Results 1 to 9 of 9

Thread: ye Tehreer sub ko parni chaye aur amal krna chaye read it first...

  1. #1
    Muhammad7861's Avatar
    Muhammad7861 is offline Advance Member
    Last Online
    11th July 2019 @ 09:25 PM
    Join Date
    15 Feb 2014
    Location
    qaim bharwana
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    3,621
    Threads
    209
    Credits
    4,189
    Thanked
    559

    Default ye Tehreer sub ko parni chaye aur amal krna chaye read it first...

    ایک پراپرٹی ڈیلر نے اخبار میں اشتہار پڑھا مکان براۓ فروخت اس نے مکان کا وزیٹ کیا اور ھمرا اس پارٹی کو لے کر گیا جو مطلوبہ مکان خریدنا چاہتی تھی جیسے ھی یہ لوگ اس گھر کے دروازے پر پہنچے ایک عمر رسیدہ بزرگ نے انھیں اندر آنے کی دعوت دی اور ڈرائنگ روم میں بیٹھنے کا کہا کچھ دیر بعد ایک عمر رسیدہ خاتون خانہ چاۓ کی ٹرالی ٹیبل سجاۓ ھوۓ ان لوگوں کی طرف آ رھی تھی جس پر چاۓ کے علاوہ گاجر کا حلوہ ،نمکو ،بسکٹ اور کچھ مٹھائی رکھی ہوئی تھی
    وہ دونوں میاں بیوی ہمارے سامنے بیٹھ گئے اور ھمیں چاۓ نوش کرنے کی اجازت دینے لگے میں نے ان سے کہا ھماری آج پہلی ملاقات ہے اور ھم مکان کی بات چیت کرنے آے ھیں اور آپ نے اتنا تکلف کیوں کیا ؟
    بابا جی نے دھیمے سے لہجے میں کہا بیٹا آپ چاۓ نوش فرمائیں مکان کی بات بعد میں هوتی رھے گی ھم سب لوگ چاۓ سے لطف اندوز ہوتے رھے اور ساتھ کچھ گفتگو کرتے رھے کچھ دیر بعد چاۓ وغیرہ پی کر میں نے بابا جی سے پوچھا آپ مکان کی بات کریں یہ مکان آپ کتنے میں دیں گے ؟ تو بابا جی نے کہا مکان کی قیمت پچاس لاکھ روپے ہے میں خیران هو کر بولا بابا جی آپ کا مکان تو تیس لاکھ روپے کا بھی نہیں اور آپ پچاس لاکھ مانگ رھے ھیں ؟ خیرت کی بات ہے آپ نے ھمیں چاۓ پلا کر ھم پر احسان کیا ہے اور مکان کی قیمت بھی بہت زیادہ مانگی ہے لہٰذا ھمارا سودا نہیں هو سکتا تو بابا جی نے کہا کوئی بات نہیں یہ کھانا پینا انسان اپنے نصیب کا کھاتا ہے ۔ خیر ھم دو تین گھنٹے وہاں گزار کر خالی ھاتھ واپس لوٹ آے ۔
    تین مہینے بعد میں نے اخبار میں پھر سے اسی مکان کی فروخت کا اشتہار پڑھا اور تعجب ھوا کے ابھی تک بابا جی کا مکان نہیں بکا دوبارہ رابطہ کرنے کے لئیے ایک دوسری پارٹی کو ساتھ لے کر بابا جی کا مکان دیکھنے چلا گیا جیسے ھی دروازہ کھٹکھٹایا تو بابا جی نے پر تپاک طریقے سے اندر آنے کی دعوت دی اور ھمیں ڈرائنگ روم میں بٹھایا اور کچھ دیر بعد وھی خاتون خانہ چاۓ کی ٹرالی ٹیبل لے کر
    ھماری طرف آ رھی تھی
    Continue #2
    Main life mein har kaam ek baar zaroor karta hoon ... aur joh kaam pasand aaya na ... usse do baar karta hoon

  2. #2
    Muhammad7861's Avatar
    Muhammad7861 is offline Advance Member
    Last Online
    11th July 2019 @ 09:25 PM
    Join Date
    15 Feb 2014
    Location
    qaim bharwana
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    3,621
    Threads
    209
    Credits
    4,189
    Thanked
    559

    Default

    میں نے بے ساختہ لہجے میں کہا بابا جی آپ اتنا تکلف کیوں کرتے ھیں آپ مکان کتنے میں بیچنا چاھتے ھیں بابا جی نے کہا آپ چاۓ نوش فرمائیں مکان کی بات بعد میں کرتے ھیں ۔ پہلے کی مرتبہ اس بار بھی چاۓ وغیرہ پینے بعد کچھ گفتگو ھوئی اور بابا جی سے مکان کی بات کرنا چاہی تو بابا جی نے پھر پچاس لاکھ کی ڈیمانڈ کر دی مجھے غصہ بھی آیا اور خیرت بھی ہوئی کے یہ بابا جی دماغی مریض لگتے ھیں ھم نے اجازت طلب کی اور وہاں سے واپس آ گئے ۔ اس بات کو کافی ماہ گزر گئے میرا ایک دوست جو پراپرٹی ڈیلر تھا اس کا مجھے فون آیا اور اس نے کہا ایک مکان مل رھا ہے کافی سستا ہے اگر ارادہ ہے تو چلو ساتھ تمہیں مکان دکھا دوں میں نے کہا چلو چلتے ھیں جب میں اس کے ساتھ گیا تو وہ ووھی مکان تھا جو بابا جی کا تھا میں نے اپنے دوست کو ہنستے ھوے بتایا یہ بابا جی کا مکان ہے اور وہ بابا جی پاگل ھیں شاید پھر میں نے اپنے دوست کو پچھلے دونوں واقعیات سناۓ تو اس دوست نے کہا اس بات میں کچھ نہ کچھ راز تو ضرور ہے چلو پتا کرتے ھیں
    ھم نے دروازہ کھٹکھٹایا تو بابا جی کی نظر مجھ پر پڑی انہوں نے مجھے گلے سے لگایا اور پہلے کی مرتبہ اس بار بھی اندر آنے کی دعوت دی اور ڈرائنگ روم میں ھمیں لے گئے کچھ دیر بعد ووھی خاتون چاۓ کی ٹرالی ٹیبل ھماری طرف لاتی ہوئی دکھائی دیں بابا جی نے ھمیں چاۓ نوش کرنے کا کہا ۔ میرے دوست نے کہا بابا جی آج ھم چاۓ تب تک نہیں پئیں گے جب تک آپ ھمیں یہ نہیں بتاتے کے آپ مکان کی فروخت کا اشتہار دیتے رہتے ھیں لیکن مکان فروخت نہیں کرتے اور جو مکان خریدنے آتا ہے اس کی تواضح کر کے اسے بھیج دیتے ھیں آخر ماجرا کیا ہے ؟
    یہ بات سن کر بابا جی نے اپنی بیوی کی طرف دیکھا اور اداسی والی نگاہوں سے میری طرف پلٹے اور کہا ھم نے مکان نہیں بیچنا ھم صرف یہ چاھتے ھیں کے ہمارے گھر کوئی آتا جاتا رھے ھم کسی سے بات چیت کرتے رہیں اور کوئی ھم سے باتیں کرے ھم بوڑھے ھیں لا چار ھیں ھمارے 3 بیٹے ھیں جنھیں ھم نے اچھی تعلیم دلوائی وہ ملک سے باھر ھیں لیکن ہمارے لئیے نہ ہونے کے برابر ھیں ھم اکیلے پن کی وجہ سے اپنے آپ کو اس گھر کی دیواروں کو دیکھ دیکھ کر اکتا گئے ھیں اس لئیے ھم نے سوچا ھم اپنی اس اداسی کو لوگوں کی تواضح سے ختم کریں ان کی باتیں سن کر میرا دل پسیج گیا اور میں سوچا بڑھاپا اور اکیلا پن ان دونوں چیزوں کے ساتھ زندگی کس قدر کٹھن ہے بابا جی نے کہا بیٹا دنیا کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئیے سب کچھ پاس ہے لیکن بڑھاپے میں اولاد کا سہارا ہی ساتھ دیتا ہے ۔

  3. #3
    hadsee's Avatar
    hadsee is offline Advance Member
    Last Online
    31st July 2022 @ 07:34 PM
    Join Date
    09 Aug 2014
    Location
    Lahore
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    850
    Threads
    122
    Credits
    2,212
    Thanked
    53

    Default

    Bohat achay

  4. #4
    Payara ktk's Avatar
    Payara ktk is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd September 2018 @ 03:12 PM
    Join Date
    22 Oct 2015
    Location
    Kkk
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    397
    Threads
    21
    Credits
    1,091
    Thanked
    25

    Default

    Nice thread
    Anky jo dakti hy, lab pa ata nhi ,

    a dunya kia hy, s ma kia ho raha hy,

  5. #5
    Anees.Khan is offline Member
    Last Online
    6th October 2016 @ 09:01 PM
    Join Date
    18 Dec 2014
    Location
    @itdunya.com
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    6,040
    Threads
    333
    Thanked
    627

    Default

    جزاک اللہ
    بہت دنوں بعد آپکی پوسٹنگ دیکھنے کو ملی ہے وہ بھی اتنی پیاری
    بہت شکریہ

  6. #6
    Muhammad7861's Avatar
    Muhammad7861 is offline Advance Member
    Last Online
    11th July 2019 @ 09:25 PM
    Join Date
    15 Feb 2014
    Location
    qaim bharwana
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    3,621
    Threads
    209
    Credits
    4,189
    Thanked
    559

    Default

    Quote Anees b said: View Post
    جزاک اللہ
    بہت دنوں بعد آپکی پوسٹنگ دیکھنے کو ملی ہے وہ بھی اتنی پیاری
    بہت شکریہ
    Ab se permanent rahu ga

  7. #7
    Saima_Anwar's Avatar
    Saima_Anwar is offline Senior Member+
    Last Online
    6th November 2016 @ 10:45 AM
    Join Date
    24 Aug 2014
    Gender
    Female
    Posts
    3,867
    Threads
    281
    Credits
    9,275
    Thanked
    734

    Default

    بہت اچھى تحرير ہے_
    پر میں ايک بات ضرور كہونگى جو آپ كے تحرير سے بلكل سيم سيم ہے اگر آپ مشاہده كريں مشاہده تو دور كى ہے بلكہ اپنے گھر میں اپنى ماں كو ديكھيئے ہفتہ يا مہينے میں ايک دن ضرور آپ كے دادا دادى يعنى اپنى بوڑھى ماں باپ كے گھر جاتى ہے اور جب آپ كے والد آپ كے امى سے كہتے ہے كہ كدھر جاتى ہو تو وه آرام سے كہتى ہے كہ باپ كے گھر_
    عورت چاہيں جنتى بھى بوڑھى ہو وه ماں باپ كے گھر ضرور جاتى ہیں_
    پر ہم نے كبھى كبھى بلكہ كبھى كبھى ديكھے ہونگے كہ ايک مرد يہ كہتے ہوئى كہتا ہیں كہ چلو آج ماں باپ كے گھر چلتے ہیں_ _ _

  8. #8
    Muhammad7861's Avatar
    Muhammad7861 is offline Advance Member
    Last Online
    11th July 2019 @ 09:25 PM
    Join Date
    15 Feb 2014
    Location
    qaim bharwana
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    3,621
    Threads
    209
    Credits
    4,189
    Thanked
    559

    Default

    Quote Saima_Anwar said: View Post
    بہت اچھى تحرير ہے_
    پر میں ايک بات ضرور كہونگى جو آپ كے تحرير سے بلكل سيم سيم ہے اگر آپ مشاہده كريں مشاہده تو دور كى ہے بلكہ اپنے گھر میں اپنى ماں كو ديكھيئے ہفتہ يا مہينے میں ايک دن ضرور آپ كے دادا دادى يعنى اپنى بوڑھى ماں باپ كے گھر جاتى ہے اور جب آپ كے والد آپ كے امى سے كہتے ہے كہ كدھر جاتى ہو تو وه آرام سے كہتى ہے كہ باپ كے گھر_
    عورت چاہيں جنتى بھى بوڑھى ہو وه ماں باپ كے گھر ضرور جاتى ہیں_
    پر ہم نے كبھى كبھى بلكہ كبھى كبھى ديكھے ہونگے كہ ايک مرد يہ كہتے ہوئى كہتا ہیں كہ چلو آج ماں باپ كے گھر چلتے ہیں_ _ _
    Apki bt bhi teak ha par mard aur aurat dono ksi se kum ni Mard Mardo ki side laita ha aur aurat..... Hope you understand

  9. #9
    Anees.Khan is offline Member
    Last Online
    6th October 2016 @ 09:01 PM
    Join Date
    18 Dec 2014
    Location
    @itdunya.com
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    6,040
    Threads
    333
    Thanked
    627

    Default

    Quote muhammad7861 said: View Post

    Ab se permanent rahu ga
    Mujha Bhi Andaza ho gya ha Apka Avatar jo change ho gya ha

Similar Threads

  1. 1 APP Chaye
    By memon123 in forum Mobile phones problems and Help Zone
    Replies: 4
    Last Post: 4th December 2015, 06:30 PM
  2. Solved ap ke help chaye bro
    By waqaskhan722 in forum Solved Problems (IT)
    Replies: 19
    Last Post: 16th August 2012, 11:07 PM
  3. Dard Naak Tehreer (must read)
    By Fahim Shah in forum Halat-e-Hazra
    Replies: 6
    Last Post: 27th March 2010, 11:20 AM
  4. Help Chaye Plz
    By Ash3479 in forum Ask an Expert
    Replies: 1
    Last Post: 27th August 2008, 09:38 PM

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •