السلام علیکم
محترم بھائیوں اور بہنوں، اللہ کا کرم اور احسان ہے کہ اللہ تعالیٰ نےہمیں ایک بار پھر رمضان المبارک کی سعادت حاصل کرنے کا موقع نصیب فرمایا۔ ذرا سوچیں کہ ہم گیارہ مہینے ہر طرح کی حلال چیزیں کسی بھی وقت جتنا چاہیں کھا سکتے ہیں اور کھاتے ہیں، بس صرف ایک مہینے کے لئے اللہ تعالیٰ نے سحری کے بعد سے افطار کے وقت تک کھانے پینے اور جائز چیزوں سے منع فرمایاجو کہ تقریباً پندرہ گھنٹے بنتے ہیں اور ان پندرہ گھنٹوں میں ہم چند گھنٹے سونے میں بھی گزار دیتے ہیں۔
سحری میں خصوصی طور پر کھانے پینے اور پھر افطار میں بھی کھانے پینے کے خصوصی انتظامات اور پھر رات کے کھانے کا احتمام ذرا سوچیں تو اللہ تعالیٰ نے رمضان ہمارے لئے کتنا آسان رکھا اور ہر نیکی کا اجر و ثواب بڑھا دیا ایک نفل کا ثواب فرض کے برابر کردیا اور فرض کا ثواب ستر گنابڑھا دیا اس طرح چند گھنٹے کھانے پینے اورجائز چیزوں سے پرہیز کرکے عبادت کرلی جائے تو ہمارے نامے اعمال میں کتنا اضافہ ہوجاتا ہے۔ ذرا سوچیں کہ اللہ تعالیٰ ہم پر کتنا مہربان ہے ۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو رمضان المبارک کی قدردانی نصیب فرمائے۔ آمین
Bookmarks