائی
    آپ اپنی پسندیدہ ایپس، کانٹیکٹس، نیوز اور یہاں تک کہ شارٹ کٹس تک جیسے ایس ایم ایس تحریر کرنے وغیرہ تک رسائی ایس سیون ایج کی کرویڈ اسکرین کے ذریعے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
    Attached Images Attached Images  

  2. #2
    Mrs.Waqar's Avatar
    Mrs.Waqar is offline Advance Member+
    Last Online
    14th November 2019 @ 09:13 PM
    Join Date
    04 Aug 2015
    Location
    Gujranwala
    Age
    32
    Gender
    Female
    Posts
    5,143
    Threads
    278
    Credits
    48,576
    Thanked
    824

    Default

    نائیس
    شکریہ

    رواں اپنی تلاش میں ۔۔۔۔۔۔۔

  3. #3
    amjadtopi is offline Junior Member
    Last Online
    17th March 2017 @ 01:19 PM
    Join Date
    24 Feb 2016
    Gender
    Male
    Posts
    4
    Threads
    0
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default

    Best info

  4. #4
    W.a.l.e.e.d is offline Senior Member
    Last Online
    13th December 2017 @ 11:54 AM
    Join Date
    14 Dec 2015
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    910
    Threads
    313
    Credits
    6,887
    Thanked
    36

    Default

    Nice Info
    [CENTER][IMG]http://i40.tinypic.com/96bajp.jpg[/IMG][/CENTER]

  5. #5
    abdul6616's Avatar
    abdul6616 is offline Advance Member
    Last Online
    15th April 2024 @ 02:21 PM
    Join Date
    13 May 2014
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    1,394
    Threads
    291
    Credits
    6,161
    Thanked
    103

    Default


Similar Threads

  1. Replies: 5
    Last Post: 16th August 2018, 03:57 PM
  2. Replies: 114
    Last Post: 14th October 2012, 03:52 AM
  3. Replies: 0
    Last Post: 7th March 2011, 01:05 AM
  4. Replies: 20
    Last Post: 20th February 2010, 08:00 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •