لسلام علیکم!میں اپنے کیبل آپریٹر سے عاجز آچکا ہوں کیونکہ وہ انتہائی بری سروس فراہم کررہا ہے۔ میں اب یہ چاہتا ہوں کہ میں اپنے گھر کی چھت پر اپنا ذاتی ڈش انٹینا نصب کروں۔ اس سلسلے میں یہاں موجود ان تمام دوستوں سے رہنمائی چاہوں گا جو اس شعبے سے وابستہ ہیں اور اپنے تکنیکی مشوروں سے مستفیض فرمائیں گے۔
براہ کرم مجھے یہ بتائیے کہ کون سا ریسیور مفید رہے گا؟ کیونکہ میں نے صرف پاکستانی چینلز ہی دیکھنے ہیں جو پاک سیٹ ون آر سے دکھائے جاتےہیں۔
اس میں کتنا خرچا آجائے گا ۔
آپ کے قیمتی جواب کا منتظر
سعید تنہاؔ
Bookmarks