امید ہے تمام ممبرز ٹھیک ہوں گے
آج میں آپ سب کو فالسہ ؛ اور اس کے فوائد کے
بارے میں بتاؤں گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فالسہ کے غذائی فوائد
Name:  article-1-9.jpg
Views: 169
Size:  15.4 KB

فالسہ براعظم ایشیا کا مقبول ترین پھل ہے ؛ اس کا ذائقہ شیریں اور ترش ہوتا ہے
گرمیوں کے موسم میں فالسہ ایک بہت بڑی نعمت ہے
فالسہ میں لذت کے علاوہ بے شمار طبی اور غذائی فوائد پائے جاتے ہیں
فالسے کا شربت بلڈ پریشر اور سر درد میں فائدہ مند ہے
شدید لو اور گرمی میں فالسے کا شربت سن اسٹروک سے محفوظ رکھتا ہے
فالسہ جگر کے امراض میں اور یرقان کے مریضوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے
فالسہ معدہ ؛ جگر اور دل کو طاقت دیتا ہے
گرمی کے بخار کو فائدہ دیتا ہے
فالسے کے پانی سے غرارے کرنے سے خناق کو فائدہ ہوتا ہے
عوتوں کی مخصوص بیماریاں ؛ مثلاً لیکوریا اور سیلان ِ الرحم میں مفید ہے
ذیابطیس کے لیے فالسے کے درخت کا چھلکا پانچ تولے رات پانی میں
بھگو دیں اور صبح مل چھان کر مریض کو کم از کم پانچ روز تک پلائیں
اس سے شوگر کنڑول ہو جاتا ہے
٭٭٭
اللہ نگہبان