Results 1 to 12 of 21

Thread: اپنے وائی فائی کی سپیڈ بڑھائے

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Anees.Khan is offline Member
    Last Online
    6th October 2016 @ 09:01 PM
    Join Date
    18 Dec 2014
    Location
    @itdunya.com
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    6,040
    Threads
    333
    Thanked
    627

    Default اپنے وائی فائی کی سپیڈ بڑھائے

    السلام علیکم امید ہے سب خیریت سے ہونگے اور زندگی کے مزے کر رہے ہونگے آج میں آپ سے وائی فائی کی سپیڈ تیز کرنے کے کچھ ایسے گھریلو ٹپس شئیر کرو نگا امید ہے آپ کو اس تھریڈ سے کافی معلومات ہو جائے گی تو تھریڈ کی جانب چلتیے ہیں
    براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی رفتار پاکستان میں کیسی ہے وہکسی کو بتانے کی ضرورت نہیں، اکثر افراد اس سے پریشان بلکہ ذہنی جھنجھلاہٹ کا شکار ہوتے ہیں۔
    اب اس میں کب تک بہتری آتی ہے وہ تو معلوم نہیں اور آپ کو انٹرنیٹ کی رفتار سے مشکلات کا سامنا ممکنہ طور پر ہوتا رہے گا۔
    تاہم کچھ ٹپس ایسی ہوتی ہیں جو آپ کے وائی فائی کی رفتار کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

    پرفیکٹ اسپاٹ پر روٹر کو رکھنا

    روٹر کو رکھنے کا بہترین مقام عام طور پر گھر کے درمیان ہوتا ہے اور وہ بھی کسی میز یا شیلف پر۔ اپنے روٹر کو دیواروں سے دور رکھنا مددگار ثابت ہوتا ہے کیونکہ پھر آپ انٹینا سیدھا اوپر کرسکتے ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہےکہ گھر کے درمیان روٹر کو رکھ کر آپ ڈیڈ اسپاٹس سے کافی حد تک بچ سکتے ہیں۔

    الیکٹرونک ڈیوائسز سے دور رکھنا

    بیشتر افراد اپنے روٹرز کو ٹیلی ویژن یا ٹیلی فون کے قریب رکھ دیتے ہیں مگر اس کے نتیجے میں سگنلز متاثر ہوتے ہیں۔ ٹی وی اور فون کے ساتھ ساتھ روٹر کو دیگر برقی ڈیوائسز جیسے ایل ای ڈی لائٹس، اسپیکر، مانیٹرز اور اے سی پاور کورڈ سے دور رکھنا بہتر ہوتا ہے۔

    وائرلیس سگنلز نشر کرنے والی ڈیوائسز سے دور

    بلیوٹوتھ اسپیکر بھی وائرلیس سگنلز کو متاثر کرتے ہیں، تو روٹر کو ایسے اسپیکر سے دور ہی رکھیں، یا اگر بے بی مانیٹرز کا استعمال کرتے ہیں تو بھی وائی فائی روٹر کو اس سے دور رکھیں۔

    پاس ورڈ کا استعمال

    اپنے گھر کے براڈ بینڈ نیٹ ورک کو ایک پاس ورڈ کے ذریعے تحفظ دینا بھی رفتار کو بڑھاتا ہے۔ اس پر نظر رکھیں کہ کونسی ڈیوائسز آپ کے نیٹ ورک کو استعمال کررہی ہیں، کیونکہ جتنی زیادہ ڈیوائسز ہوں گی انٹرنیٹ کی رفتار اتنی کم ہوگی۔

    اپنے روٹر کو ری بوٹ کرنا معمول بنائیں

    روٹر کو ری بوٹ کرنا رفتار بڑھانے کے لیے ایک محفوظ طریقہ ہے، تاہم ہربار مینوئلی کرنے سے وائی فائی کی رفتار سست پڑسکتی ہے، اس لیے ایک خودکار شیڈول تشکیل دیں جو روزانہ یا ہفتہ میں ایک بار روٹر کو ری اسٹارٹ کردے۔

    سگنل بوسٹر حاصل کریں

    زیادہ طاقت کے انٹینا طاقتورسگنلز بھیج سکتے ہیں جن سے روٹر کے عام انٹینا محروم ہوتے ہیں۔ سگنل بوسٹر کی مد سےآپ وائی فائی کی رینج اور مضبوطی کو بھی بڑھا سکتے ہیں۔

    ایک اور روٹر لے لیں

    ایک اور روٹر لے لیں اس دوسرے روٹر کو گھر میں کسی بھی جگہ رکھ کر آپ وائی فائی سگنلز کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے میں مدد حاصل کرسکتے ہیں۔
    یہ تھے آسان طریقے جس سے آپ با آسانی اپنے وائی فائی کو تیز کر سکتے ہیں دعا میں یاد رکھنا خدا حافظ
    Last edited by ALi.HaiDEr; 16th April 2016 at 05:46 PM. Reason: سلام درست کیا گیا

Similar Threads

  1. Replies: 83
    Last Post: 21st November 2017, 09:16 PM
  2. Replies: 38
    Last Post: 14th March 2016, 12:48 PM
  3. Replies: 10
    Last Post: 23rd February 2016, 03:54 PM
  4. Replies: 5
    Last Post: 25th February 2013, 06:49 PM
  5. Replies: 7
    Last Post: 14th July 2009, 06:47 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •