السلام علیکم
آج ایک نئے سافٹ ویئر کا تعارف حاضر ہے
سافٹ ویئر یا ایپ کا نام ہے
اسلام تھری سکٹی
یعنی تین سو ساٹھ
* قران کا رومن اردو میں مکمل ترجمہ پڑھ سکتے ہیں.
* آپکو قران سے جھوٹ کے موضوع پہ آیات تلاش کرنی ہیں، آپ رومن اردو میں لکھیں یا انگلش میں، آپکو دو سیکنڈ میں رزلٹ ملے گا.
* آپ اپنے مکتبہ فکر کے علاوہ مخالف مکتبۂ فکرکا قران ترجمہ پڑھ سکتے ہیں.
* قران کی تلاوت بمع تفسیر نہ صرف پڑھ سکتے ہیں، بلکہ سن بھی سکتے ہیں. اسی طرح حدیث کی کتب نہ صرف پڑھ سکتے ہیں بلکہ سن بھی سکتے ہیں.
* کسی ایک خاص کتاب میں سے، اپنے من پسند موضوع پہ تمام احادیث بھی تلاش کرسکتے ہیں.
کچھ ہی دنوں میں ایک اور فیچر کا بھی کام مکمل ہوجائے گا جس کےذریعے آپ صرف ایک لفظ بولیں گے اور یہ سافٹ ویئر اس لفظ سے متعلق آیات و احادیث نکال کے دے گا. اور آپ قران پڑھے گے تو تلفظ کی غلطی کی صورت میں آپکو بول کر بتائے گا کہ یہ لفظ ایسے نہیں ، ایسے ہے .. یعنی تجوید کااستاد بھی ہو گا .
اس کے علاوہ بھی کافی کچھ تھا، جس کے لئے آخرمیں دے گئے لنک دیکھ لیجیۓ. مگر مزے کی بات کہ اتنے سارے فیچرز میموری کتنی لیں گے؟ صرف 192 MBs ..
آخرمیں ایک سوال کا خوبصورت ساجواب سن لیں. سوال تھا، آپ نے اپنے سافٹ وئیر کا نام 360 Islam کیوں رکھا ؟ تو ، " سائنسی دنیا میں ہرشے کو ڈگریز کے حساب پہ رکھا جاتا ہے. اور 360 کے نمبر پہ زاویہ مکمل ہوتا ہے . اور میری منشاء یہ تھی کہ اگر کوئی غیر مسلم بھی اسکا نام سنے تو اسے سمجھ ائے کہ اس سافٹ ویئر میں اسلام کو اسکے مکمل زاویے کے ساتھ پیش کیا گیا ہے. یعنی قران اور سنت، دونوں ملکر 360 ڈگری کا زاویہ بناتے ہیں. اور جو کوئی غیر مسلم بھی اس سے مکمل استفاد حاصل کرسکیں .کیونکہ اس کے دیٹا کا دس زبانوں میں ترجمہ بھی ہے.
خیر بنانے والوں نے تو حلوہ بنا دیا ، اب دیکھیں ہم کب فیض یاب ہوتے ہیں ...
مسجد تو بنا دی پل پھر میں ایمان کی حرارت والوں نے
من اپنا پرانا پاپی تھا ، برسوں میں نمازی بن نہ سکا !
http://theislam360.com/index.php/download/
اوپر دیے گئے لنک سے اینڈرائیڈ، آئی فون اور ونڈو کے لیے ڈاون لوڈ کر لیں
Bookmarks