وطن
ہو نہ محکوم , ہر ایک یہاں آزاد رہے
یہ وطن میرے خدا یونہی آباد رہے
ہر سو فقط خوشیوں کا دور دورہ ہو
دور اس سے ہر اک بس افتاد رہے
نوجوانان وطن ڈالیں ستاروں پہ کمند
ان کا دشمن صدیوں تلک ناشاد رہے
جو بھی آے یہاں بھلائی کا نیوتا دینے
زیر لب چشم ما روشن دل ما شاد رہے
یا خدا قسمت میں فقط عثمان کی یونہی
تا قیامت قلم کا ہی حسین جہاد رہے
عثمان انیس
Bookmarks