کیا آپ ضرورت سے زیادہ دُبلے تو نہیں؟


آج کل سلم ہونے کا رجحان ہے ۔ لوگ مختلف طریقوں سے وزن کھٹا کر سلم ہو رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں جس طرح وزن کا بڑھنا ایک مسئلہ ہے ۔ اسی طرح وزن کی کمی بھی تشو یشناک ہے ۔ وزن کی کمی کے کئی عوامل ہو سکتے ہیں مثلاً بیماری ، غیر متوازن غذا ، ضرورت سے زیادہ سہل پسندی ، بھوک کی کمی وغیرہ کچھ بیماریاں بھی وزن میں کمی کا باعث بنتی ہیں جیسے کم عمری میں ذیابطس کا شکار ہو جانا ، گردے کا مرض ، ڈائیریا وغیرہ ان بیماریوں کی موجودگی میں کھانا اچھی طرح جسم کا حصہ نہیں بنتا جس کی وجہ سے کمزوری پیدا ہوتی ہے ۔
سب سے پہلے تو اس بات کا پتہ لگائیں کے وزن میں کمی کا اصل سبب کیا ہے اس کے بعد متوازن غذا سے اپنے وزن میں اضافے کی کوشش کریں ۔
آپ کو کچھ ایسی بتاتی ہوں جن پر عمل کر کے آپ اپنے وزن میں خاطر خواہ اضافہ کر سکتے ہیں ۔
٭ اگر آپ کا وزن کم ہے تو تو آپ کو حرارے میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے اس لیے آپ کو اپنے کھانے کی مقدار میں اضافہ کرنا ہو گا ۔ یاد رہے کہ بتدریج اضافہ ایک دم اضافہ سے اچھا ہے ۔بتدریج اضافے سے آپ کا جسم اسے قبول کرنے کا عادی ہو جائے گا اور نظامِ ہضم میں کوئی گڑ بڑ نہیں ہو گی ۔
اگر آپ 500 حرارے زیادہ استعمال کریں تو ایک ہفتے میں آپ کا وزن ایک کلا تک بڑھ سکتا ہے

اشیاء - مقدار - حرارے اندازاً
دودھ - ایک کپ – 140
پنیر – ایک کپ - 150
کھیر – ایک کپ - 600
آئس کریم - ایک اسکوپ - 190
آلو - ایک کپ - 100
شکرقندی – ایک کپ - 120
چپاتی – ایک عدد - 100
مٹھائی - ایک عدد - 200
مکھن - ایک ٹی اسپون - 40 یا 35
تیل - ایک ٹی اسپون - 40
شکر – ایک ٹی اسپون – 20
جام - ایک ٹی اسپون - 15
بکرے کا گوشت ؛ تیل کے بغیر پکا ہوا - ایک پیالہ - 160
مرغی ؛ تیل کے بغیر پکی ہوئی – ایک پیالہ - 115
تندوری چکن – ایک عدد – 200
چاول - ایک کپ - 150


٭ چکنائی ایسی چیز ہے جس کے الگ سے کچھ کرنا نہیں پڑتا اور نہ ہی کھانے پینے میں تبدیل کرنی پڑتی ہے ۔ کسی بھی کھانے میں زیادہ مکھن ۔ مارجرین یا شوربہ ، سوپ وغیرہ میں انہیں استعمال کر کے چکنائی میں اضافہ کرنا آسان ہے
٭ تلی ہوئی اور بھنی ہوئی اشیاء شوق سے کھائیں اور مٹھائی ۔ آئسکریم ، چاکلیٹ بھی کھائیں مگراس بات کا خیال رکھیں کہ یہ چیزیں اس قدر کھائیں یا ستعمال کریں کہ پیٹ پر دباؤ نہ پڑے اور ان اشیاء کے استعمال سے عتدال پسندی کا مظاہرہ کریں
موٹاپا دور بگائیے ؛ صفحہ نمبر 19
٭ کمزور لوگ اگر روزانہ دس دانے انجیر کھا لیں تو دبلا پن ختم ہو جائے گا