Results 1 to 7 of 7

Thread: برسلز میں یکے بعد دیگرے 6 دھماکے،32 افراد ہلا&

  1. #1
    Join Date
    07 Jan 2011
    Location
    Bruxelles
    Gender
    Male
    Posts
    19,938
    Threads
    1080
    Credits
    172,407
    Thanked
    3333

    Exclamation برسلز میں یکے بعد دیگرے 6 دھماکے،32 افراد ہلا&

    برسلز میں یکے بعد دیگرے 6 دھماکے،32 افراد ہلاک


    دھماکے کے بعد ایئرپورٹ کو بند کر کے پروازیں معطل کردی گئی ہیں، دھماکوں کے بعد شہر کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی
    برسلز(دنیا نیوز) بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز کے ایئرپورٹ پر ہونے والے یکے بعد دیگرے 6 دھماکوں کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
    دھماکوں کے بعد ایئرپورٹ پر بھگڈر مچ گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے برسلز ایئرپورٹ کے ڈپارچر ہال میں ہوئے ۔ دھماکے کے بعد ایئرپورٹ کو بند کر کے پروازیں معطل کردی گئی ہیں ۔ حکام کے مطابق ابھی تک دھماکوں کی وجوہات کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا۔
    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ دھماکے دہشت گرد حملے کا نتیجہ ہوسکتے ہیں تاہم اس بات کی حکام کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی ۔ مقامی میڈیا کے مطابق دھماکوں کے بعد شہر کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی، دوسری جانب بیلجیئن دارالحکومت میں ٹرین سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔
    بیلجیم میڈیا کے مطابق دھماکے خود کش حملہ بھی ہو سکتے ہیں ۔ سیکورٹی اداروں نے ائیر پورٹ پر سرچ آپریشن میں متعدد بم برآمد کیے ہیں، دھماکوں کے بعد بیلجیم کی حکومت نے خطرے کا درجہ انتہائی حد تک بڑھا دیا۔

    یورپی یونین کے دفاتر کے قریب واقع میٹرو اسٹیشن پر دھماکے کے بعد لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ اپنی جانیں بچانے کے لیے بھاگ پڑے ، دھماکے کے بعد میٹرو اسٹیشن میں مکمل اندھیراچھا گیا اور برسلز میں تمام میٹرو اسٹیشن بند کر دیے گئے ۔



    برسلز میں ہونے والے دھماکے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب چند روز قبل پیرس حملوں کے ملزم صالح عبد السلام کو ایک کاروائی کے دوران زخمی حالت میں برسلز سے گرفتار کیا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے ۔
    سیکورٹی اہلکاروں کو کاروائی کی جگہ سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی ملا تھا، کاروائی کے بعد برسلز میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی تھی ۔ اپنی گرفتاری کے بعد صالح عبد السلام نے برسلز میں دہشت گردانہ کاروائی کرنے کے منصوبے کا بھی اعتراف کیا تھا ۔
    فرانسیسی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ صالح عبد السلام برسلز میں دہشت گردانہ کارروائی کرنے کے لیے تیار تھے ۔
    26 سالہ صالح عبدالسلام برسلز میں پیدا ہوئے تھے اور 13 نومبر کو پیرس حملوں کے بعد بیلجئیم میں روپوش ہو گئے تھے ۔
    افسوسناک واقعات پر دنیا بھر میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ، دنیا بھر کے رہنماؤں نے ان حملوں پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
    یورپی یونین کے سربراہ ڈونلڈ ٹسک اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے برسلز میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت کی اور ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ۔
    برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے دھماکوں پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بیلجیئم حکومت کو ہر ممکن مدد کی پیش کش کی ۔
    وزیر اعظم نواز شریف نے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب اور عقیدہ نہیں ہوتا ۔
    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے حملوں کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے ۔
    ادھر امریکا نے برسلز میں اپنے شہریوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹیشن سے دور رہنے کی ہدایت کر دی ہے ۔





    Source........ dunya news

    ایک طرف لمبی لمبی امیدیں
    دوسری طرف کل نفس ذائقۃ الموت

  2. #2
    Join Date
    07 Jan 2011
    Location
    Bruxelles
    Gender
    Male
    Posts
    19,938
    Threads
    1080
    Credits
    172,407
    Thanked
    3333

    Default

    Main yehan pay hi rehta hon halat buhat khrab hain
    Kaam pah honey ki waja say bachat ho gie.
    Kher aao sah duwa ki request hai
    Allah rab ul izzat sab ki kher karey ameen

  3. #3
    RanaIRFAN34 is offline Member
    Last Online
    28th December 2017 @ 10:00 PM
    Join Date
    28 Jul 2015
    Location
    Sargodha
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    1,565
    Threads
    340
    Thanked
    64

    Default

    Allah rehm kry

  4. #4
    White Hat is offline Member
    Last Online
    18th September 2016 @ 10:16 AM
    Join Date
    22 Mar 2016
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    71
    Threads
    7
    Thanked
    3

    Default

    ALLAH KARAM KAREY

  5. #5
    Dilshad642 is offline Member
    Last Online
    16th June 2016 @ 08:58 AM
    Join Date
    14 Jun 2014
    Location
    mirani
    Age
    32
    Gender
    Male
    Posts
    1,714
    Threads
    147
    Thanked
    102

    Default


    Allah sub se bacha haye

  6. #6
    Baazigar's Avatar
    Baazigar is offline V.I.P
    Last Online
    24th April 2024 @ 04:11 AM
    Join Date
    16 Aug 2009
    Location
    Makkah , Saudia
    Gender
    Male
    Posts
    29,912
    Threads
    482
    Credits
    148,899
    Thanked
    970

    Default

    Sad News

  7. #7
    M.shawal's Avatar
    M.shawal is offline Advance Member
    Last Online
    8th February 2020 @ 11:57 AM
    Join Date
    15 Apr 2016
    Location
    Dera ismailkhan
    Age
    40
    Gender
    Male
    Posts
    6,306
    Threads
    414
    Credits
    8,468
    Thanked
    315

    Default

    شکریہ
    (ہر دوسرے انسان کی مدد)

Similar Threads

  1. Replies: 2
    Last Post: 16th February 2022, 04:54 AM
  2. Replies: 12
    Last Post: 22nd March 2016, 05:35 PM
  3. Replies: 3
    Last Post: 3rd January 2011, 09:47 PM
  4. Replies: 6
    Last Post: 13th April 2010, 05:27 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •