Results 1 to 5 of 5

Thread: British

  1. #1
    MTARIQ274's Avatar
    MTARIQ274 is offline Senior Member+
    Last Online
    8th March 2022 @ 09:25 PM
    Join Date
    13 Apr 2014
    Location
    Layyah Punjab
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    269
    Threads
    43
    Credits
    436
    Thanked
    13

    Default British

    جب دولہا کے گھر گاڑی رکے تو دلہن کا پاؤں زمین پر نہ لگنے کی رسم ہوتی ہے:فوٹو : فائل
    سیر کرتے ایک قبرستان پر نظر پڑی۔ پہلے سمجھا کہ پھولوں کی نرسری ہے۔پھر اچانک بورڈ پر نظر پڑی تو دل نے فوراً کہا ’’انگریز آخر انگریز ہے۔
    کیا اعلیٰ قبرستان بنایا ہے۔‘‘ اپنے قبرستان اتنے خوفناک ہیں کہ وہاں نشے بازوں، جیب کتروں اور بدمعاشوں کا ہیڈکوارٹر بن جاتا ہے۔میں کئی خواتین کو جانتا ہوں جو لاہور میں اچھی جگہ نہیں خریدنے دیتیں کہ ساتھ قبرستان ہے۔ ان کو جینا مرنا یادہے مگر قبرستان کی اداسی اور ویرانی دیکھ کر آدمی کا دل دہل جاتا ہے۔
    یورپ میں آدمی مرے تو اسے اتنی شان سے دفن کرتے ہیں کہ آدمی کی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ مہنگا تابوت خریدا جاتا ہے جس میں ساگوان کی لکڑی کا استعمال ہوتا ہے۔ اندر کی تہوں میں شنیل کا کپڑا لگا ہوتا ہے۔ مردے کو بہترین لباس پہنایا جاتا ہے۔ بو والی نکٹائی اور جنرل والی قمیض اور قبر پر اٹلی کا پالش کیا ہوا ماربل لگتا ہے ۔
    پھر اسے پھولوں بھری وادی )قبرستان( میں قرینے سے بنائی جگہ میں دفن کیا جاتا ہے اور کوئی چیخ وغیرہ یا بین کرنے کی آواز سنائی نہیں دیتی۔ ہمارے ہاں کوئی مرے تو اس کے ساتھ کئی عزیزوں کی معاشی موت واقع ہوجاتی ہے۔ بے یقینی کی کیفیت بعض رشتہ داروں کا دماغ ماؤف کردیتی ہے۔ یہاں پر موت کو موت کی طرح لیا جاتا ہے۔جنازے کے لیے بہترین لیموزین )بڑی گاڑی( ہوتی ہے۔
    شادی کا بھی سن لیں ۔جب دولہا کے گھر گاڑی رکے تو دلہن کا پاؤں زمین پر نہ لگنے کی رسم ہوتی ہے۔ یعنی دولہاا اس کو کمرے تک گود میں اٹھا کر لے جاتا ہے۔ شکر ہے کہ ہمارے ہاں یہ رسم نہیں ورنہ دو دو من وزنی دلہنیں کرین کے ساتھ اٹھانی پڑتیں۔ شادی پر ہر ایرے غیرے کو نہیں بلایا جاتا، خاندان کے قریبی دوست اور رشتہ دار ہوتے ہیں۔ یہ نہیں کہ ہماری طرح پورے محلے والوں کو دعوت دینی پڑتی ہے۔ جس کو نہ بلاؤ وہ ساری عمر منہ پھیلائے رہتا ہے۔ دولہے کا شہ بالا تقریب کا سب سے اہم شخص ہوتا ہے۔ ساری تقریب کا اہتمام وہی کرتا ہے۔
    )سفرنامہ ’’ماڈرن کولمبس‘‘سے اقتباس(
    لائک

  2. #2
    UMAR_DRAZ's Avatar
    UMAR_DRAZ is offline Senior Member+
    Last Online
    22nd December 2019 @ 02:43 PM
    Join Date
    16 Jul 2013
    Location
    Jabbi khushab
    Gender
    Male
    Posts
    1,681
    Threads
    25
    Credits
    1,836
    Thanked
    153

    Default

    بہت عمدہ جناب

  3. #3
    tanveerdde89 is offline Senior Member+
    Last Online
    27th November 2018 @ 09:24 PM
    Join Date
    13 Sep 2015
    Age
    29
    Gender
    Male
    Posts
    96
    Threads
    5
    Credits
    202
    Thanked
    5

    Default

    nice

  4. #4
    MTARIQ274's Avatar
    MTARIQ274 is offline Senior Member+
    Last Online
    8th March 2022 @ 09:25 PM
    Join Date
    13 Apr 2014
    Location
    Layyah Punjab
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    269
    Threads
    43
    Credits
    436
    Thanked
    13

    Default

    Quote umarbhatti said: View Post
    بہت عمدہ جناب
    Quote tanveerdde89 said: View Post
    nice
    thanks to al friends
    True Love Never Die

  5. #5
    Mrs.Waqar's Avatar
    Mrs.Waqar is offline Advance Member+
    Last Online
    14th November 2019 @ 09:13 PM
    Join Date
    04 Aug 2015
    Location
    Gujranwala
    Age
    32
    Gender
    Female
    Posts
    5,143
    Threads
    278
    Credits
    48,576
    Thanked
    824

    Default

    نائیس

    رواں اپنی تلاش میں ۔۔۔۔۔۔۔

Similar Threads

  1. British in Balochistan, Must Read
    By shahid786imran in forum Halat-e-Hazra
    Replies: 2
    Last Post: 10th October 2009, 09:54 AM
  2. british intellgence
    By imran sdk in forum Halat-e-Hazra
    Replies: 0
    Last Post: 19th April 2009, 08:49 PM
  3. Protest Against British Govt.
    By msarwarq in forum Baat cheet
    Replies: 0
    Last Post: 29th June 2007, 10:47 PM
  4. British Wife
    By editorshahid in forum Baat cheet
    Replies: 3
    Last Post: 15th October 2006, 05:01 PM
  5. British Queen & Muslims
    By editorshahid in forum Baat cheet
    Replies: 7
    Last Post: 15th October 2006, 02:15 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •