Results 1 to 5 of 5

Thread: شرک اور اسکی اقسام

  1. #1
    oook's Avatar
    oook is offline Member
    Last Online
    12th November 2016 @ 09:48 AM
    Join Date
    29 Feb 2016
    Gender
    Male
    Posts
    62
    Threads
    16
    Thanked
    0

    Default شرک اور اسکی اقسام

    ★شرک★

    عقیدہ توحید انسان کا سب سے پہلا عقیدہ ھے شرک اور اسکی تمام اقسام بعد کی پیداوار ہیں_
    دنیا کا پہلا انسان عقیدہ توحید ہی کا قائل تھا
    پہلے انسان حضرت آدم علیہ السلام تھے جو اللہ پاک کے پہلے نبی بھی تھے
    آپ نے اپنی اولاد کو بھی اسکی تعلیم دی مگر جیسے جیسے انسانی آبادی میں اضافہ ھوتا گیا اور لوگ ادھر أدھر بکھرنے لگے تو آہستہ آہستہ لوگوں نے سچی تعلیمات کو بھلا دیا
    اور گمراہی کا شکار ھو کر ایک خداۓ بزرگ و برتر کی بجاۓ
    کئی خدا ماننے لگے_
    اور اللہ پاک کے ساتھ انھیں بھی معبود بنا لیا_
    ان لوگوں نے جس ہیبت ناک دیکھا اس سے ایسے خوفزدہ ھوۓ کہ اسے دیوتا سمجھ لیا
    اور اسکی پوجا پاٹ شروع کر دی
    اسطرح انھوں نے آگ کا دیوتا، سمندر کا دیوتا، اور آندھیوں وغیرہ کے دیوتا گھڑ لیے_
    دوسری طرف جن چیزوں کو نفع بخش پایا انکی بھی پوجا شروع کر دی_
    گاۓ وغیرہ کی پوجا اسی وجہ سے شروع ھوئی_
    ان لوگوں کی ہدایت کیلۓ اللہ پاک نے یکے بعد دیگرے کئی پیغمبر بھیجے جنہوں نے انکو توحید کا بھولا ھوا سبق یاد دلایا
    اور شرک کی مذمت کی_
    قرآن مجید میں شرک کو بہت بڑا ظلم کہا گیا ھے_
    اللہ پاک فرماتا ھے_
    ترجمہ: بے شک شرک بڑا بھاری ظلم ھے)سورہ لقمان: 13(
    ایک دوسری جگہ ارشاد ھے
    ترجمہ: اللہ پاک یہ بات معاف نہیں کرتا کہ اسکے ساتھ کسی کو شریک بنایا جاۓ)سورہ النساء: 48(
    شرک کے لغوی معنی "حصہ داری" اور "ساجھے پن" کے ہیں دین کی اصطلاح میں شرک کا مفوم یہ ھے کہ اللہ پاک کی ذات' یا صفات' یا صفات کے تقاضوں میں کسی کو اسکا
    حصہ دار یا ساجھی ٹھرانا _ اسطرح شرک کی تین اقسام ہیں

    ★اللہ کی ذات میں شرک★
    اللہ پاک کی حقیقت میں کسی کو ساجھے دار سمجھنا اسکی ایک صورت یہ ھے کہ کسی دوسرے میں یہی حقیقت مان کر اسے اللہ پاک کا ہمسر اور برابر سمجھنا اور دوسری صورت یہ ھے کہ اللہ پاک کو کسی کی اولاد سمجھنا یا کسی کو اللہ پاک کی اولاد سمجھنا_
    کیوں کہ والد اور اولاد کی حقیقت ایک ہی ھوتی ھے
    لہذا جسطرح دو یا تین خداؤں کو ماننا شرک ھے اسی طرح کسی کو اللہ پاک کا بیٹا یا بیٹی ماننا بھی شرک ھے
    اللہ پاک فرماتا ھے
    ترجمہ: نہ اس سے کوئی اولاد ھے اور نہ وہ کسی کی اولاد ھے اور نہ کوئی اس کے برابر کا ھے) سورہ اخلاص 3,4(

    اللہ کی صفات میں شرک

    اسکا مفہوم یہ ھے کہ اللہ پاک جیسی صفات کسی دوسرے میں ماننا
    اور اس جیسا علم ' قدرت یا ارادہ کسی اور کیلۓ ثابت کرنا کسی دوسرے کو ازلی یا ابدی سمجھنا یا کسی دوسرے کو قادر مطلق تصور کرنا
    یہ سب شرک ھے _
    اللہ پاک فرماتا ھے
    ترجمہ : کوئی چیز اسکی مثل نہیں) سورہ الشوری : 11,(
    کیونکہ ہر مخلوق اللہ پاک کی محتاج ھے جس میں جو صفت پائی جاتی ھے وہ اللہ پاک کی عطا کردہ ھے جبکہ اللہ پاک کی تمام صفات ذاتی ہیں کسی کی عطا کردہ نہیں_

    ★اللہ کی صفات کے تقاضوں میں شرک★
    اللہ پاک عظیم صفات کا مالک ھے ان صفات کا تقاضا یہ ھے کہ صرف اسی کی عبادت کی جاۓ اور اسی کے سامنے پیشانیاں جھکائی جائیں حقیقی اطاعت و محبت کا صرف اسی کو حقدار سمجھا جاۓ اور یہ ایمان رکھا جاۓ کہ وہی کارساز ھے اقتدار اعلی اسی کے ہاتھ میں ھے
    اسی کے قوانین پر عمل کرنا ضروری ھے
    اور اس کے قوانین کے مقابلے میں کسی کا قانون کوئی حیثیت نہیں رکھتا_
    قرآن مجید میں ارشاد ھوا
    ترجمہ: تم صرف اسی کی عبادت کیا کرو)سورہ الاسراء :23(
    ترجمہ: اور تمہارا معبود ایک خدا ھے اس کے علاوہ کوئی معبود نہیں ھے)سورہ البقرہ 163(
    ترجمہ: اور جو کوئی اللہ کے ناذل کیۓ ھوۓ) احکام( کے مطابق فیصلہ نہ کرے تو یہی لوگ کافر ہیں) سورہ المائدہ :44(

    اللہ پاک ہی کو منعم حقیقی سمجھا جاۓ اور خلوص دل سے اسکا شکر بجا لایا جاۓ یہ شکر صرف یہی نہیں کہ زباں سے کہہ دیا "یا اللہ تیرا شکر ھے" بلکہ اسکی حقیقی صورت یہ ھے کہ اپنی عبادت و بندگی کا رخ صرف اللہ کی ذات کی طرف پھیر دیا جاۓ اور غیراللہ کی عبادت و بندگی کا اپنی عملی زندگی میں کوئی شائبہ تک نہ رہنے دیا جاۓ
    ہمیں یہ خوب خیال رکھنا چاہیۓ کہ شرک صرف یہ نہیں کہ پتھر یا لکڑی کے بت بنا کر پوجا کی جاۓ ★ بلکہ یہ بھی شرک ھے کہ ہر چھوٹی بڑی حاجت کو پورا کرنے کے لیۓ اللہ پاک کے سوا کسی اور سے لو لگائی جاۓ★ ہر مشکل میں اللہ پاک ہی کو قادر مطلق اور سبب الاسباب سمجھ کر اسی کے فضل و کرم سے اپنی مجبوریوں کا حل تلاش کرنا چاہیۓ بے شمار انسان ایسے ملتے ہیں جو زبانی طور پر تو اللہ پاک پر ایمان لاتے ہیں لیکن عملآ "اپنی اولاد" روزگار" صحت اور دیگر مسائل کو انسانوں کے سامنے اسی عاجزی اور امید سے پیش کرتے ہیں جس کا صرف اور صرف اللہ پاک حق دار ھے
    ★انسان کی اس کمزوری کا بیان اللہ پاک نے یوں فرمایا ھے
    ترجمہ: اور پکڑتے ہیں اللہ کے سواۓ اور حاکم کو شاید ان کی مدد کریں نہ کر سکیں گے انکی مدد اور وہ ان کے حق میں ایک فریق ھو جائیں گے لا حاضر کیۓ ھوۓ )سورہ یاسین 74:75(
    دوسری جگہ فرمایا
    ترجمہ: بھلا کون ھے جو روزی دے تم کو اگر اللہ اپنی روزی بند کر دے) سورہ الملک :21(

    الله پاک هم سب کو شرک سے بچاۓ امین

  2. #2
    AboDanish's Avatar
    AboDanish is offline Senior Member+
    Last Online
    22nd November 2016 @ 09:32 AM
    Join Date
    26 Feb 2016
    Location
    Dera IsmailKhan
    Age
    25
    Gender
    Male
    Posts
    739
    Threads
    48
    Credits
    4,841
    Thanked
    66

    Default

    Bhot hi
    Umdah rahreer he

    ,
    Thanks-Pe-Clik-Karna-Na-Bholein
    .

  3. #3
    Join Date
    16 Aug 2009
    Location
    Makkah , Saudia
    Gender
    Male
    Posts
    29,914
    Threads
    482
    Credits
    150,392
    Thanked
    970

    Default

    Quote oook said: View Post

    Share karneka Shukriya

    Jazak Allah Khair

  4. #4
    oook's Avatar
    oook is offline Member
    Last Online
    12th November 2016 @ 09:48 AM
    Join Date
    29 Feb 2016
    Gender
    Male
    Posts
    62
    Threads
    16
    Credits
    316
    Thanked
    0

    Default

    Thanks friends

  5. #5
    Ishtiaq 211's Avatar
    Ishtiaq 211 is offline Senior Member+
    Last Online
    10th November 2021 @ 06:39 AM
    Join Date
    31 Oct 2013
    Location
    Narowal Punjab
    Age
    33
    Gender
    Male
    Posts
    476
    Threads
    66
    Credits
    32
    Thanked
    19

    Default

    Very Nice

Similar Threads

  1. نکل کر خانقاہوں سے ادا کر رسم شبیری
    By Abdul Rehman44 in forum Design Poetry
    Replies: 43
    Last Post: 12th September 2022, 04:26 AM
  2. ایک رومی سپاہ سالار کا حیرت انگریز انکشاف
    By Sabih Tariq in forum Islamic History aur Waqiat
    Replies: 11
    Last Post: 20th May 2016, 02:00 PM
  3. Replies: 23
    Last Post: 16th March 2014, 08:29 PM
  4. Replies: 13
    Last Post: 19th June 2011, 11:24 PM
  5. Replies: 12
    Last Post: 10th December 2010, 02:30 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •