Results 1 to 2 of 2

Thread: دنیا کا طویل ترین روزہ

  1. #1
    abdul6616's Avatar
    abdul6616 is offline Advance Member
    Last Online
    15th April 2024 @ 02:21 PM
    Join Date
    13 May 2014
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    1,394
    Threads
    291
    Credits
    6,161
    Thanked
    103

    Default دنیا کا طویل ترین روزہ



    دنیا کا طویل ترین روزہ آئس لینڈ میں جبکہ مختصر ترین چلی میں ہوگا

    الاسکا اور فن لینڈکے مسلمانوں سعودی عرب یا کسی دوسرے اسلامی ملک کے اوقات کے مطابق سحروافطار کریں گے

    رمضان المبارک کا آغاز پاکستان میں منگل یا بدھ سے جبکہ سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں پیر یا منگل سے ہورہا ہے - پاکستان میں روزوں کا دورانیہ لگ بھگ 16 گھنٹے یا اس سے زائد ہی ہوگا جبکہ یورپی ملک آئس لینڈ کے مسلمان طویل ترین روزہ رکھیں گے جوکہ 22 گھنٹے طویل ہوگا۔ آئس لینڈمیں روزے کا آغاز صبح ایک بج کر 45 منٹ پر ہوگا جبکہ افطار کا وقت نصف شب کو ہوگا، آئس لینڈ کے بعد دوسرے پر سوئیڈن ہے جہاں پر روزوں کا دورانیہ 21 گھنٹے 58 منٹ ہوگا، جس کے بعد ناروے 20 گھنٹے 45 منٹ، ڈنمارک 20 گھنٹے 21 منٹ اور ہالینڈ 19 گھنٹے 8 منٹ کے ساتھ سرفہرست ہیں۔
    اسی طرح دنیا میں روزے کا سب سے کم دورانیہ وسطی امریکی ملک چلی میں ہوگا جو کہ 11 گھنٹے 30 منٹ ہوگا، جس کے بعد جنوبی افریقہ ہے جہاں یہ دورانیہ 12 گھنٹے 06 منٹ ہوگا، جبکہ پاپوا نیو گنی میں 12 گھنٹے 10 منٹ، ارجنٹائن میں 12 گھنٹے 21 منٹ اور آسٹریلیا میں 12 گھنٹے 38 منٹ ہوگا۔
    ہندوستان میں 17 گھنٹے 11 منٹ، مراکش میں 17 گھنٹے 12 منٹ، عراق میں 16 گھنٹے 24 منٹ، الجزائر میں ساڑھے 17 گھنٹے، میکسیکو میں لگ بھگ 17 گھنٹے، اردن میں 17 گھنٹے 31 منٹ، لبنان میں ساڑھے 17 گھنٹے، سعودی عرب میں 16 گھنٹے 13 منٹ، ایران میں 16 گھنٹے 19 منٹ، مصر میں 16 گھنٹے 6 منٹ، فلسطین میں 17 گھنٹے 39 منٹ اور امریکا میں 16 گھنٹے 44 منٹ طویل ہوگا۔
    امریکی ریاست الاسکا کے علاقے جونا میں مسلمان روزہ رکھنے کے بعد افطار کیسے کریں گے جہاں سورج آدھی رات کے بعد بھی آسمان پر نظر آرہا ہوتا ہے، یا فن لینڈ کے شمالی علاقوں میں جہاں موسم گرما کے دوران پورے 2 ماہ تک سورج غروب ہی نہیں ہوتا۔ مقامی علماءنے گزشتہ سال فتویٰ جاری کیا تھا کہ مقامی مسلمان کسی اور ملک کے سورج طلوع و غروب ہونے کے اوقات کے مطابق روزہ رکھ سکتے ہیں۔ اسلامک سینٹر آف ناردرن ناروے نے ایک فتویٰ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ مقامی مسلمانوں کو آپشن دیا گیا کہ اگر ناروے میں روزے کا دورانیہ بیس گھنٹوں سے تجاوز کرے تو وہ مکہ مکرمہ میں رمضان کے نظام الاوقات پر عمل کرتے ہوئے روزہ رکھ سکتے ہیں۔
    امریکا میں بھی علماءنے بھی اس سے ملتا جلتا فتویٰ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو مسلمان الاسکا کے انتہائی شمالی خطے میں رہتے ہیں وہ کسی اور ملک کے سورج طلوع اور غروب ہونے کے اوقات کے مطابق سحر اور افطار کرسکتے ہیں۔

  2. #2
    M.shawal's Avatar
    M.shawal is offline Advance Member
    Last Online
    8th February 2020 @ 11:57 AM
    Join Date
    15 Apr 2016
    Location
    Dera ismailkhan
    Age
    40
    Gender
    Male
    Posts
    6,306
    Threads
    414
    Credits
    8,468
    Thanked
    315

    Default

    بہت شکریہ بہت اچھا تھریڈ
    (ہر دوسرے انسان کی مدد)

Similar Threads

  1. دنیا کا تیز ترین سویلین طیارہ
    By sajjad80 in forum General Knowledge
    Replies: 7
    Last Post: 10th November 2016, 12:54 AM
  2. Replies: 4
    Last Post: 9th January 2013, 04:44 PM
  3. Replies: 1
    Last Post: 12th December 2011, 08:55 PM
  4. Replies: 0
    Last Post: 10th August 2011, 07:24 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •