usmananees said:
مولا علی
سخن کے قلم سے میں حرف_ جلی لکھوں گا
عین ایمان اسے پھر یوں سچا ولی لکھوں گا
پسر کےجس کو گلشن_ زہرا کی کلی لکھوں گا
تلخی_ زيست میں مصری کی ڈلی لکھوں گا
لکھنے والا ہوں تو کچھ بات بھلی لکھوں گا
مدینہ_علم کی جو کبھی بات چلی لکھوں گا
جود و سخا جن کی گودوں میں پلی لکھوں گا
کہ جن کے شہر کو بھی جنت کی گلی لکھوں گا
جس نے چہرہ_ باطل پہ کالک تھی ملی لکھوں گا
نام لینے سے جنکا میری مشکل تھی ٹلی لکھوں گا
بعد لکھنے کے عثماں نام_ خدا اور پھر نام_ محمد
تیسرا پھر تو فقط مشکل کشا مولا علی لکھوں گا
عثمان انیس
Bookmarks