i love sahabah said:
اللہ تعالی نے حکم فرمایا..ان پر درود بھی بھیجو اور بہت سلام بھی..کن پر؟حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر..اللہم صل وسلم علی سیدنا محمد..بھائیو!جس کے پاس "محمد"نہیں اس کے پاس کچھ بھی نہیں صلی اللہ علیہ وسلم..جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے "محروم"ہے..وہ "شقی"ہے بدبخت،بدنصیب،خالی ہاتھ خالی دامن..خواہ وہ دنیا بھر کا بادشاہ ہو یا بڑا سائنسدان..وہ ارب پتی تاجر ہو یاکھرب پتی صنعتکار..وہ جانوروں سے زیادہ محروم..وہ عقل سے محروم وہ ہر کامیابی سے محروم..دنیا میں چیزیں ایجاد کرنا کوئی کمال نہیں..یہ ایک ضرورت ہے..انسان تو انسان جانور بھی ایجادات کرتے ھیں..مکڑی کا جالا دیکھیں ، چڑیاکا گھونسلا دیکھیں..جنگل کے غار دیکھیں..شہد کا چھتہ دیکھیں..بہت زیادہ مال جمع کرنا کمال نہیں..ایک لال بیگ بھی بہت سی گندگی پر قابض ہوجاتا ہے..اور شیش ناگ بھی کھربوں کے خزانے پر کنڈلی مار بیٹھتا ہے .. کمال یہ ہے کہ کوئی انسان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو پا لے..حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو پہچان لے..حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا کلمہ پڑھ لے اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے نسبت جوڑ لے..اب یہ ترقی، کامیابی،عقل اور روشنی کے راستے پر آگیا..اب آگے جس کی مرضی..جتنا بلند ہونا چاہے..حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہوتا جائے،قریب ہوتا جائے..یہاں تک کہ جان،مال،اولاد سے بھی زیادہ ان کو اپنا محبوب بنالے .. صلی اللہ علیہ وسلم..
مکتوبِ خادم
مولانا مسعود اظہر دامت برکاتہم
[CENTER][IMG]http://i40.tinypic.com/96bajp.jpg[/IMG][/CENTER]
Bookmarks