اگر آپ بڑھتے وزن کی وجہ سے پریشان ہیں تو یہ ٹوٹکا آزمائیں یقیناً آپکو اس کا بہت فائدہ ہو گا۔کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ۔شہد ایک کھانے کا چمچ کلونجی آدھاچائے کا چمچ پیس کر پاﺅڈر بنا لیں لیموں ایک عدد تازہ پانی ایک گلاس
ترکیب گلاس تازہ پانی میں ایک عدد لیموں نچوڑ لیں۔
پھر اس میں کالی مرچ کلونجی کا پاﺅڈر اورشہد ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں روزانہ ایک گلاس کھانے کے آدھے گھنٹے بعد استعمال کریں۔اگر آپ اسے نہار منہ استعمال کریں گے تو آ پ کو زیادہ اور جلد فائدہ ہو گا۔ایک ہفتہ کے استعمال سے آ پ کے وزن میں ایک سے ڈیڑھ کلو کمی آ ئے گی اور ایک مہینے میں چھ سے سات کلو کمی آئی گی۔اگر آپ اس ڈرنک کا استعمال مسلسل کریں گے تو آپ ہر قسم کی اندرونی بیماریوسے بھی محفوظ رہیں گے اور زندگی بھی آ پ کے جسم میں فضول چربی پیدا نہیں ہو گی۔وزن کم کرنے کا انتہائی زبر دست اور آزمودہ نسخہ ہے۔ لیکن خیال رہے کہ اس ٹوٹکے کو استعمال کرنے کے دوران میٹھی چیزوں ،انرجی ڈرنکس اورکولڈ ڈرنکس سے مکمل اجتناب کریں۔دن میں کم از کم بارہ سے پندرہ گلاس پانی پئیں اور ورزش کو اپنی زندگی کا معمول بنالیں۔
بشکریہ: روزنامہ پاکستان اسلام آباد