Results 1 to 9 of 9

Thread: اسلام کیا ہے؟

  1. #1
    salman-1's Avatar
    salman-1 is offline Senior Member+
    Last Online
    1st August 2023 @ 12:04 PM
    Join Date
    09 Dec 2014
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    220
    Threads
    99
    Credits
    2,658
    Thanked
    32

    Post اسلام کیا ہے؟

    اسلام ، آخری آسمانی دین بلکہ دیگر ادیان کے مقابلہ میں کامل ترین دین ہے ، دینِ اسلام کے ماننے والوں کو مُسلم یا مسلمان کہا جاتا ہے اس وقت دنیا کی کل آبادی میں سے ایک ارب سے زیادہ مسلمان ہیں ۔
    دین اسلام کی رو سے پروردگارِ عالم نے حضرت محمد بن عبد اللہ صلّی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کو انسانوں کی ہدایت کے لئے اپنا آخری رسول بنا کر بھیجا اور اپنے مقرّب فرشتے حضرت جبرائیل امین کے ذریعہ قرآن مجید کو آخری آسمانی کتاب کے عنوان سے پیغمبراکرم صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم پر نازل کیا ۔
    اسلام کی نگاہ میں حضرت آدم ، نوح ، ابراہیم ، اسماعیل ، اسحاق ، یعقوب ، یوسف ، ایوب ، خضر ، موسیٰ ، داود، سلیمان ، زکریا ، یحییٰ اور عیسیٰ علیہم السّلام اور دیگر تمام انبیائے الٰہی عظیم شخصیات اور معصوم افراد تھے جنہوں نے لوگوں کو ایمان کی دعوت دینے میں کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کیا ، انہوں نے لوگوں کو توحید و وحدانیت ، عدل و انصاف ، محبّت ، مساوات اور بھائی چارہ ،عفّت و پاکدامنی ، برائیوں سے دوری اور اجتناب ، اچھے اخلاق ، عبادت اور بندگی نیز روزِ قیامت پر ایمان کی دعوت دی ، انہوں نے ظالموں سے مقابلہ کیا ، اس راستہ میں بہت سے انبیاء درجۂ شہادت پر فائز ہوئے ، سرکارِ دو عالم حضرت ِ محمّد مصطفیٰ صلّی اللہ علیہ و آلہ وسلّم سلسلۂ نبوّت و رسالت کی آخری کڑی ہیں ،آنحضرتﷺ نے گزشتہ انبیاء کی تعلیمات کو زندہ کیا اور انہیں پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
    دینِ اسلام کی بنیاد" توحید " اس کا سب سے اہم رکن "ولایت "اور اس کا سب سے میٹھا پھل "اخلاقی محاسن "اور مکارم ہیں ۔ دینِ اسلام کی رو سے پروردگارِعالم نے آئمّۂ معصومین علیہم السّلام کو اس لئے امامت کی ذمّہ داری سونپی ہے تاکہ وہ پیغمبراکرم ﷺ کی رحلت کے بعد امّت کی ولایت اور ہدایت کا بیڑا اٹھائیں، سلسلۂ امامت کی پہلی فرد پیغمبراکرمﷺ اور آخری فرد حضرت مھدیٔ موعود ہیں۔ قرآنی آیات اور اسلامی عقائد کی رو سے حضرت عیسیٰ مسیح (ع) کو سولی پر نہیں لٹکایا گیا بلکہ وہ آسمان پر عروج کر گئے ہیں اور آخری زمانہ میں آسمان سے نیچے اتریں گے اور امام مھدی(عج) کے انقلاب میں ، عدل و انصاف پر مبنی عالمی حکومت کے قیام میں ان کی مدد فرمائیں گے ۔ اسلامی عقائد کی رو سے انسان جاوید اور پایندہ ہے ،موت کی وجہ سے اس کی زندگی ختم نہیں ہوتی بلکہ اس دنیا کے خاتمہ کے بعد ایک دوسری دنیا بھی ہے جہاں نیک کردار اور اچھے لوگ جنّت میں جائیں گے انہیں ان کے اعمال کا بہترین صلہ دیا جائے گا ، بد کردار اور برے لوگ جہنّم میں داخل ہوں گے
    وہ اپنے ظلم و ستم اور برے اعمال کی سزا پائیں گے۔
    ہر وہ شخص جو دل سے شہادتین (خدا کی وحدانیت اور پیغمبراکرمﷺ کی رسالت) پر اعتقاد رکھے اور زبان سے اس کا اقرار بھی کرے ، مسلمان شمار ہوتا ہے ، اوراس پر اسلام کے تمام احکام جاری ہوتے ہیں۔

  2. #2
    shoroibrahim's Avatar
    shoroibrahim is offline Advance Member
    Last Online
    25th August 2021 @ 12:38 AM
    Join Date
    31 Dec 2013
    Location
    hyderabad
    Gender
    Male
    Posts
    7,801
    Threads
    72
    Credits
    587
    Thanked
    146

    Default

    SubhanAllah...

  3. #3
    Raza 834 is offline Advance Member
    Last Online
    22nd July 2021 @ 06:46 PM
    Join Date
    10 Dec 2013
    Location
    talwandi kasur
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    1,615
    Threads
    64
    Credits
    2,452
    Thanked
    96

    Default

    jazak Allah

  4. #4
    Awesome_Boy's Avatar
    Awesome_Boy is offline Senior Member+
    Last Online
    11th October 2016 @ 03:15 PM
    Join Date
    22 Apr 2013
    Location
    Islamabad
    Gender
    Male
    Posts
    7,772
    Threads
    258
    Credits
    6,794
    Thanked
    1013

    Default

    جزاک اللہ خیرا

  5. #5
    M.shawal's Avatar
    M.shawal is offline Advance Member
    Last Online
    8th February 2020 @ 11:57 AM
    Join Date
    15 Apr 2016
    Location
    Dera ismailkhan
    Age
    39
    Gender
    Male
    Posts
    6,306
    Threads
    414
    Credits
    8,468
    Thanked
    315

    Default

    Quote salman-1 said: View Post
    اسلام ، آخری آسمانی دین بلکہ دیگر ادیان کے مقابلہ میں کامل ترین دین ہے ، دینِ اسلام کے ماننے والوں کو مُسلم یا مسلمان کہا جاتا ہے اس وقت دنیا کی کل آبادی میں سے ایک ارب سے زیادہ مسلمان ہیں ۔
    دین اسلام کی رو سے پروردگارِ عالم نے حضرت محمد بن عبد اللہ صلّی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کو انسانوں کی ہدایت کے لئے اپنا آخری رسول بنا کر بھیجا اور اپنے مقرّب فرشتے حضرت جبرائیل امین کے ذریعہ قرآن مجید کو آخری آسمانی کتاب کے عنوان سے پیغمبراکرم صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم پر نازل کیا ۔
    اسلام کی نگاہ میں حضرت آدم ، نوح ، ابراہیم ، اسماعیل ، اسحاق ، یعقوب ، یوسف ، ایوب ، خضر ، موسیٰ ، داود، سلیمان ، زکریا ، یحییٰ اور عیسیٰ علیہم السّلام اور دیگر تمام انبیائے الٰہی عظیم شخصیات اور معصوم افراد تھے جنہوں نے لوگوں کو ایمان کی دعوت دینے میں کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کیا ، انہوں نے لوگوں کو توحید و وحدانیت ، عدل و انصاف ، محبّت ، مساوات اور بھائی چارہ ،عفّت و پاکدامنی ، برائیوں سے دوری اور اجتناب ، اچھے اخلاق ، عبادت اور بندگی نیز روزِ قیامت پر ایمان کی دعوت دی ، انہوں نے ظالموں سے مقابلہ کیا ، اس راستہ میں بہت سے انبیاء درجۂ شہادت پر فائز ہوئے ، سرکارِ دو عالم حضرت ِ محمّد مصطفیٰ صلّی اللہ علیہ و آلہ وسلّم سلسلۂ نبوّت و رسالت کی آخری کڑی ہیں ،آنحضرتﷺ نے گزشتہ انبیاء کی تعلیمات کو زندہ کیا اور انہیں پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
    دینِ اسلام کی بنیاد" توحید " اس کا سب سے اہم رکن "ولایت "اور اس کا سب سے میٹھا پھل "اخلاقی محاسن "اور مکارم ہیں ۔ دینِ اسلام کی رو سے پروردگارِعالم نے آئمّۂ معصومین علیہم السّلام کو اس لئے امامت کی ذمّہ داری سونپی ہے تاکہ وہ پیغمبراکرم ﷺ کی رحلت کے بعد امّت کی ولایت اور ہدایت کا بیڑا اٹھائیں، سلسلۂ امامت کی پہلی فرد پیغمبراکرمﷺ اور آخری فرد حضرت مھدیٔ موعود ہیں۔ قرآنی آیات اور اسلامی عقائد کی رو سے حضرت عیسیٰ مسیح (ع) کو سولی پر نہیں لٹکایا گیا بلکہ وہ آسمان پر عروج کر گئے ہیں اور آخری زمانہ میں آسمان سے نیچے اتریں گے اور امام مھدی(عج) کے انقلاب میں ، عدل و انصاف پر مبنی عالمی حکومت کے قیام میں ان کی مدد فرمائیں گے ۔ اسلامی عقائد کی رو سے انسان جاوید اور پایندہ ہے ،موت کی وجہ سے اس کی زندگی ختم نہیں ہوتی بلکہ اس دنیا کے خاتمہ کے بعد ایک دوسری دنیا بھی ہے جہاں نیک کردار اور اچھے لوگ جنّت میں جائیں گے انہیں ان کے اعمال کا بہترین صلہ دیا جائے گا ، بد کردار اور برے لوگ جہنّم میں داخل ہوں گے
    وہ اپنے ظلم و ستم اور برے اعمال کی سزا پائیں گے۔
    ہر وہ شخص جو دل سے شہادتین (خدا کی وحدانیت اور پیغمبراکرمﷺ کی رسالت) پر اعتقاد رکھے اور زبان سے اس کا اقرار بھی کرے ، مسلمان شمار ہوتا ہے ، اوراس پر اسلام کے تمام احکام جاری ہوتے ہیں۔
    جزاک اللہ خیر
    (ہر دوسرے انسان کی مدد)

  6. #6
    Join Date
    16 Aug 2009
    Location
    Makkah , Saudia
    Gender
    Male
    Posts
    29,910
    Threads
    482
    Credits
    148,896
    Thanked
    970

    Default

    جزاك الله خير

  7. #7
    Net_master is offline Member
    Last Online
    17th March 2022 @ 07:56 PM
    Join Date
    20 Mar 2015
    Location
    Pindi bhattian
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    661
    Threads
    62
    Thanked
    18

    Default

    بہت خوب بھائی جی

    Sent from my QMobile i2 using Tapatalk

  8. #8
    GujratCity's Avatar
    GujratCity is offline Advance Member
    Last Online
    23rd March 2024 @ 05:44 PM
    Join Date
    30 Jun 2012
    Location
    Gujrat > London
    Gender
    Male
    Posts
    2,754
    Threads
    389
    Credits
    7,690
    Thanked
    255

    Default

    MashaAllah

  9. #9
    Join Date
    24 Aug 2013
    Location
    MinwaLi
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    6,140
    Threads
    374
    Credits
    10,141
    Thanked
    442

    Default

    جزاک اللہ
    بہت اعلیٰ
    بہت پیاری معلومات شیئر کی ہے
    شیئر کرنے کا بہت شکریہ
    Never Stop Learning And Growing

Similar Threads

  1. Replies: 66
    Last Post: 27th January 2016, 11:36 AM
  2. Replies: 10
    Last Post: 18th April 2015, 11:59 AM
  3. Replies: 0
    Last Post: 30th September 2012, 09:34 AM
  4. Replies: 5
    Last Post: 26th April 2012, 07:18 AM
  5. Replies: 8
    Last Post: 23rd October 2011, 11:52 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •