msbf said:
پہلی چار لائنوں میں کچھ الفاظوں کی کمی بیشی ہو جائے تو کوئی حرج نہیں
باقی چار لائنوں میں عقائد کی غلطی ہے:
(1) مندر ڈھا دے
تو یہ صحیح ہے، غیر مسلم اسلامی حکومت میں جزیہ دے کر رہ سکتے ہیں، اور ان کو اپنے باطل کفریہ مذہب کی دعوت دینے کی اجازت نہیں، اور شرک کے اڈوں کوڈھا دینا چاہئے۔۔
(2) مسجد ڈھا دے
استغفراللہ، اگر مسجدوں میں نماز پڑھنے سے روکنے والے کو ظالم کہا گیا ہے تو مسجد کو ڈھانے والے کا کیا گناہ ہو گا؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(3) باقی بندوں کا دل خوامخواہ ان سے برا سلوک اور غیر اخلاقی رویوں سے نہیں توڑنا چاہئے یہ بات تو ٹھیک ہے، لیکن اگر کسی کا دل ایمان و توحید کی دعوت دینے سے ٹوٹتا ہے تو سو بار ٹوٹتا رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(4) اللہ تعالیٰ کی محبت تو دل میں ہونی چاہئے لیکن انسان کا عقیدہ یہ ہو کہ رب تعالیٰ اپنے عرش پر مستوی ہے اور کیفیت ہمیں معلوم نہیں جیسے اس کی شان کو لائق ہے، اور رب تعالیٰ ہمارے ساتھ ہوتا ہے، جیسے اس کی شان کو لائق ہے۔
Bookmarks