Results 1 to 5 of 5

Thread: traffic

  1. #1
    SK.prince is offline Senior Member+
    Last Online
    21st August 2016 @ 08:12 PM
    Join Date
    19 Jan 2016
    Gender
    Male
    Posts
    178
    Threads
    38
    Credits
    902
    Thanked
    11

    Default traffic

    گنجان آباد شہروں میں ٹریفک جام ایک بڑا مسئلہ ہے۔ اس کی شدت اس وقت صحیح معنوں میں محسوس ہوتی ہے جب ٹریفک کےازدحام میں پھنسے ہونے کی وجہ سے آپ وقت پر دفتر نہ پہنچ سکیں۔ یوں بھی ہوتا ہے کہ آدمی باوجود کوشش کے روزانہ تاخیر کا شکار ہونے لگتا ہے اور اس کی نوکری خطرے میں پڑ جاتی ہے۔امریکی ریاست میری لینڈ میں رہنے والے گیبریل ہورچلرکو بھی اسی صورت حال کا سامنا تھا۔ وہ واشنگٹن ڈی سی کی ایک لائبریری میں لائبریرین ہے۔ دفتر مسلسل تاخیر سے پہنچنے کے باعث اسے وارننگ مل چکی تھی۔ ٹریفک جام کے ہاتھوں پریشان گیبریل نے اپنی ہیوی بائیک کو خیر باد کہا اور کشتی کے ذریعے دفتر جانا شروع کردیا۔ پچھلے پندرہ سال سے اس کامعمول ہے کہ وہ صبح سویرے کشتی میں بیٹھ جاتا ہے اور ہمیشہ وقت سے پہلے دفتر پہنچتا ہے۔ کشتی اس کی ذاتی ملکیت ہے۔1999 میں ایک روز وہ حسب معمول ٹریفک جام میں پھنسا ہواتھا جب شاہراہ کے ساتھ سےگزرتے دریائے ایناکوسٹیا کو دیکھ کر اچانک اسے خیال آیا کہ کیوں نہ اس میں سفر کرتے ہوئے دفتر پہنچ جایا کرے۔چناں چہ اس نے اپنے فیصلے کو عملی جامہ پہنانے پر کام شروع کردیا۔ کچھ عرصے کی بھاگ دوڑ کے بعد اس نے اپنے لیے اکیس فٹ طویل ایک کشتی کا انتظام کرلیا۔ مگر دریا اس کے گھر سے خاصے فاصلے پر ہے۔ اس لیے وہ گھر سے موٹرسائیکل کے ذریعے دریا کے کنارے پہنچتا ہے جہاں اس کی کشتی ریلنگ سے بندھی ہوتی ہے۔ وہ کشتی کھینچتا ہوا پانی کے بہاؤ کے ساتھ چل پڑتا ہے۔ پانچ میل کا سفر طے کرنے کے بعد وہ کشتی سے اترتا ہے اور پیدل چلتا ہوا واشنگٹن میں واقع لائبریری آف کانگریس پہنچ جاتا ہے۔گھر سے دفتر تک پہنچنے میں اسے ڈیرھ گھنٹہ لگتا ہے یہ تمام مشقت وہ صرف ٹریفک جام سے بچنے اور بروقت دفتر پہنچنے کے لیے اٹھاتا ہے۔ گیبریل کا کہنا ہے کہ دریا کے راستے آمد و رفت اس کے لیے ہرطرح سے فائدہ مند ہے۔ وہ ٹریفک جام میں پھنسنے کی اذیت سے محفوظ رہتا ہے، روزانہ کشتی کھینے سے اس کی صحت اپنی عمر کے لوگوں کے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔گیبریل71 برس کا ہے مگر اس کی صحت قابل رشک ہے۔ اپنے ہمعمروں کے مقابلے میں وہ چاق چوبند ہے اور اسے کوئی مرض بھی لاحق نہیں۔ اس روٹ سے جاتے ہوئے اسے نہ تو بلند و بالا عمارات کے درمیان سے گزرنا پڑتا ہے اور نہ ہی ٹریفک کا شور و غل اس کی سماعت سے ٹکراتا ہے تاہم اسکا یہ سفر پندرہ برسوں کے دوران یکسر پرسکون نہیں رہا۔ ایسا بھی ہوا کہ اسے دوران سفر یکا یک بارش نے آلیا یا کبھی اچانک ہوا نے رخ بدل لیا اور اسے چپو چلاتے ہوئے دانتوں پسینہ آگیا۔ تین مواقع پر کشتی بھی الٹی اور ایک بار وہ دریا پربنے ہوئے آہنی پل سے ٹکراتے ٹکراتے بچا۔ مگر گیبریل کا کہناہے وہ اس نوع کی مشکلات کو انجوائے کرتا ہے۔

  2. #2
    Unique.khan's Avatar
    Unique.khan is offline Senior Member
    Last Online
    4th June 2018 @ 03:21 PM
    Join Date
    22 Oct 2015
    Location
    itdunya.com
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    1,077
    Threads
    73
    Credits
    6,821
    Thanked
    387

    Default

    very interesting
    [SIGPIC][SIGPIC[/SIGPIC]

  3. #3
    Sulo Bhai's Avatar
    Sulo Bhai is offline Advance Member
    Last Online
    1st September 2021 @ 06:37 PM
    Join Date
    02 Jan 2016
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    1,179
    Threads
    69
    Credits
    1,941
    Thanked
    57

    Default

    Boht achy

  4. #4
    Baazigar's Avatar
    Baazigar is offline V.I.P
    Last Online
    24th April 2024 @ 04:11 AM
    Join Date
    16 Aug 2009
    Location
    Makkah , Saudia
    Gender
    Male
    Posts
    29,912
    Threads
    482
    Credits
    148,899
    Thanked
    970

    Default

    Quote khan50 said: View Post
    گنجان آباد شہروں میں ٹریفک جام ایک بڑا مسئلہ ہے۔ اس کی شدت اس وقت صحیح معنوں میں محسوس ہوتی ہے جب ٹریفک کےازدحام میں پھنسے ہونے کی وجہ سے آپ وقت پر دفتر نہ پہنچ سکیں۔ یوں بھی ہوتا ہے کہ آدمی باوجود کوشش کے روزانہ تاخیر کا شکار ہونے لگتا ہے اور اس کی نوکری خطرے میں پڑ جاتی ہے۔امریکی ریاست میری لینڈ میں رہنے والے گیبریل ہورچلرکو بھی اسی صورت حال کا سامنا تھا۔ وہ واشنگٹن ڈی سی کی ایک لائبریری میں لائبریرین ہے۔ دفتر مسلسل تاخیر سے پہنچنے کے باعث اسے وارننگ مل چکی تھی۔ ٹریفک جام کے ہاتھوں پریشان گیبریل نے اپنی ہیوی بائیک کو خیر باد کہا اور کشتی کے ذریعے دفتر جانا شروع کردیا۔ پچھلے پندرہ سال سے اس کامعمول ہے کہ وہ صبح سویرے کشتی میں بیٹھ جاتا ہے اور ہمیشہ وقت سے پہلے دفتر پہنچتا ہے۔ کشتی اس کی ذاتی ملکیت ہے۔1999 میں ایک روز وہ حسب معمول ٹریفک جام میں پھنسا ہواتھا جب شاہراہ کے ساتھ سےگزرتے دریائے ایناکوسٹیا کو دیکھ کر اچانک اسے خیال آیا کہ کیوں نہ اس میں سفر کرتے ہوئے دفتر پہنچ جایا کرے۔چناں چہ اس نے اپنے فیصلے کو عملی جامہ پہنانے پر کام شروع کردیا۔ کچھ عرصے کی بھاگ دوڑ کے بعد اس نے اپنے لیے اکیس فٹ طویل ایک کشتی کا انتظام کرلیا۔ مگر دریا اس کے گھر سے خاصے فاصلے پر ہے۔ اس لیے وہ گھر سے موٹرسائیکل کے ذریعے دریا کے کنارے پہنچتا ہے جہاں اس کی کشتی ریلنگ سے بندھی ہوتی ہے۔ وہ کشتی کھینچتا ہوا پانی کے بہاؤ کے ساتھ چل پڑتا ہے۔ پانچ میل کا سفر طے کرنے کے بعد وہ کشتی سے اترتا ہے اور پیدل چلتا ہوا واشنگٹن میں واقع لائبریری آف کانگریس پہنچ جاتا ہے۔گھر سے دفتر تک پہنچنے میں اسے ڈیرھ گھنٹہ لگتا ہے یہ تمام مشقت وہ صرف ٹریفک جام سے بچنے اور بروقت دفتر پہنچنے کے لیے اٹھاتا ہے۔ گیبریل کا کہنا ہے کہ دریا کے راستے آمد و رفت اس کے لیے ہرطرح سے فائدہ مند ہے۔ وہ ٹریفک جام میں پھنسنے کی اذیت سے محفوظ رہتا ہے، روزانہ کشتی کھینے سے اس کی صحت اپنی عمر کے لوگوں کے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔گیبریل71 برس کا ہے مگر اس کی صحت قابل رشک ہے۔ اپنے ہمعمروں کے مقابلے میں وہ چاق چوبند ہے اور اسے کوئی مرض بھی لاحق نہیں۔ اس روٹ سے جاتے ہوئے اسے نہ تو بلند و بالا عمارات کے درمیان سے گزرنا پڑتا ہے اور نہ ہی ٹریفک کا شور و غل اس کی سماعت سے ٹکراتا ہے تاہم اسکا یہ سفر پندرہ برسوں کے دوران یکسر پرسکون نہیں رہا۔ ایسا بھی ہوا کہ اسے دوران سفر یکا یک بارش نے آلیا یا کبھی اچانک ہوا نے رخ بدل لیا اور اسے چپو چلاتے ہوئے دانتوں پسینہ آگیا۔ تین مواقع پر کشتی بھی الٹی اور ایک بار وہ دریا پربنے ہوئے آہنی پل سے ٹکراتے ٹکراتے بچا۔ مگر گیبریل کا کہناہے وہ اس نوع کی مشکلات کو انجوائے کرتا ہے۔
    Dilchassspp Sharing hai

  5. #5
    M.shawal's Avatar
    M.shawal is offline Advance Member
    Last Online
    8th February 2020 @ 11:57 AM
    Join Date
    15 Apr 2016
    Location
    Dera ismailkhan
    Age
    40
    Gender
    Male
    Posts
    6,306
    Threads
    414
    Credits
    8,468
    Thanked
    315

    Default

    شکریہ
    (ہر دوسرے انسان کی مدد)

Similar Threads

  1. Traffic Jam. . . :D :D
    By gulmac in forum Photo Gallery
    Replies: 22
    Last Post: 25th October 2015, 02:20 AM
  2. help about traffic
    By aliraza212 in forum Ask an Expert
    Replies: 3
    Last Post: 14th August 2014, 07:05 PM
  3. Need Traffic
    By hensaamni in forum Ask an Expert
    Replies: 5
    Last Post: 11th November 2011, 02:15 PM
  4. Traffic Jam
    By Adeawan in forum Photo Gallery
    Replies: 15
    Last Post: 21st March 2010, 01:23 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •