Results 1 to 6 of 6

Thread: strange music

  1. #1
    SK.prince is offline Senior Member+
    Last Online
    21st August 2016 @ 08:12 PM
    Join Date
    19 Jan 2016
    Gender
    Male
    Posts
    178
    Threads
    38
    Credits
    902
    Thanked
    11

    Default strange music

    پورٹ لینڈ امریکی ریاست اوریگن کا سب سے بڑا شہر ہے۔ اس شہر کے مضافات میں آباد فاریسٹ گروو کے مکین ان دنوں دہشت میں مبتلاہیں۔ خوف کا یہ عالم ہے کہ پچھلے ایک ہفتے سے قصبے کے باشندے راتیں جاگ کر گزار رہے ہیں۔ ان کے خوف کا سبب شب میں سنائی دینے والی تیز موسیقی ہے۔ یہ آواز سیٹی او بانسری کی آواز سے ملتی جلتی مگر بہت تیز ہے جو قصبے سے متصل جنگل سے آتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔ پُراسرار آواز صرف رات کے وقت سُنائی دیتی ہے اور اتنی تیز ہے کہ قصبے کے آخری سرے پر بنے ہوئے گھروں کے مکین بھی اسے سُن سکتے ہیں۔22 ہزار 500 نفوس پر مشتمل قصبے میں اس پراسرار آواز نے دہشت پھیلادی ہے۔ حیران کُن بات یہ ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دوسرے ادارے اورماہرین موسیقی بھی آواز کے ماخذ کا سُراغ لگانے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ ان کی ناکامی نے لوگوں کو مزید خوف میں مبتلا کردیا ہے، حالاں کہ محض موسیقی سُنائی دینے کے علاوہ انھیں ابھی تک کوئی نقصان نہیں پہنچا۔نہ تو قصبے کے کسی فرد کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آیا ہے اور نہ ہی ان کے مویشیوں اور دوسری املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ اس کے باوجود شب کی تاریکی میں ایک تسلسل کے ساتھ سُنائی دینے والی موسیقی نے انھیں دہشت زدہ کر رکھا ہے۔ بہت سے لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ قصبے پر جلد کوئی آفت نازل ہونے والی ہے، یہ آواز اسی بات کا اشارہ ہے۔فاریسٹ گروو کے بزرگوں کاکہنا ہے کہ جنگل سے موسیقی اُبھرنے کا واقعہ کئی عشرے قبل بھی پیش آیا تھا جب وہ نوجوان تھے۔ عمر رسیدہ افراد کے مطابق اس زمانے میں بھی بالکل یہی آواز کئی راتوں تک سُنائی دیتی رہی تھی، پھر اچانک ازخود بند ہوگئی تھی۔ پُراسرار آواز کی وجہ سے ماضی میں کئی لوگ دہشت زدہ ہوکر قصبہ چھوڑ گئے تھے مگر اس بار ابھی تک کسی نے یہ قدم نہیں اٹھایا کیوں کہ سوائے آواز سُنائی دینے کے اہل قصبہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ پھر پولیس نے بھی انھیں تسلی دی ہے کہ خوف زدہ نہ ہوں، انھیں کچھ نہیں ہوگا۔پُراسرار موسیقی کے ماخذ تک پہنچنے میں ناکامی کے بعد پولیس نے ایک آڈیو انجنیئرکی بھی خدمات حاصل کی ہیں۔ ٹوبن کولی نامی انجنیئر نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جنگل سے اُبھرنے والی آواز غیرمعمولی ہے۔ جنگل میں قدم رکھنے کے بعد یہ آواز ہر طرف سے آتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔ٹوبن نے یہ خیال بھی ظاہر کیاتھا کہ یہ آواز پائپ لائن سے خارج ہونے والی گیس کی بھی ہو سکتی ہے، مگر مقامی گیس کمپنی کے اہل کاروں نے ٹوبن کے خیال کو مسترد کرتے ہوئے کہا وہ پوری پائپ لائن کی جانچ کرچکے ہیں، اس میں کہیں بھی کوئی معمولی سی دراڑ یا سوراخ نہیں ہے۔ دوسری بات یہ کہ گیس کا اخراج مسلسل ہوتا جب کہ موسیقی صرف رات میں سُنائی دے رہی ہے۔ علاوہ ازیں گیس کے اخراج کی صورت میں بُو بھی محسوس ہوتی مگرپورے علاقے میں کہیں بھی گیس کی بُو محسوس نہیں کی جارہی۔ پولیس، فائر فائٹنگ ڈیپارٹمنٹ اور آڈیو انجنیئرز پُراسرار آواز کا معمّا حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

  2. #2
    Dilshad642 is offline Member
    Last Online
    16th June 2016 @ 08:58 AM
    Join Date
    14 Jun 2014
    Location
    mirani
    Age
    32
    Gender
    Male
    Posts
    1,714
    Threads
    147
    Thanked
    102

    Default

    Nice Thread

  3. #3
    Baazigar's Avatar
    Baazigar is offline V.I.P
    Last Online
    24th April 2024 @ 04:11 AM
    Join Date
    16 Aug 2009
    Location
    Makkah , Saudia
    Gender
    Male
    Posts
    29,912
    Threads
    482
    Credits
    148,899
    Thanked
    970

    Default

    Posted in wrong section

  4. #4
    SajidHLB's Avatar
    SajidHLB is offline Senior Member+
    Last Online
    10th April 2019 @ 05:38 PM
    Join Date
    26 Nov 2015
    Location
    Ghotki Pakistan
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    496
    Threads
    20
    Credits
    1,994
    Thanked
    140

    Default

    nice
    My Work Is Help Others On ITDunya

  5. #5
    M.shawal's Avatar
    M.shawal is offline Advance Member
    Last Online
    8th February 2020 @ 11:57 AM
    Join Date
    15 Apr 2016
    Location
    Dera ismailkhan
    Age
    40
    Gender
    Male
    Posts
    6,306
    Threads
    414
    Credits
    8,468
    Thanked
    315

    Default

    نائس
    (ہر دوسرے انسان کی مدد)

  6. #6
    Unique.khan's Avatar
    Unique.khan is offline Senior Member
    Last Online
    4th June 2018 @ 03:21 PM
    Join Date
    22 Oct 2015
    Location
    itdunya.com
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    1,077
    Threads
    73
    Credits
    6,821
    Thanked
    387

    Default

    ہمارے ساتھ شئیر کرنے کا شکریہ

Similar Threads

  1. Replies: 58
    Last Post: 23rd November 2014, 09:46 AM
  2. Replies: 32
    Last Post: 25th April 2013, 10:54 PM
  3. Replies: 11
    Last Post: 9th June 2011, 03:51 PM
  4. Replies: 7
    Last Post: 5th May 2011, 07:30 PM
  5. Replies: 29
    Last Post: 22nd December 2010, 07:48 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •