Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 13

Thread: حضرت محمدﷺ بحیثیت باپ

  1. #1
    AsifSattarvi's Avatar
    AsifSattarvi is offline Advance Member
    Last Online
    12th October 2022 @ 02:54 PM
    Join Date
    20 May 2012
    Gender
    Male
    Posts
    6,594
    Threads
    104
    Credits
    30,058
    Thanked
    960

    Default حضرت محمدﷺ بحیثیت باپ

    حضرت محمدﷺ بحیثیت باپ۔

    آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اولاد سے جنس کی تفریق کیے بغیر یکساں محبت کرتے تھے۔
    آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اولادِ نرینہ زیادہ دیر زندہ نہ رہ سکی مگر اس کے باوجود آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیٹیوں سے کوئی نفرت و عناد کا جذبہ نہ رکھا
    جس طرح اس وقت عرب معاشرے میں رائج تھا، بلکہ آپ اپنی بیٹیوں سے بہت پیار کرتے اور ان کے ساتھ شفقت سے پیش آتے تھے۔
    اکثر اپنی اولاد کو ملنے کی غرض سے تشریف لے جاتے اور ان سے بے پناہ محبت و شفقت کا اظہار فرماتے تھے۔

    یہاں تک کہ خادمِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (حضرت انؓس)فرماتے ہیں کہ
    میں نے رسول اللہ ﷺ سے زیادہ ، بال بچوں پر شفقت کرنے والا نہیں دیکھا”۔
    سیدنا انس ؓ سے ہی ایک اور واقعہ منقول ہے جس میں رسول ﷺ کی پدری شفقت و محبت کا بھرپور اظہار ہے۔
    آپؓ بیان کرتے ہیں کہ
    “(حضور ﷺ کے بیٹے)ابراہیمؓ مدینہ کے بالائی مضافات میں دودھ پیتے تھے۔
    آپ ﷺ وہاں تشریف لے جاتے اور ہم حضور ﷺ کے ساتھ ہوتے۔
    حضور ﷺگھر میں داخل ہوتے تو وہاں دھواں ہوتا تھا، کیونکہ ان (ابراہیمؓ) کا رضاعی باپ لوہار تھے۔
    آپ ﷺ اس وقت ابراہیمؓ کو اٹھاتے، انھیں چومتے اورپھر واپس جاتے’’۔

    حضور ﷺ کے یہ بیٹے حضرت ابراہیم ؓانتہائی کم عمری میں ہی انتقال کرگئے ۔ جب ابراہیم حالت نزاع میں تھے تو فرطِ محبت سے آپ ﷺ کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔
    عبدالرحمن بن عوف نے کہا: اے اللہ کے رسول ، آپ ﷺ بھی روتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: اے ابن عوف یہ رحمت ہے۔ پھراس کے بعد روئے اور فرمایا: آنکھ آنسو بہا تی ہے ، دل غمگین ہے مگراس کے باوجود ہم وہی بات کہیں گے جس سے ہمارا رب راضی ہو۔
    اور ہم اے ابراہیمؓ تیری جدائی کے سبب غمگین ہیں” ۔

    آپﷺ انتہائی شفیق اور محبت کرنے والےباپ تھےہمیشہ سفر سے واپسی پر آپﷺ پہلے اپنی بیٹی فاطمہؓ کے گھر جاتے تھے۔
    دنیاوی معاملات میں بھی غصہ نہیں ہوتے تھے اور نہ ہی اونچی آواز میں بات کرتے ، بڑے پیار سے بات کرتے اور نصحیت فرماتے تھے۔

    آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اولاد سے بے پناہ دلی قربت رکھتے وہیں تعلیم و تربیت کا بھی خاص دھیان رکھتے تا کہ اولاد بگڑنے نہ پائے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تربیت کی بدولت آپ کی اولاد کے ذہن و قلب میں دین کی محبت پیوست تھی۔

    اگر بچوں سے کبھی غیر ارادی طور پر کوئی ناپسندیدہ بات ہوجاتی تو آپ ﷺ فوراً ان کی اصلاح فرماتے ۔ نبوت کے ابتدائی دور میں ایک دفعہ یوں ہوا کہ حضور ﷺ لوگوں کو دین کی دعوت دے رہے تھے لیکن وہ ﷺ کی بات سمجھنے کی بجائے انہیں ایذاء دینے لگے ۔
    لوگ حضور ﷺ کو تکالیف پہنچانے کے بعد تھک ہار کر واپس جانے لگےتو حضرت زینب ؓ آپ صلی اللہ علیہ وﷺسلم کے پاس آئیں ۔ اس وقت انھوں نے پریشانی کے عالَم میں دوپٹہ پیچھے ڈالاہو ا تھا اور ہاتھ میں پانی کا ایک بڑا پیالہ اور رومال اٹھایا ہوا تھا۔ یہ سب چیزیں حضور ﷺ کی خدمت میں پیش کیں تو آپ ﷺ نے پانی نوش فرمایا اور ہاتھ منہ صاف کیا۔پھر نظر اٹھا کر ارشاد فرمایا:
    بیٹی دوپٹہ کو سینے پر ڈال لو۔ اور ان حالات میں اپنے والد پر (ہلاکت کا) کوئی خوف نہ کرنا (اللہ تعالیٰ حافظ و ناصر ہیں)۔ اس سے ظاہر ہے کہ حضور ﷺ انتہائی مشکل حالات میں بھی تربیت سے نہ چوکتے بلکہ ہر لحاظ اس بات کا خیال رکھتے کہ بچے غلطی سے بھی خلافِ شرع یا خلاف اخلاقیات کوئی عمل نہ کریں۔"

    بحیثیت باپ کے پیمانے پر دیکھا جائے تو بیٹی کیساتھ شفقت و محبت کی اس سے بڑی مثال اور کیا ہوگی کہ جب بھی خاتونِ جنت سیدہ طیبہ طاہرہ حضرت فاطمۃ الزہرہؓ تشریف لاتیں تو آپ ﷺاُنکے استقبال کیلئے سروقد کھڑے ہو جایا کرتے تھے اور عصمت و طہارت کی حامل پیشانی مبارک پر بوسہ دیکر خاتون ِ جنت رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے بیٹھنے کیلئے وہ مبارک چادر ِ تطہیر بچھا دیتے تھے جس کو ربِ ذوالجلال نے ’’یَا اَیُھَا المُزمِل‘‘ کے آفاقی خطاب سے نوازا ہے۔



    [1] صحیح مسلم، کتاب الفضائل 4/1808
    متفق علیہ بحوالہ مشکوٰۃ: 1722
    مجمع الزوئد للہثیمی، کتاب المغازی و السیر، باب : تبلیغ النبی صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم ما ارسل بہ وصبرہ علی ذالک، ص:31
    فتاویٰ صراط مستقیم
    ص108
    Last edited by AsifSattarvi; 31st July 2016 at 08:50 PM.

  2. #2
    Mrs.Waqar's Avatar
    Mrs.Waqar is offline Advance Member+
    Last Online
    14th November 2019 @ 09:13 PM
    Join Date
    04 Aug 2015
    Location
    Gujranwala
    Age
    32
    Gender
    Female
    Posts
    5,143
    Threads
    278
    Credits
    48,576
    Thanked
    824

    Default

    سبحان اللہ
    جزاک اللہ خیرا

    رواں اپنی تلاش میں ۔۔۔۔۔۔۔

  3. #3
    shani147147's Avatar
    shani147147 is offline Member
    Last Online
    29th August 2016 @ 10:12 PM
    Join Date
    22 Jun 2016
    Location
    lahore
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    702
    Threads
    9
    Thanked
    24

    Default

    جزاک اللہ
    Last edited by Mrs.Waqar; 31st July 2016 at 05:57 AM.

  4. #4
    Join Date
    16 Aug 2015
    Location
    @itdunya.com
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    7,014
    Threads
    367
    Credits
    51,252
    Thanked
    862

    Default

    السلام علیکم
    ـــــــــــــــــ
    ماشاءاللہ بہت پیاری تحریر لکھی ہے آپ نے آصف بھائی
    علم میں کافی اضافہ ہوا
    بہترین سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں آپ
    اللہ آپ کو اپنی حفظ و اماں میں رکھے
    الہٰی آمین

  5. #5
    AsifSattarvi's Avatar
    AsifSattarvi is offline Advance Member
    Last Online
    12th October 2022 @ 02:54 PM
    Join Date
    20 May 2012
    Gender
    Male
    Posts
    6,594
    Threads
    104
    Credits
    30,058
    Thanked
    960

    Default

    بہت شکریہ برادر اظہارِ پسندیدگی کا

  6. #6
    GujratCity's Avatar
    GujratCity is offline Advance Member
    Last Online
    Yesterday @ 09:28 PM
    Join Date
    30 Jun 2012
    Location
    Gujrat > London
    Gender
    Male
    Posts
    2,781
    Threads
    390
    Credits
    7,791
    Thanked
    255

    Default

    Bht achi Sharing thanks brother


    Sent from my iPhone using ITDunya.com mobile app

  7. #7
    maktabweb is offline Advance Member
    Last Online
    3rd October 2022 @ 12:09 PM
    Join Date
    19 Sep 2015
    Location
    Karachi
    Age
    61
    Gender
    Male
    Posts
    1,769
    Threads
    837
    Credits
    20,706
    Thanked
    267

    Default

    جزاک اللہ

  8. #8
    AsifSattarvi's Avatar
    AsifSattarvi is offline Advance Member
    Last Online
    12th October 2022 @ 02:54 PM
    Join Date
    20 May 2012
    Gender
    Male
    Posts
    6,594
    Threads
    104
    Credits
    30,058
    Thanked
    960

    Default

    بہت شکریہ برادر اظہارِ پسندیدگی اور ریپلائی کرنےکا

  9. #9
    AsifSattarvi's Avatar
    AsifSattarvi is offline Advance Member
    Last Online
    12th October 2022 @ 02:54 PM
    Join Date
    20 May 2012
    Gender
    Male
    Posts
    6,594
    Threads
    104
    Credits
    30,058
    Thanked
    960

    Default

    حوالے کے لئے دوست اِن کتب کا مطالعہ بھی کر سکتےہیں
    [1] صیح مسلم، کتاب الفضائل 4/1808

    [2] متفق علیہ بحوالہ مشکوٰۃ: 1722

    [3] کنز العمال، جلد 7 ص: 85

    [4] مجمع الزوئد للہثیمی، کتاب المغازی و السیر، باب : تبلیغ النبی صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم ما ارسل بہ وصبرہ علی ذالک، ص:31

    [5] صیح بخاری، کتاب الھبہ، باب ھدیہ ما یکرہ لبسہ، حدیث52613/228

    [6] صیح بخاری، کتاب التفسیر، حدیث84771/501

    [7] ابنِ ماجہ، حدیث نمبر 3267

    [8] مسند الحمیدی ، رقم الحدیث138/23

    [9] المسند الرقم الحدیث 3823035/142-143

    [10] المسند باب ، 202،حدیث نمبر 2832

    [11] صیح بخاری، کتاب الصلاۃ، باب نوم الرجال فی المسجد، حدیث نمبر1441/535 (صیح مسلم، کتاب الفضائل الصحابہ)

    [12] کنز العمال جلد 6، ص:149 روایت، 3443 فضائلِ عثمان

  10. #10
    AsifSattarvi's Avatar
    AsifSattarvi is offline Advance Member
    Last Online
    12th October 2022 @ 02:54 PM
    Join Date
    20 May 2012
    Gender
    Male
    Posts
    6,594
    Threads
    104
    Credits
    30,058
    Thanked
    960

    Default

    حضوراکرمﷺ کی اولاد کی تعداد
    آپﷺ کے تین بیٹے اور چار بیٹیاں تھیں۔
    بیٹوں کے نام حضرت ابراہیم ،حضرت قاسم اور حضرت عبداللہ تھے۔ حضرت عبداللہ کا لقب طیب و طاہر تھا۔
    بیٹیوں کے نام حضرت زینب’ حضرت رقیہ’ حضرت ام کلثوم اور حضرت فاطمہ زہرا ؓ ہیں۔

    حضرت ابراہیمؓ کی والدہ کا نام حضرت ماریہ قبطیہؓ تھا۔
    باقی ساری اولاد حضرت خدیجۃ الکبریٰؓ کے بطن سے تھی۔
    بیٹے سارے بچپن میں فوت ہوگئے لیکن بیٹیاں ساری جوان ہوئیں۔

    صحیح اسلامی تاریخ اور سیرت کی معتبر کتابوں میں آپﷺ کی ساری اولاد کا ذکر موجود ہے

  11. #11
    Tanveer Armani is offline Member
    Last Online
    29th January 2017 @ 04:11 AM
    Join Date
    26 Nov 2016
    Location
    Marha khas muza
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    149
    Threads
    2
    Thanked
    8

    Default

    Very Nice

    Sent from my QMobile X700 PRO using Tapatalk

  12. #12
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,609
    Threads
    2404
    Credits
    107,763
    Thanked
    1656

    Default

    جزاک اللہ ۔
    آصف بھائی بہت اچھا ۔

    Sent from my SM-G900H using ITD Mobile App

Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 26
    Last Post: 7th March 2017, 07:30 PM
  2. Replies: 11
    Last Post: 3rd February 2017, 08:16 PM
  3. حضرت محمدﷺ بحیثیت بھائی۔
    By AsifSattarvi in forum Islam
    Replies: 18
    Last Post: 26th January 2017, 09:58 PM
  4. حضورﷺبحیثیت معلم
    By AsifSattarvi in forum Islam
    Replies: 5
    Last Post: 26th January 2017, 09:52 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •